تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کیسا" کے متعقلہ نتائج

کیسا

کس قسم کا ، کس طرح کا .

کَیسا ہی

۔۱۔ کسی قدر۔ کیسا ہی سمجھاؤ ذرا اثر نہیں۔ ۲۔ کسی قسم کا۔ کیسا ہی گُڑ ہو اس وقت لے آؤ۔

کَیسا ہی ہو

کیسا ٹھیک بناتا ہوں

دھمکی کے طور پر کہتے ہیں، بہت سزا دونگا

کَیسا زَمانہ آ گیا ہے

کیسا کیسا

طرح طرح سے، کس کس طرح، کس کس ڈھنگ سے

کَیسا عِلاج کَرْتا ہوں

قرار واقعی سزا دینے کے موقع پر مستعمل، قرار واقعی سزا دینے کی جگہ

کَیسانِیَہ

امیر مختارثقفی کے پیرو، وہ گروہ جو حضرت علی کے فرزند محمد ابن حنیفہ کو امام مانتا تھا او جس نے مختار ثقفی کی موت کے بعد کیسان کی اطاعت کر لی تھی.

کِیْسَہ

تھیلی، خریطہ، جیب، پاکٹ

کِیسُ الدَّمْع

(لفظاً) آنسوؤں کی تھیلی؛ (طب) مجری انف کا بالائی حصہ جو تھیلی کی مانند ہوتا ہے اور آنکھ کے کوئے اور ناک کے درمیان حقرۂ دمعیہ کے اندر واقع ہے .

کیس اِسْٹَڈی

فراہم شدہ معلومات کی بنیاد پر کسی شخص وغیرہ کو سمجھنے کی کو شش ، علاج کے لیے مریض کی کیفیات کا مطالعہ .

کِیسَہ کَرْنا

جھان٘ویں سے بدن کا میل صاف کرنا یا بدن ملنا، مساج کرنا

کِیسَہ مارْنا

رک : کیسہ کرنا .

کِیسَہ کَرانا

جھانویں سے بدن کا میل صاف کرانا ، بدن ملوانا .

کِیسَہ بُر

جیب کترا، گٹھ، کترا، اچکا (کیسہ تراش، کیسہ ور بھی مستعمل ہے)

کیسۂ کمر

ایک قسم کی پیٹی جو کمر میں باندھتے ہیں، اور جسمیں شکار یا لڑائی کا سامان لگا لیتے ہیں

کِیسَہ بار

(نباتیات) پیالہ ، کرّہ یا تھالی سے مشابہ جسم جو بیضہ دانوں پر مشتمل ہوتا ہے. (انگ : Ascocarp) .

کِیسَہ بُری

جیب کاٹنا، جیب کترے کا کام

کِیسَہ دار

تھیلی دار، تھیلی رکھنے والا، (اصطلاحاً) وہ جن کے تھیلی لگی ہوتی ہے (عموماً ان جانوروں کے لیے مستعمل جو اپنے پچّوں کو تھیلی میں رکھتے ہیں) .

کِیسَہ زَر

اشرفیْاں یا روپے رکْھنے کی تھیلی.

کِیسَہ بَرْدار

(نباتیات) رک: کیسہ بار

کِیسَہ بَذرے

(نباتیات) وہ بذرے جن کی تیاری کیسہ یا بذرہ دان میں ہوتی ہے، یہ عموماً آٹھ یا چھ یا چار ہوتے ہیں اور مرکزے کی تحفیفی تقسیم سے تیار ہوتے ہیں

کِیسَہ فِطرے

(نباتیات) ایک نوع یا ایک طرز کے سماروغ ، لفّی فَطرات (انگ: Ascomycetes)

کیسۂ اخلاق

کِیسَہ تَراش

کِیسَہ تَراشی

جیب کترنا، جیب کاٹنا

کِیسَۂ دَلّاک

بدن ملنے کا دستہ، حمامی کا تھیلا

کِیسَہ شَحْمِیَّہ

(احشائیات) چربی دار غلاف جس میں گردہ ار اُس کے عروق ہوتے ہیں یہ نہایت دبیز ہوتا ہے ـ (انگ : Fatty Capsule) .

کِیسَہ بَنْدی

غلاف چڑھانے کا عمل ، پلاستر چڑھانا .

کِیسَہ کُنْڈی

(نباتیات) انکڑے کے مثل یا اس سے مشابہ ڈوڈا یا بیضۂ دان (انگ: Ascos Hook) .

کیس ہِسْٹری

زیر علاج مریض کے متعلق معلومات جو ضروری علاج معالجے کے تعین میں مددگار ہوں نیز کسی فرد کے شجرۂ نسب، ذاتی تاریخ یا کوائف کی دستاویز

کی سَہی نَہِیں

مِزاج کَیسا ہے

کیا حال ہے، کیسی طبیعت ہے (برابر والے آپس میں اسی کلمہ سے مزاج پُرسی کرتے ہیں)، مزاج پُرسی کا کلمہ ہے

جِیوْڑا کَیسا ہے

مزاج کیسا ہے، طبیعت کا کیا حال ہے

مِزاج عالی کَیسا ہے

آپ کی طبیعت کسی ہے (حال دریافت کرتے وقت احتراماً کہتے ہیں) ۔

یِہ چاند کَیسا نِکلا

رک : یہ چاند کدھر سے نکلا ۔

کِیسَہ میں نَہِیں کَھلی کی ڈَلی ، بانکا چھیلا پِھرے گَلی گَلی

مفلسی میں اِترانے کے موقع پر کہتے ہیں .

دیکھ کَیسا عِلاج کَرْتا ہوں

قرارِ واقعہ سزا دینے کی جگہ کہتے ہیں.

اَب گُھونگَھٹ کَیسا

کہاں کی شرم و حیا یا لحاظ .

تالی بِن کَیسا تالا، جورُو بِن کَیسا سالَا

غیر موزوں بات اچھی نہیں ہوتی

بِن ماں کَیسا مالوَہ بِن پی کیا سُسْرال

ماں نہ ہو تو میکے میں کوئی دلکشی نہیں شوہر نہ ہو تو سسرال میں وحشت ہوتی ہے، سرپرست یا سردھرا نہ ہو تو کسی کام میں لطف نہیں یا کوئی کام نہیں بنتا

وُہ کِیمِیا گَر کَیسا جو مانگے پَیسا

ہنرمند کو اپنا کام دوسروں سے نہیں کرانا چاہیے، ہنرمند دوسروں کا محتاج نہیں ہوتا

اَپْنی گانٹھ نَہ ہو پَیسا تو پَرایا آسرا کَیسا

اپنے بھروسے پر کام کرنا چاہیے

ناچْنے لَگی تو گُھونْگَھٹ کَیسا

ناچْنے نِکلی تو گُھونگَٹ کَیسا

جب منظر عام پر کیے جانے والا کام اختیار کیا تو پھر شرم کیسی ؛ ارادہ ہی کر لیا تو پھر اس میں شرمانا عبث ہے ۔

ناچْنے لَگی تو گُھونْگَٹ کَیسا

رک : ناچنے نکلے تو گھونگٹ کیسا ۔

چار مَہِینے پال کا، چار مَہِینے تال کا، چار مَہینے حال کا یا جَیسا کَیسا

(مختلف انداز و ترتیب کے ساتھ بھی مستعمل) چار مہینے باسی چار مہینے تالاب کا چار مہینے تازہ یا جیسا مل جائے ویسا پانی چاہیے، برسات میں تازہ سردیوں میں تالاب کا اور گرمیوں میں باسی پانی اچھا ہوتا ہے

کِیسَہ میں رُوپَیہ مُنْہ میں گُڑ

اگر آدمی کے پاس پیسہ ہو تو زندگی کا لطف ہے، روپیہ پاس ہو تا ہے تو دل تازہ مُن٘ھ شیریں رہتا ہے.

بانس چَڑھی تو اَب گُھونگَٹ کَیسا

اپنی بے پردگی پر گھونگھٹ یا عزت کو کہاں تک سنبھالے گا ، بے پردہ ہونے پر گھونگٹ اور عزت قائم نہیں رہ سکتی

نَٹنی بانْس چَڑھی تو اب گُھونْگَٹ کَیسا

اپنی بے پردگی پر گھونگھٹ یا عزت کو کہاں تک سنبھالے گا ، بے پردہ ہونے پر گھونگٹ اور عزت قائم نہیں رہ سکتی

اَپْنی گانٹھ کا پَیسا پَرایا آسرا کَیسا

جو خود کماتا کھاتا ہے دوسروں کا محتاج نہیں ہوتا

جِس کے پاس نَہِیں پَیسا، وہ بَھلا مانس کَیسا

روپیہ سے ساری عزت ہے

ساس بِن کَیسی سُسْرال ، لابھ بِن کَیسا مال

بغیر ساس نکے مرد کے لیے سسرال کچھ نہیں ، جس طرح نفع کے بغیر مال کی کوئی حقیقت نہیں ہے

کَیسی مَسْجِد کَیسا مَنْدِر جو دیکھو وہ دِل کے اَنْدَر

یہ وحدت وجود والوں کا قول ہے یعنی دل میں سب کچھ موجود ہے

بال کِیسَہ

پیرا میشیم (ایک جاندار) کے جسم کی اندرونی سطح پر تیز نوکدار گلی نما تار جیسے جنھیں وہ مشتعل ہونے ہر دفاعی ہتھیار کی طرح استعمال کرتا ہے.

سُبُک کِیسَہ

خالی جیب ؛ (مجازاً) کنگا ، نادار ، غریب

مَنَوی کِیسَہ

(حیوانیات) رک : منوی تھیلی ۔

قایَم کِیسَہ

(حیوانیات) قائم کیسہ ایسا عضو ہے جو بیشتر کُھلے مُن٘ھ کا ہوتا ہے.

ہَوائی کِیسَہ

پھیپھڑے کا وہ حصہ جس میں ہوا بھری ہوتی ہے ؛ پرندوں یا پودوں کے جسم کا وہ حصہ جس میں ہوا بھری ہوتی ہے ، ہوا کی تھیلی ، سانس لینے کی تھیلی ، پھکنا (انگ : Air Sac) ۔

کھول کِیسَہ کھا ہَرِیسَہ

روپیہ خرچ کرنے سے ہی لطف حاصل ہوتا ہے ، گرہ کا زر خرش کر اور دنیا کا مزہ اٹھا .

اردو، انگلش اور ہندی میں کیسا کے معانیدیکھیے

کیسا

kaisaaकैसा

وزن : 22

کیسا کے اردو معانی

صفت

  • کس قسم کا ، کس طرح کا .
  • کس چیز کا ، کس بات کا .
  • کس قدر، کتنا .
  • کس کام کا ، کس مطلب کا ، بے سود ، بے فائدہ ہے.
  • کس طرح کا ، کس ڈھنگ سے ، کس انداز سے .
  • کیا ذکر، کیا مذکور .
  • کہاں کا، کا ہے کا.
  • (استفسار کے لیے مستعمل) کیوں ، کس لیے، کس وجہ سے.
  • . کجا ، درکنار.
  • . مانند ، جیسا ، مثل .
  • . اظہار تعّجب کے لیے، عجیب و غریب ، حیرت انگیز .
  • کس طرح کا، عموماً مزاج پُرسی کے لیے (جیسے: اب آپ کا مزاج کیسا ہے) .
  • قرار واقعی سزا دینے کے موقع پر مستعمل ، کیسی سزا دیتی ہوں.

شعر

English meaning of kaisaa

Adjective

  • how, what sort of

Adverb

  • how? in what manner? like what? what sort of?
  • on what account? why?

कैसा के हिंदी अर्थ

विशेषण

  • किस आकार या रंग-रूप का।
  • किस ढब या प्रकार का। किस तरह का।
  • किस प्रकार का
  • किस प्रकार का; किस आकार या रंग-रूप का
  • कोई विशेषता जानने के लिए प्रश्न के रूप में, जैसे- भाई वाह! कैसा जवाब दिया।

کیسا کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کیسا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کیسا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone