تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"خُطُوط" کے متعقلہ نتائج

خُطُوط

خط (رک) کی جمع ، لکیریں ، سطریں (تراکیب میں مستعمل)

خُطُوطِ ہِلالی

خطوطِ وحدانی.

خُطُوط باز

کثرت سے خط لکھنے والے ، ہر موضوع پر کُچھ نہ کُچھ لِکھنے والے ، غیر ضروری طور پر لکھنے کے عادی.

خُطُوطِ عَرْضی

رک : خطِ عرضی.

خُطُوطِ قاطِع

رک : خطِ قاطع

خُطُوطِ مُتَقاطِع

رک: خط قاطع

خُطُوطِ عَرْضِیَّہ

رک : خطوطِ عرضی

خُطُوطِ شَشْ گانَہ

(خوشنوسی) خطاطی کا ایک مخصوص انداز.

خُطُوطِ شُعاعی

رک : خطِ شعاع

خُطُوطِ جِسْم

انسان کے بدن کے نقوش و اعضا.

خُطُوطِ رَمَل

ریت کے نشان ؛ لکیریں ؛ مراد : قسمت یا تقدیر کی لکیریں

خُطُوطِ قُطْبی

دنیا کے نقشے میں شمال و جنوب کی جانب کھنچے ہوئے افقی خط

خُطُوطِ غُراں

(جُغرافیہ) موسمِ گرما کی چلنے والی مون سون ہوائیں مغربی ہواؤں کی سمت پر بہت اثر انداز ہوتی ہیں ار ان کا رُخ بدل دیتی ہیں. نصف کُرّۂ جنوبی میں یہ ہوائیں عین مغربی سمت سے باقاعدہ طور پر چلتی ہیں اور ان کی رفتار بھی بہت تیز ہوتی ہے ... جن عرضِ بلد میں یہ چلتی ہیں انہیں ”خطوط غراں“ یا خطوط پُرشور کے نام (یا گرجنے والا چالیسا) سے پکارتے ہیں

خُطُوطِ مُحِیط

ایسی لکیریں جو مل کر مثلث یا مربع بناتی ہیں.

خُطُوطِ بَیضا

رک : خطوط الحمل ، روشن خطوط.

خُطُوطِ بَیضی

سُورج کے گِرد چمک دار شُعاعوں کی لکیریں.

خُطُوطِ قُوَّت

(سائنس) اگر کوئی باردار جسم ہو اور ایک چھوٹ سا جسم ہو اور دونوں کے درمیان پیتل کا ایک کُرّہ حائل ہو تو باردار جسم کا عمل بعض اُن مقامات پر زیادہ پایا جاتا ہے جو باردار جسم سے دور ترہیں اور نزدیک مقاموں پر کم ، پس اس لے یہ نتیجہ نِکالا (کہ امالا) ہمیشہ خطوطِ منحنی میں ہوتا ہے . ان خطوط کا نام اس نے خطوط قوت رکھا.

خُطُوطِ مَماس

رک : خطِ مماس

خُطُوطِ رَمُوز

پُراسرار لکیریں ، رمزیہ لکیریں ، نشانات

خُطُوطِ شَمْشِیر

تلوار پر بڑے ہوئے نِشانات.

خُطُوطِ حَرارَت

(جُغرافیہ) گرمی کا درجہ ظاہر کرنے والی لکیریں

خُطُوطِ مُتَوازی

(ہندسہ) ایسی دو لکیریں جن کا درمیانی فاصلہ پر جگہ برابر ہو اور جن کو ان کی سیدھ میں جہاں تک چاہیں بڑھاتے چلے جائیں مگر وہ آپس میں نہ ملیں.

خُطُوطِ وَحْدانی

بریکٹ، قوسین، خطوط ہلالی، قوس نُما خطوط جو تحریر میں کسی کلمے یا عبارت کو اصل عبارت سے جدا دکھانے کے لیے اس کے اوّل و آخر بنا دیتے ہیں

خُطُوطِ مُقَوَّس

کمان کی طرح ٹیڑھی لکیریں ، قوس کی طرح کی لکریں ، قرس نُما سطریں

خُطُوطُ الْحَمَل

(سائنس) حمل یا دوسرے اسباب سے شِکم کے پُھول جانے بعد جلد عام طور پر سفید عرضی خطوط ظاہر کرتی ہے جو حلیمات سے مُعرّا ہونے کر باعث بالکل چکنے ہوتے ہیں ، ان کو خطوط الحمل ... کہتے ہیں.

خُطُوطِ پُر شور

رک : خُطوطِ غُرّاں

خُطُوطِ بالِیدگی

(حیوانیات) سیپ کے دونوں خولوں کے اگلے ظہری حاشیے کے قریب ایک چوٹی نما اُبھار ہوتا ہے جسے صدف اُبھار Umbo کہتے ہیں اس اُبھار کے گرد تھوڑے تھوڑے فاصلے کے ساتھ متعدد دائرہ نما لکیریں ہوتی ہیں جنہیں خطوط بالیدگی کہتے ہیں خطوطِ بالیدگی خول کی نُمو کے تدریجی مراحل کو ظاہر کرتے ہیں

خُطُوطِ تَساویِ حَرارَت

دنیا میں باعتبار جتربے کے خطوط کھینچے گئے ہیں جو مُختلف مقامات کے درجات حرارت ایک ہی وقت اور فصل میں ظاہر کرتے ہیں ان سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کن کن اقطاع و بلاد عالم کی اوسط حرارت کس زمانے میں مساوی ہوتی ہے ، آلہ مقیاس الحرارت کے ذریعہ سے جن اباد یا غیر اباد مقاموں کے درجات حرارت مساوی نکلے ہیں وہ ایک ہی خط میں دالے گئے ہیں. انہیں خطوط کو خطوط تساوی حرارت سے موسم کرتے ہیں

خُطُوطِ مَساواتِ حَرارَت

رک : خطوطِ تساوی حرارت

ہِلالی خُطُوط

قوس نما خط ؛ چھوٹا بریکٹ ، قوسین ، ہلالین ۔

تَوسِیعی خُطُوط

بیرونی خطوط یا لائنیں (outline)، بڑھائے ہوئے خطوط.

شُعاعی خُطُوط

سورج کی کرنیں ، روشنی کی شعاعیں .

خَط خُطُوط

رک : خط پتّر

طَیفی خُطُوط

نور کی شعاعوں کی رنگین لکیریں جو حرارت کے سبب کسی شے میں پیدا ہوتی ہیں.

وَحدانی خُطُوط

وَتَری خُطُوط

ترچھی لکیریں ، زاویہء قائمہ سے منحرف خطوط (انگ : Diagonal Lines) ۔

مادَرِ خُطُوط

(خوشی نویسی) عربی خط (خط حیری) کس سے دیگر رسم الخط نکلے.

تِجارَتی خُطُوط پَر

اردو، انگلش اور ہندی میں خُطُوط کے معانیدیکھیے

خُطُوط

KHutuutख़ुतूत

اصل: عربی

وزن : 121

اشتقاق: خَطَّ

خُطُوط کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • خط (رک) کی جمع ، لکیریں ، سطریں (تراکیب میں مستعمل)
  • دنیا کے نقشے ہرکھین٘چے گئے فرضی خطوط یا لکیریں
  • کوئی مُقررّہ قاعدہ ، طرز یا اُصول ، نہج
  • . طریقۂ کار ، اندازِ نظر ، زاویۂ نگاہ
  • رُخ ، کنارا ، انداز ،
  • پیشانی پر پڑنے والی لکیریں ، چین جبیں
  • خد و خال ، بناوٹ
  • . وہ تحریریں جو ایک شخص دوسرے کو اپنے حالات کے بارے میں لکھتا ہے ، مراسلے ، چٹھیاں رقعات ، مکاتیب
  • . دستاویزات ، ملکیّت نامے.
  • . راستے ، جادہ ، روشیں ، کیاریاں
  • حدود ، دائرہ ، اثر.
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of KHutuut

Noun, Masculine

  • letters, writing, lines on the forehead

ख़ुतूत के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (خُطُوط)

نام

ای-میل

تبصرہ

خُطُوط

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words