تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کَٹ جانا" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں کَٹ جانا کے معانیدیکھیے
موضوعات: کنایۃً
کَٹ جانا کے اردو معانی
- شرمندہ ہو جانا ، خجل ہونا ، پانی پانی ہو جانا.
- گزر جانا ، بیت جانا ، بسر ہو جانا.
- کٹنا ؛ قطع ہونا.
- ۔۱۔دو ٹکڑے ہوجانا۔ ترش جانا جیسے درخت کٹ جانا۔ ۲۔زخم لگ جانا۔ خراش آجانا جیسے انگلی کٹ گئی۔ ۳۔ڈور کی رگڑ کھا کر ٹوٹ جاناجیسے پتنگ کٹ جانا۔ ۴۔پانی سے مٹّی بہ جانا۔ پانی کے زور سے سڑک میں گڑھے پڑجانا جیسے سڑک کٹ جانا۔ دریا کا کنارہ کٹ جانا۔ ۵۔(کنایۃً) شرمندہ ہوجانا۔ خجل ہونا۔ ؎ ۶۔گزر جانا جیسے عمر کٹ جانا۔ دن کٹ جانا۔ ؎ ۷۔ ساتھ سے جدا ہونا۔ ہم دونوں کان پور تک ساتھ گئے پھر اپنے اپنے رستے کٹ گئے۔ ۸۔مارا جانا۔ ساری فوج دن بھر میں کٹ گئی۔ ۹۔زخم پڑجانا۔ کسی تیز مرہم سے زخم بڑھ جانا۔ ۱۰۔ گاڑی یا کراچی سے مال نکل جانا۔ آج رستہ میں دو گاڑیاں کٹ گئیں۔ ۱۱۔ریل کی گاڑیوں کا ٹرین سے جدا کردیا جانا۔ ۱۲۔قطع مسافت ہونا۔ طے ہوجانا۔ دوستوں کے ساتھ رستہ خوب کٹ جاتا ہے۔ ۱۳۔رنگ پھیکا پڑنا۔ رنگ ہلکا پڑجانا۔ ۱۴۔وضع ہوجانا۔ منہا ہوجانا جیسے تنخواہ کٹ گئی۔ ۱۵۔فصل کا کاٹا جانا۔ ۱۶۔رستہ جدا ہونا۔ راستہ دوسری طرف جانا۔ اس مسجد سے سڑک دوسری طرف کٹ جاتی ہے۔ ۱۷۔خارج ہوجانا۔ قلمزد ہوجانا جیسے نا کٹ جانا۔
شعر
ہے ارتباط شکن دائروں میں بٹ جانا
چمن کا موجۂ باد صبا سے کٹ جانا
English meaning of kaT jaanaa
- be ashamed, be cut to pieces, be killed, be separated, be wounded
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (کَٹ جانا)
کَٹ جانا
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔