تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کَہاں تَک" کے متعقلہ نتائج

کَہاں

کس جگہ، کس طرف، کدھر

کہاں کی

کہاں کا کی تانیث، کیسی، تراکیب میں مستعمل

کَہاں کا

کیسا، کس کام کا، کس کا، کس غرض کا

کَہاں سے

کدھر سے، کیسے، کس طرح، کیون٘کر

کَہاں ہے

(کلمۂ استفہام انکاری) یعنی علم و فکر ، دانائی ، سازو سامان ، ذہانت ، لیاقت وغیرہ کہاں ہے ، کہیں بھی تو نہیں ہے.

کَہاں کَہاں

کس کس جگہ ، ہر جگہ.

کَہاں جاؤُں

کیا علاج کروں ، کیا تدبیر کروں.

کَہاں جاؤُں

۔کیا علاج کروں۔ کیا تدبیر کروں۔

کَہاں کے ہیں

کون سی سرزمین اور کون سے مُلْک کے رہنے والے ہیں ، کس مخفی شہر کے ہیں ، ایسے کون ہیں.

کَہاں لَگ

رک : کہاں تک.

کَہاں مُنھ

کسی لائق نہیں ، کسی قسم کی لیاقت نہیں ، جرأت یا حوصلہ نہیں.

کَہاں سے کَہاں

بہت دور ، نامعلوم جگہ.

کہاں یہ کہاں وہ

ان کا کیا مقابلہ، ان کا کوئی مقابلہ نہیں

کَہاں کا کَہاں

بے ٹھکانے ، کالے کوسوں ، کس مقام سے کس مقام پر (فقرہ) پڑھتے پڑھتے کہاں کا کہاں پہنچا.

کَہاں کَہاں کی

۔کس کس جگہ کی۔ بنات النعش) اس لڑکے کی خاطر نہیں معلوم میں نے کہاں کہاں کی خاک چھانی۔

کَہاں رام رام ، کَہاں ٹیں ٹیں

رک: کہاں راجہ بھوج کہاں گنگا تیلی.

کَہاں بی بی کَہاں بانْدی

ادنیٰ کو اعلیٰ سے کیا نسبت، بڑے اور چھوٹے کا کیا مقابلہ

کَہاں راجا بھوج کَہاں گَنْگُو تیلی

ادنیٰ اور اعلیٰ کا کیا مقابلہ

کہاں سے کہاں لے ٹِھکانے

۔بہت دوٗر کی جگہ۔ ؎

کَہاں گَنگا تیلی اَور کَہاں راجَہ بھوج

رک : کہاں راجَہ بھوج اور کہاں گَن٘گا / گَن٘گْوا ، تیلی.

کَہاں گَنگُو تیلی اَور کَہاں راجا بھوج

رک : کہاں راجَہ بھوج اور کہاں گنگا / گنوا تیلی.

کَہاں گَئے تَھے ، کَہِیں نَہِیں ، کَہاں سے آئے ، کَہِیں سے نَہِیں

کرنا نہ کرنا سب بیکار ہو گیا ، نہ کہیں آئے اور نہ کہیں گئے ، وہیں کے وہیں رہے.

کَہاں گَنگْوا تیلی اَور کَہاں راجا بھوج

رک : کہاں راجَہ بھوج اور کہاں گنگا / گنوا تیلی.

کَہاں سے رَنگا کے آئے ہیں

(طنزاً) آپ میں کون٘سی خوبی ہے.

کہاں کے ارادے ہیں

کدھر جاتے ہو، کہاں کا قصد ہے

کَہاں کے تِیس مار خاں ہَیں

کہاں کے زبردست دلاور ہیں.

کَہاں لا کَر پَھنسایا

بُرے سے پالا ڈالا، بُری جگہ گرفتار کرایا، کس عذالت میں ڈالا، کس بلا میں مبتلا کیا

کَہاں ہو کَہاں نَہ ہو

کَہاں سو رَہا

کہاں دیر لگائی، کیوں غفلت کی، کیوں دیر کی

کَہاں سے آیا

۔ بے وقعت ہے۔ ناچیز ہے کیا۔ وقعت رکھتا ہے۔ ؎

کَہاں بُڑھیا، کَہاں راج کَنیا

ادنیٰ اور اعلیٰ میں کیا نسبت، بڑے او ر چھوٹے کا کیا مقابلہ

کَہاں جاؤں، چُوہے کا بِل نَہِیں مِلْتا

سخت ناچاری ظاہر کرنے کو کہتے ہیں ، کبھی بھی پناہ نہیں ملتی.

کَہاں پَر

کَہاں کی بات کَہاں لے جانا

کسی بات کا غلط مطلب نکالنا ، غلط مفہوم لینا.

کَہاں کا آنا کَہاں کا جانا

کیسا آنا جانا کیسا ملنا جُلنا ، کیسی ملاقات ، کیسا واسط؛ مراد : نہ کہیں آنا ہے نہ کہیں جانا ہے.

کَہاں بُھول گَئے

کیسے آنا ہوا ، جب کوئی دوست عرصہ کے بعد اتفاقاً آ جاتا ہے تو ازراہِ شکایت کہتے ہیں.

کَہاں نَنْوا تیلی، کَہاں راجَہ بھوگ

رک : کہاں راجہ بھوج اور کہاں گنگا تیلی.

کَہاں نَنْوا تیلی، کَہاں راجَہ بھوج

رک : کہاں راجہ بھوج اور کہاں گنگا تیلی.

کَہاں سے ٹَپَک پَڑا

کَہاں سے ٹَپَک پَڑے

اچانک کہاں سے آ پہنچے، اچانک کہاں سے نکل پڑے (اتفاقاً کوئی آ جائے تو کہتے ہیں)

کَہاں سے ٹَپَک پَڑی

کَہاں تَک

کب تک، کتنی دیر تک، کس عرصے تک، تا بہ کے.

کَہاں بُھول پَڑے

کیسے آنا ہوا ، جب کوئی دوست عرصہ کے بعد اتفاقاً آ جاتا ہے تو ازراہِ شکایت کہتے ہیں.

کَہاں چَلے

جب کوئی شخص مدّت کے بعد یا بے وقت آتا ہے تو اس سے کہتے ہیں، کس غرض سے آئے، کس کام سے تکلیف کی، بے وقت کہاں آئے.

کَہاں تَلَک

کب تک، کتنی دیر تک، کس عرصے تک، تا بہ کے

کہاں کا رہا

ناکارہ ہو گیا ، بے کار ہو گیا ، کسی کام کا نہ رہا.

کہاں مَر رہا

کہاں دیر لگائی ، کیوں دیر لگائی.

کَہاں مَر گَیا

کہاں ناپید ہو گیا ، کہاں غائب ہو گیا ، کہاں چلا گیا.

کَہاں جاتا ہَے

کس سے رابطے پیدا کیے جا رہے ہیں، کس سے ساز باز ہو رہی ہے، کس جگہ جاتا ہے، کس کے پاس جاتاہے

کَہاں کا اِرادَہ ہَے

کدھر جاتے ہو.

کَہاں چَلے آتے ہو

۔ تمہارے آنے کا موقع نہیں ہے۔

کَہاں چَلے آتے ہو

تمہارے آنے کا کام نہیں ہے ، پردہ ہے ، پردے والے بیٹھے ہیں.

کَہاں کی بَلا پِیچھے لَگی

کوئی شے ناگوار ہوتی ہے تو تنگ آ کر کہتے ہیں

پی کہاں

رک: پی پی نیز مجازاً .

ہَم کہاں

ہم نہ ہوں گے

مَیں کَہاں تُم کَہاں

ایک دوسرے میں بعدالمشرقین ہے، ایک دوسرے میں بہت فرق یا فاصلہ ہے

تُو کَہاں اَور مَیں کَہاں

تیرا میرا کیا مقابلہ ہے، اگر اعلیٰ سے خطاب ہے تو اپنے آپ کو کم تر اور ادنیٰ سے خطاب ہو تو اپنے آپ کو افضل ظاہر کیا جاتا ہے.

مَیں کَہاں اَور وہ کَہاں

رک : میں کہاں تم کہاں ۔

یَہاں کَہاں

ادھر کیسے (کسی کے غیر متعلق جگہ پر اچانک ملنے پر کہتے ہیں)

بات کَہاں سے کَہاں جا پَہُنچْنا

مطلب اور موضوع سے ہٹ جانا ، اصل بحث چھوڑ کر فروعات میں پڑجانا.

اردو، انگلش اور ہندی میں کَہاں تَک کے معانیدیکھیے

کَہاں تَک

kahaa takकहाँ तक

کَہاں تَک کے اردو معانی

فعل متعلق

  • کب تک، کتنی دیر تک، کس عرصے تک، تا بہ کے.
  • کتنا، کس حد تک کس قدر.
  • کتنی دور تک، کتنے فاصؒے یا مسافت تک.
  • کس قیمت پر، کتنے میں.
  • ۔۱۔ کب تک ۔ کتنی دیر تک۔ کہاں تک سوؤگے۔ ۲۔کتنی دورک تک۔ کہاں تک ساتھ چلو گے۔ ۳۔ کس قیمت پر۔ پالکی کہاں تک طے ہوگئی۔ ۴۔ کتنا۔ کس قدر۔ کہاں تک خاک اڑاتے آخر تھک کر بیٹھ رہے۔

English meaning of kahaa tak

Adverb

  • how long, how far, to what degree, to what extent
  • how far? how long? to what degree?

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کَہاں تَک)

نام

ای-میل

تبصرہ

کَہاں تَک

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone