تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"لینے" کے متعقلہ نتائج

لینے

لینا (رک) کی مغیّرہ حالت ، ترا کیب میں مستعمل.

لینے دینے میں نَہ ہونا

کسی معاملے میں سروکار نہ رکھنا، بے تعلق اور بے غرض ہونا

لینے میں نَہ دینے میں

نفع میں نہ نقصان میں، بُرے میں نہ بھلے میں، بے تعلق اور بے غرض

لینے کو مَچْھلی دینے کے کانٹے

رک : لینے کو مچھلی دینے کو کان٘ٹا.

لینے آنا

استقبال کرنا، آگے بڑھ کر پذیرائی کرنا.

لینے آنا

۔کسی کے استقبال کے واسطے آنا۔ کسی چیز یا آدمی کو لے جانے کے واسطے آنا۔

لینےکو مَچْھلی دینے کو کانٹا

قرض لیتے وقت بہت نرمی کرنا دیتے وقت اکڑنا

لینے میں نَہِیں دینے میں نَہِیں

رک : لینے میں نہ دینے میں

لینے کو بَڑْھنا

استقبال کے کیے آگے بڑھنا ، پیشوائی کو بڑھنا

لینے جانا

استقبال کے لیے جانا

لینے چلنا

کسی کے استقبال کے واسطے جانا

لینے دینے کے مُنھ میں خاک مُحَبَّت بَڑی چِیز ہے

جب کوئی کچھ مانگے تو بخیل کہتے ہیں

لینے کے دینے پَڑ جانا

۔فائدہ کی جگہ نقصان ہونا۔ دقَّت میں پڑ جانا۔ ؎ ۲۔ جان کے لالے پڑنا۔ آس جاتی رہنا۔

لینے کو آنا

رک : لینے آنا.

لینے کو جانا

رک : لینے جانا

لینےآئیں آگ اَور بَن بَیٹھیں باوَرْچَن

کسی بہانے سے اپنا قدم جمانا

لینے کے دینے پڑنا

جان کے لالے پڑنا ، مصیبت پڑنا

تھاہ لینے کا آلَہ

ایک آلہ جس سے سمندر کی گہرائی معلوم کی جاتی ہے یہ آلہ ایک لمبی رسی ہوتی ہے جس کے سرے میں وزن بانْدھتے ہیں بس وزن کو تھاہ لینے کا سیسہ بولتے ہیں عربی میں اس آلہ کو مرجاس کہتے ہیں.

دَم لینے کی مُہْلَت

سان٘س لینے کی مہلت، بہت مختصر وقفہ

چَیْن نَہ لینے دینا

آرام نہ کرنے دینا، تکلیف دینا

دَم نَہ لینے دینا

مہلت نہ دینا، موقع نہ دینا، سان٘س نہ لینے دینا

وار نَہ لینے دینا

کَہِیں لینے جانا ہے

قریب ہی ہے ، پاس ہی ہے ، دور نہیں ہے.

سانس نَہ لینے دینا

عاجز کر دینا ، قافیہ تنگ کرنا.

نَہ لینے میں ، نَہ دینے میں

جب کوئی کسی کے اچھے بُرے میں نہ ہو تو کہتے ہیں

کِسی کے لینے دینے میں نَہ ہونا

کسی سے غرض اور سروکار نہ رکھنا، کسی بکھیڑے میں نہ پڑنا، بے لوث ہونا

خَبَر لینے والا

پتہ لگانے والے ، حامی ، مددگار ، دستگیر .

دَم لینے پانا

فراغت پانا، فرصت کا وقت پانا، سستانے کی مہلت پانا

گولی بارُوت کَہیں جائے طَلَب لینے سے کام

کسی کا کام بنے یا نہ بنے اپنے فائدے سے غرض، کام ہو یا نہ ہو اُجرت سے غرض

گولی بارُود کَہیں جائے طَلَب لینے سے کام

کسی کا کام بنے یا نہ بنے اپنے فائدے سے غرض، کام ہو یا نہ ہو اُجرت سے غرض

پا لینے کی مَچْھلی اور دے لینے کے کانْٹے

اپنا فائدہ اور دوسرے کا نقصان، خود لینا ہو تو بہترین حصہ لیا جائے دوسرے کو دینا ہو تو بد ترین حصہ دیا جائے

دَم لینے کی فُرْصَت

سانس لینے کی مہلت، بہت مختصر وقفہ

سانْس لینے کی فُرصَت

تھوڑی سی فرصت

نَہ کِسی کے لینے میں ، نَہ دینے میں

رک : نہ لینے میں نہ دینے میں جو زیادہ مستعمل ہے ۔

نام لینے والوں میں ہونا

خاندان میں ہونا ، یادگار ہونا ، یاد اور ذکر باقی رکھنے والوں میں شامل ہونا ۔

گَھر میں جورُو کا نام بَہُو بیگم رَکھ لینے سے کیا ہوتا ہے

اپنی عزّت اپنے مُن٘ھ سے نہیں ہوا کرتی

تَلْوار کے تَلے دَمْ لینے دو

ذرا انتظار کرو ، جو دم بچے غنیمت ہے

تَلْوار کے نِیچے دَم لینے دو

ذرا ٹھہرو ، صبر سے کام لو ؛ جو دم باقی ہے غنیمت ہے ؛ جو دم فرصت ملے غنیمت پے ؛ زندگی کا ہر لمحہ خوش معلوم ہوتا ہے

آگ لینے آنا

آتے ہی پلٹ جانا، کھڑے کھڑے آنا اور چلا جانا .

نام لینے والا

یادگار ، بیٹا ، وارث ؛ یاد کرنے والا ، فخر کرنے والا

کَپْڑوں کا دَھجِّیاں لینے کے قابِل ہو جانا

پھٹ جانا ، تار تار ہو جانا .

زَہْر کے ہاتھ میں لینے سے بے کھائے نَہِیں مَرتا

جرم کیے بغیر سزا نہیں ہوتی .

آگ لینے کو جائیں پَیَمْبَرِی مِل جائے

ایسے موقع پر بولتے ہیں جب کسی شخص کو توقع کے خلاف کوئی چیز حاصل ہو جائے

تَلوار کے نِیچے دَم تو لینے دو

۔مثل۔ جو دَم بچے وہی غنیمت ہے۔ کہتے ہیں زمانہ سابق میں کسی آدمی کو یہ سزا دی گئی تھی کہ بغل میں سے ایک سنان چبھو کر اس کی گردن میں سے نکالکی گئی۔ وہ تکلیف کے مارے بلک رہا تھا۔ بادشاہ نے اس کی سخت تکلیف کی وجہ سے یہ حکم دیا کہ تلوار سے اُس کی گردن اُڑادو تاکہ تکلیف ظاہر سے چھوٹ جائے۔ اُس وقت اس نیم جاں نے عرض کی کہ تلوار کے نیچے مجھے دم لینے دو یعنی مری گدن نہ اُڑائیے۔ اسی تکلیف میں رہنے دیجئے تاکہ جو دم جی لوں اور دُنیا کی ہوا کھالوں وہیس ہی۔

آگ لینے کو آنا

آتے ہی پلٹ جانا، کھڑے کھڑے آنا اور چلا جانا

کیا آگ لینے آئے تھے

جب کوئی شخص آ کر فوراً چلا جاتا ہے اس کے بارے میں طنزاً کہتے ہیں.

کیا آگ لینے آئے تھے

۔جب کوئی شخص فوراً آکر چلا جاتا ہے اس کی نسبت طنزاً کہتے ہیں۔

آگ لینے آئے تھے کیا آئے کیا چلے

بہت تھوڑی دیر کے لیے آنا، آتے ہی پلٹ جانا

آئی تھی آگ لینے بن گئی گھر کی مالک

اس عورت کے متعلق کہتے ہیں جو بہانہ سے کسی کے گھر میں داخلہ کر کے مالک سے شادی کر لے

اردو، انگلش اور ہندی میں لینے کے معانیدیکھیے

لینے

leneलेने

وزن : 22

لینے کے اردو معانی

  • لینا (رک) کی مغیّرہ حالت ، ترا کیب میں مستعمل.

شعر

English meaning of lene

لینے کے قافیہ الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (لینے)

نام

ای-میل

تبصرہ

لینے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words