تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کوئی آگے نَہ کوئی پِیچھے" کے متعقلہ نتائج

کوئی آگے نَہ کوئی پِیچھے

لاولد ، بے اولاد ، لاوارثا ، جس کا کوئی والی وارث نہو اس کی نسبت کہتے ہیں.

آگے پِیچھے کوئی نَہیں

کوئی وارث والی نہیں، نگوڑا ناٹھا ہے

کوئی نَہ کوئی

ایک نہ ایک، کوئی سا یہ نہیں وہ

ساتھ کوئی آیا نَہ کوئی جائے

نہ پیدائش کے وقت کوئی ساتھ ہوتا ہے نہ موت کے وقت.

کوئی مَرتے پِیچھے نَہیں مَرتا

کسی دوسرے کی خاطر مصیبت مول نہیں لی جاتی.

کوئی آیا نَہ گَیا

۔ جب مال غائب ہوجاتا ہے اور چُرانے والےل کا پتہ نہیں لگتا تب یہ فقرہ کہتے ہیں۔ ؎

کوئی آیا نَہ گَیا

کسی غیر کو آتے جاتے نہیں دیکھا ، دو کے سوا تیسرا شخص آیا نہ گیا ، عموماً جب مال چوری ہو جائے اور چور کا پتہ نہ چلے تب یہ فقرہ کہتے ہیں.

کوئی کَل نَہ بَیٹْھنا

کسی طرح چین نہ لینا

کوئی کَم نَہ سَمْجھے

ہجو ملیح ہے یعنی آپ پڑے بدذات ہیں، بڑے ہوشیار ہیں، بڑے چلتے ہوئے ہیں، دور کی کوڑی لاتے ہیں

نَہ کوئی والی ، نَہ وارِث

کوئی پوچھنے والا نہیں (رک : نہ ولی نہ وارث) ۔

کوئی بات اُٹھا نَہ رَکْھنا

کوئی کسر باقی نہ رکھنا، سب تدبیریں کرلینا

سَر پَر کوئی نَہ ہونا

کوئی پُرسانِ حال نہ ہونا ، کسی بُزرگ یا سرپرست کا زِندہ نہ ہونا.

کوئی دَقِیقَہ نَہ اُٹھا رَکْھنا

کسی قسم کی کمی نہ کرنا ، کوئی کسر نہ چھوڑنا.

کوئی دَقِیقَہ اُٹھا نَہ رَکھنا

نَہ آگے ناتھ، نَہ پِیچھے پَگھا

جب کسی کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، اکیلا ہو اور کوئی ذمے دار نہ ہو تو اس کے متعلق کہتے ہیں

نَہ آگے لَتّا ، نَہ پِیچھے پَتّا

کنگال ، مفلس کے متعلق کہتے ہیں ۔

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

آگے پُوت نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

آپ کو کوئی کَم نَہ سَمْجھے

بڑے شریر ہو

کوئی کور کَسَر باقی نَہ رَہی

کسی قسم کا تعلق نہ رہا

آگے لَعَّا نَہ پِیچھے پَتّا

بے سروسامانی اور نہایت تنگدستی اور افلاس کے اظہار میں مستعمل.

نَہ کوئی آتا تھا نَہ کوئی جاتا تھا، نَہ کوئی گود میں لے کَر مُجھے سُلاتا تھا

ایسی بات کہنا جس سے ہر کوئی اپنی مرضی کا مطلب نکال سکے

سَب گُن پُورے کوئی نَہ کَہے لَن٘ڈُورے

رک : سب گُن بھری میری لاڈو ، کون کہے لنڈُوری.

سَب گَن اَدُھورے ، کوئی گُن نَہ پُورے

کسی میں کوئی خامی رہ جائے تو اس شخص کی بابت کہتے ہیں .

کوئی دَقِیقَہ فَروگُزاشْت نَہ کَرنا

کسی قسم کی کمی نہ کرنا ، کوئی کسر نہ چھوڑنا.

سَب گُنوں پُوری کوئی نَہ کَہو ادُھوری

چالاک اور عیّار عورت کے متعلق کہتے ہیں .

مَرْنا بَھلا بَدیس کا جَہاں نَہ اَپنا کوئی

پردیس میں مرنا بہتر ہے کہ وہاں کوئی اپنا نہیں ہوتا جو افسوس کرے

کَرَم ریْکْھ نَہ مِٹے، کَرو کوئی لاکھوں چَتُرائی

کوشش اور ہوشیاری سے تقدیر کا لکھا نہیں مٹ سکتا

کوئی نَہ پُوچھے بات میرا دَھن سُہاگَن نام

کوئی پوچھے نہ گِنے آپ ہی آپ اِتراوے.

گھائِل کی گَت گھائِل جانے اور نَہ جانے کوئی

مصیبت زدہ کی حالت مصیبت زدہ ہی جانتا ہے اور کوئی نہیں جانتا

سَب گُنوں پُوری کوئی نَہ کَہو لَنڈُوری

چالاک اور عیّار عورت کے متعلق کہتے ہیں .

کوئی پُوچھے نَہ پُوچھے ، میرا دَھن سُہاگَن نام

آپ ہی آپ اترائے جانا چاہے کوئی پوچھے یا نہ پوچھے.

اگر پانی سے گِھی نِکلے تو کوئی رُوکھی نَہ کھائے

کوئی سُنے نَہ سُنے مَیں کَہتا ہوں

اس کے متعلق کہتے ہیں جو ہر وقت باتیں کرتا رہے

نَہ آگے اَگاڑی ، نَہ پِیچھے پَچھاڑی

رک : نہ آگے ناتھ نہ پیچھے پگھا

کَنْدھے ڈالی جھولی ، چَمار چھوڑا نَہ کوئی

جب مانگنے پر آئے تو غیرت کیسی ، ذلیل کام کرنےسے غیرت مٹ جاتی ہے، بھیک مانگنے والے بے غیرت ہوتے ہیں

سُسْت مُونْکھ کا کوئی نَہ لاگو پُھرتِیلے کے سَب لے بھاگو

سست آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا اور پُھرتیلے کو سب پسند کرتے ہیں .

سُسْت مُنْہ کا کوئی نَہ لاگو پُھرتِیلے کے سَب لے بھاگو

سست آدمی کو کوئی پسند نہیں کرتا اور پُھرتیلے کو سب پسند کرتے ہیں .

مُجھ کو کوئی نَہ مارے تو سارے جَہاں کو مار آؤُں

بزدل آدمی خطرے سے ڈرتا ہے

کوئی مُجھ کو نَہ مارے تو مَیں سارے جَہان کو مارُوں

بزدل یا جھگڑالو شخص کے لئے طنزاََ کہتے ہیں

جو جَل ساڑھ لَگَت ہی بَرسے ناج نِیار بِن کوئی نَہ تَرسے

اگر اساڑھ کے شروع میں بارش ہو جائے تو اناج بہت ہوتا ہے

جوبَن تھا جَب رُوپ تھا گاہَک تھا سَب کوئی، جوبَن رَتَن گَنْوائے کے بات نَہ پُوچھے کوئی

جب خوبصورتی اور جوانی تھی ہر ایک چاہنے والا تھا جب یہ جاتی رہی تو کوئی پوچھتا بھی نہیں

کوئی کَوڑی کے دو بیر بھی ہاتھ سے نَہ کھائے

سخت ذلیل و بے وقعت ہے.

مَیں نَہ سَمْجُھوں تو بَھلا کیا کوئی سَمْجھائے مُجھے

ضدی آدمی کے متعلق کہتے ہیں ، آدمی خود نہ سمجھنا چاہے تو کوئی نہیں سمجھا سکتا

سَب اُسْتَرے باندھو ، کوئی تَلْوار نَہ باندھو ، کَر دو یہ مَنادی کوئی دَسْتار نَہ باندھو

ظالم کے ظُلم کے متعلق کہتے ہیں.

مایہ کو مایہ مِلے کَر کر لَمْبے ہاتھ، تُلْسی داس گَرِیب کی کوئی نَہ پُوچھے بات

مایا کو مایا مِلے کَر کے لَمْبے ہات، تُلْسی داس غَرِیب کی کوئی نَہ پُوچھے بات

دولت دولت کو کھینچتی ہے

قاضی کی لَونْڈی مَری، سارا شَہر آیا، قاضی مَرا، کوئی نَہ آیا

بڑے آدمی کی زندگی میں لوگ خوشامد کرتے ہیں اس کے مرنے کے بعد کوئی اس کا نام تک نہیں لیتا

مُجھ کو بُوڑھِیا نَہ کَہنا کوئی ، مَیں تو لال پَلَنگ پَر سوئی

رک : مجھے بڑھیا نہ کہو کوئی الخ ۔

جُمْعَہ چھوڑ سَنِیچَر نَہائے اُس کے جَنازے میں کوئی نَہ جائے

مسلمان عام طور پر جمعہ کو ضرور نہاتے اور کپڑے بدلتے ہیں

قاضی جی کی لَونْڈی مَری سارا شَہر آیا، قاضی مَرے کوئی نَہ آیا

جس کا منہ ہوتا ہے اس کے سبب ہر ایک کی خاطر ہوتی ہے، جب وہ مر جاتا ہے تو کوئی نہیں پوچھتا، جیتے جی کے سب لاگو ہیں، منھ دیکھے کی سب کو خاطر ہوتی ہے، بڑے آدمی کی زندگی میں لوگ خوشامد کرتے ہیں اس کے مرنے کے بعد کوئی اس کا نام تک نہیں لیتا، بہت سے کام بڑے آدمیوں کو خوش کرنے کے لیے ہی کیے جاتے ہیں، ان کے مرنے پر انہیں کوئی نہیں پوچھتا، کیونکہ پھر ان سے کوئی کام نہیں

تیری قُدرت کے آگے کوئی زور کسی کا چَلے ناہیں، چینٹی پَر ہاتھی چَڑھ بَیٹھے تَب وہ چینٹی مَرے ناہِیں

خدا کی قدرت کی تعریف ہے

دَھن وَنتی کے کانٹا لَگا دَوڑے لوگ ہَزار، نِرْدَھن گِرا پہاڑ سے کوئی نَہ آیا کار

امیر آدمی کو ذرا سی تکلیف ہو تو سیکڑوں خوشامدی دوڑے پڑتے ہیں لیکن غریب پہاڑ سے بھی گِر پڑے تو کوئی پاس نہیں آتا

دَھن وَنتی کے کانٹا لَگا دَوڑے لوگ ہَزار، نِرْدَھن گِرا پہاڑ سے کوئی نَہ پُوچھے بات

اردو، انگلش اور ہندی میں کوئی آگے نَہ کوئی پِیچھے کے معانیدیکھیے

کوئی آگے نَہ کوئی پِیچھے

ko.ii aage na ko.ii piichheकोई आगे न कोई पीछे

ضرب المثل

کوئی آگے نَہ کوئی پِیچھے کے اردو معانی

  • لاولد ، بے اولاد ، لاوارثا ، جس کا کوئی والی وارث نہو اس کی نسبت کہتے ہیں.

कोई आगे न कोई पीछे के हिंदी अर्थ

  • पिताहीन, निःसन्तान, अनाथ, जिसका कोई उत्तराधिकारी न हो उसके बारे में कहते हैं

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کوئی آگے نَہ کوئی پِیچھے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کوئی آگے نَہ کوئی پِیچھے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words