تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کِس کی" کے متعقلہ نتائج

کِس کی

بے وقعتی اور بے قدری کے اظہار کے لیے.

کِس کی سُنتا ہے

۔کس کی بات مانتا ہے۔ کسی کی بات نہیں مانتا۔ ضدّی ہے۔ ؎

کِس کی مانْتا ہے

ضدی ہے ، یعنی کسی کی نہیں مانتا.

کِس کی رَہی اور کِس کی رَہے گی

نہ جانے کیا ہو ''دل کی اُمنگ نکال لو'' کی جگہ بولتے ہیں.

کِس کی بَنی رَہی ہے

عروج و اقتدار ہمیشہ قائم نہیں رہتے

کِس کی رَہی اور کِس کی رَہ جائے

۔دل کی اُمنگ نکالنے کی جگہ بولتے ہیں۔

کِس کی رَہی اور کِس کی رَہ جائے گی

نہ جانے کیا ہو ''دل کی اُمنگ نکال لو'' کی جگہ بولتے ہیں.

کِس کی بَلا

۔کنایہ ہے نفی سے کسی کام میں۔ ؎

کِس کی خاطِر

کسی کے لیے ، کسی کے واسطے.

کِس کی ماں نے دَھونسا کھایا ہے

کس ماں کی شامت آئی ہے جو اپنی اولاد کو کھونا چاہے گی، کس کی بدقسمت ماں اپنے اولاد کی تباہی چاہے گی

کِس کی ماں کو ماں کَہیں

غریب اور یتیم بچّے کی نسبت کہتے ہیں ، پہلے ان معنوں میں مستعمل تھا کہ اگر ماں نہ ہو تو ہم کس کی ماں کو ماں بناتے مگر رفتہ رفتہ عام اور بچّوں کے لیے مخصوص ہو گیا ، یعنی کوئی فریاد رس نہیں.

کِس کی بَکْری اور کون ڈالے گھاس

اپنی چیز کی رکھوالی آپ ہی کرنی پڑتی ہے، دوسرے کی چیز کی دیکھ بھال کوئی نہیں کرتا.

کِس کی حالَت دیکھ کَر مَت لَلْچاوے جی، اَجی رُوکھی سُوکھی کھا کَر ٹَھنڈا پانی پی

کسی کی اچھی چیز دیکھ کر لالچ نہیں کرنا چاہیے جو کچھ ملے اس پر قناعت کرنی چاہیے

کِس کھیت کی مُولی ہَے

۔دیکھو کس باغ کا بتھوا ہے۔ ؎

کِس کھیت کی مُولی ہو

میرے سامنے تم کیا بیچتے ہو، تم کوئی حقیقت نہیں رکھتے .

کَون کِس کی سُنتا ہَے

۔کوئی کسی کی فریاد نہیں سنتا۔ ؎

کِس باغ کی مُولی ہو

میرے سامنے تم کیا بیچتے ہو، تم کوئی حقیقت نہیں رکھتے .

کِس دَرْد کی دَوا ہے

کس کام کا ہے، بے فائدہ ہے، محض نکمَا ہے

کِس مَرض کی دَوا ہے

گَنگا کِس کی کُھدائی ہے

بڑے بڑے کام قدرتی طور پر ہوجاتے ہیں، عظیم کام تدبیر کے محتاج نہیں ہوتے

یِہ کِس کھیت کی مُولی ہے

جس کے بارے کچھ بھی معلوم نہ ہو، جو بے حیثیت ہو، جو اپنی شناخت نہ رکھے، یہ بے حقیقت ہے

ہَم کِس کھیت کی مُولی ہَیں

ہماری کیا حیثیت ہے ، ہمارا کیا زور ہے ، ہماری کون سنتا ہے ۔

یِہ گَنگا کِس کی خُدائی ہے

اس کو کہتے ہیں جو اپنی دولت کا غرور کرے کہ یہ تو خدا کی دین ہے یا یہ ہماری وجہ سے ہے

فَقِیر کی زبان کِس نے کِیلی ہے

فقیر جو چاہے کہہ سکتا ہے، اسے کوئی بھی نہیں روک سکتا

یِہ کِس مَرَض کی دَوا ہیں

بے کار آدمی ہیں ، جس سے کسی کو فائدہ نہ پہنچے اُس کے لیے کہتے ہیں

کِس کام کی

بے مصرف ، فضول ، بے کار ، بے معنی.

کِس قَیامَت کی

کِس بلا کے، کس غضب کا

اَللہ کے گَھر میں کِس چِیز کی کَمی ہے

خدائے تعالیٰ کسی بندے کو دینا چاہے تو سب کچھ دے سکتا ہے، خدا ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتا ہے

االله کے گَھر میں کِس چِیز کی کَمی ہَے

خدائے تعالیٰ کسی بندے کو دینا چاہے تو سب کچھ دے سکتا ہے، خدا ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتا ہے

رَنْڈی کِس کی جورُو ، بَھڑْوا کِس کا سالا

خراب عورت یا مرد کسی کے ہو کر نہیں رہتے.

جوگی کِس کے مِتْر اَور پاتُر کِس کی نار

یعنی یہ (دونوں) کسی کے وفادار نہیں ہوتے ، آزاد کی دوستی کا کیا بھروسہ ، جوگی دوست نہیں بن سکتے اور فاحشہ عورت بیوی نہیں بن سکتی.

بازار کی گالی کِس کی، جو پِھر کَر دیکھے اُس کی

عام الزام یا گالی کی پروا نہیں کرنی چاہیے جو جواب دے وہی موردِ الزام ہوتا ہے

صُبْح کِس کی شَکْل دیکھی تھی

جب کوئی کام بگڑ جائے یا خلافِ مرضی ہو یا کوئی ناگہانی صدمہ پہنچے تو یہ فقرہ کہتے ہیں ، مطلب یہ ہوتا ہے کہ صبح جاگنے کے بعد سب سے پہلے کس منحوس کے چہرے پر نظر پڑی تھی جس کی نحوست کا یہ اثر ہوا ہے.

دیل دُنِیا کی دَم بَدَم کِیجِیے کِس کی شادی اَور کِس کا غَم کِیجِیے

دنیا میں مزے اُڑانے چاہیں خوشی اور غم کی پروا نہیں کرنا چاہیے.

مُفلِس کی جَوانی اور جاڑوں کی چانْدی کِس نے دیکھی

جاڑے کی چاندنی سے لطف نہیں اٹھایا جاسکتا ، بے فائدہ چیز جس سے لطف نہ اٹھا یا جا سکے تو یہ کہاوت کہتے ہیں ۔

مَن کی مُرّی کِس سے کَہُوں پیٹ مَسوسا دے دے رَہُوں

اپنی تکلیف یا بھوک کس سے کہوں پیٹ دبا کر خاموش ہو رہتی ہوں

پِیر آپ دَر مانْدَہ ہیں، شَفاعَت کِس کی کَریں

جو خود محتاج ہو وہ کس کے کام آئے گا یا دوسرے کو کیا دے گا

ساری رامائن پَڑھ گَئے سُن کے پُوچھا سِیتا کِس کی جورُو تھی

رک : ساری زُلیخا سُن لی اور نہ معلوم ہوا کہ زُلیخا عورت تھی یا مرد

دِیمَک کے داںت، سانپ کے پاؤں اَور چِیُونٹی کی ناک کِس نے دیکھی

یہ چیزیں ظاہراً معدوم ہیں مگر کام اینسا دیتی ہیں کہ جن جانوروں کے دان٘ت پاؤں اور ناک ظاہر ہوتے ہیں ، ان سے ایسا بن نہیں آتا.

کَوڑی کَوڑی مایا جوڑی کَر باتیں چَھل کی، بھاری بوجھ دَھرا سَر اُوپَر کِس بِدھ ہو ہَلْکی

فریب کاری سے دولت جمع کی اور گناہوں کا بوجھ سر پر لیا، جو کسی طرح ہلکا نہیں ہوتا

اردو، انگلش اور ہندی میں کِس کی کے معانیدیکھیے

کِس کی

kis kiiकिस की

کِس کی کے اردو معانی

  • بے وقعتی اور بے قدری کے اظہار کے لیے.
  • . کس شخص کا.
  • کسی کا نہیں.

किस की के हिंदी अर्थ

  • किसी का नहीं
  • बेवुक़ती और बेक़दरी के इज़हार के लिए
  • किस शख़्स का

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کِس کی)

نام

ای-میل

تبصرہ

کِس کی

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words