تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کین٘چُلی بَدَلْنا" کے متعقلہ نتائج

کینچُلی

وہ سفید جالی نما شفّاف جھلّی یا پوست جو سانپ کی جلد پر ہوتی ہے اور ہر سال اپنے آپ اتر جاتی ہے، کینچل چولا، مصنوعی خول

کینچُلی چھوڑنا

پرانی جلد یا جھلی اتارنا یا جھارنا (سانپ وغیرہ کا

کینچُلی جھاڑنا

کینچلی چھوڑنا

کین٘چُلی بَدَلْنا

سانپ اور بعض دیگر حشرات کا پُرانا پوست چھوڑ کر نیا پوست لانا

کینچُلی ڈالنا

سان٘پ کا کین٘چلی جھاڑنا یا گرانا، سانپ کا اپنے جسم سے پوست دور کرنا

کین٘چُلی اُتَرْنا

کین٘چلی اُتارنا کا لازم، کھال اُترنا، جھلّی اترنا

کین٘چُلی اُتارْنا

پرانی جھلّی یا کھال جھاڑنا

کین٘چُلی کا لَچْکا

ایک وضع کا لچکا کہ جب اسے کھین٘چتے ہیں تو سان٘پ کی کین٘چلی کی مانند لمبا ہو جاتا ہے

کین٘چُلی میں آنا

سانپ کا نئی کینچلی بدلنے کو ہونا، مراد کینچلی کے جسم پر سے اترنے کا زمانہ آتا ہے تو سانپ کینچلی میں پھرتا ہے تو نہایت بد روپ اور سست ہوجاتا ہے، بلکہ اسے نظر بھی کم آنے لگتاہے کیونکہ جھِلّی پھول کر اس کی آنکھوں کو دھندلا کردیتی ہے

کین٘چُلی سی اُتَر جانا

کسی پوشاک کا ڈھیلا ہونے کی وجہ سے آسانی سے اتر جانا

کینچُلی بَھرنا

۔مردار کینچلی کے جسم پر سے اُترنے کا زمانہ آنا۔ (سانپ کے لئے مستعمل ہے۔)

کانچْلی

ان٘گیا .

کُونچْلی

نوک دار دان٘ت، جو اگلے دان٘توں سے متصل دونوں جانب ہوتے ہیں، کچلیاں، کُچلی

سانپ کی کینچلی

سانپ کی کھال کا پوست کہ جاڑے کے دِنوں میں سانپ کے بدن سے اتر جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں کین٘چُلی بَدَلْنا کے معانیدیکھیے

کین٘چُلی بَدَلْنا

kenchulii badalnaaकेंचुली बदलना

اصل: ہندی

موضوعات: کنایۃً

کین٘چُلی بَدَلْنا کے اردو معانی

فعل مرکب

  • سانپ اور بعض دیگر حشرات کا پُرانا پوست چھوڑ کر نیا پوست لانا
  • (مجازاً) چولا بدلنا
  • (ظرافت سے) پوشاک بدلنا، لباس بدلنا
  • (مجازاً) نیا روپ دھارنا، نئی وضع اختیار کرنا، دوسرا رنگ اختیار کرنا
  • (مجازاً) حالت پلٹنا

English meaning of kenchulii badalnaa

Compound Verb

  • to change (its) skin, slough, to separate in the form of dead tissue from living tissue, shed or remove (a layer of dead skin )
  • (Metaphorically) change one's attitude or stance
  • (Metaphorically) to assuming a shape or form
  • (Metaphorically) to change condition

केंचुली बदलना के हिंदी अर्थ

यौगिक क्रिया

  • सर्प और कुछ अन्य कीड़ों का पुराने परत ​​को छोड़कर नए परत ​​को लाना
  • (लाक्षणिक) चोला बदलना
  • (विनोदप्रियता) पोशाक बदलना, लिबास बदलना
  • (लाक्षणिक) नया रूप धारणा, दूसरा रंग अपनाना
  • (लाक्षणिक) हालत पलटना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کین٘چُلی بَدَلْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

کین٘چُلی بَدَلْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone