تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مادَرِ خُطُوط" کے متعقلہ نتائج

خُطُوط

خط (رک) کی جمع ، لکیریں ، سطریں (تراکیب میں مستعمل)

خُطُوط باز

کثرت سے خط لکھنے والے ، ہر موضوع پر کُچھ نہ کُچھ لِکھنے والے ، غیر ضروری طور پر لکھنے کے عادی.

خُطُوطِ قُوَّت

(سائنس) اگر کوئی باردار جسم ہو اور ایک چھوٹ سا جسم ہو اور دونوں کے درمیان پیتل کا ایک کُرّہ حائل ہو تو باردار جسم کا عمل بعض اُن مقامات پر زیادہ پایا جاتا ہے جو باردار جسم سے دور ترہیں اور نزدیک مقاموں پر کم ، پس اس لے یہ نتیجہ نِکالا (کہ امالا) ہمیشہ خطوطِ منحنی میں ہوتا ہے . ان خطوط کا نام اس نے خطوط قوت رکھا.

خُطُوطِ قاطِع

رک : خطِ قاطع

خُطُوطِ غُراں

(جُغرافیہ) موسمِ گرما کی چلنے والی مون سون ہوائیں مغربی ہواؤں کی سمت پر بہت اثر انداز ہوتی ہیں ار ان کا رُخ بدل دیتی ہیں. نصف کُرّۂ جنوبی میں یہ ہوائیں عین مغربی سمت سے باقاعدہ طور پر چلتی ہیں اور ان کی رفتار بھی بہت تیز ہوتی ہے ... جن عرضِ بلد میں یہ چلتی ہیں انہیں ”خطوط غراں“ یا خطوط پُرشور کے نام (یا گرجنے والا چالیسا) سے پکارتے ہیں

خُطُوطُ الْحَمَل

(سائنس) حمل یا دوسرے اسباب سے شِکم کے پُھول جانے بعد جلد عام طور پر سفید عرضی خطوط ظاہر کرتی ہے جو حلیمات سے مُعرّا ہونے کر باعث بالکل چکنے ہوتے ہیں ، ان کو خطوط الحمل ... کہتے ہیں.

خُطُوطِ مُقَوَّس

کمان کی طرح ٹیڑھی لکیریں ، قوس کی طرح کی لکریں ، قرس نُما سطریں

خُطُوطِ بَیضا

رک : خطوط الحمل ، روشن خطوط.

خُطُوطِ بَیضی

سُورج کے گِرد چمک دار شُعاعوں کی لکیریں.

خُطُوطِ عَرْضی

رک : خطِ عرضی.

خُطُوطِ مُتَوازی

(ہندسہ) ایسی دو لکیریں جن کا درمیانی فاصلہ پر جگہ برابر ہو اور جن کو ان کی سیدھ میں جہاں تک چاہیں بڑھاتے چلے جائیں مگر وہ آپس میں نہ ملیں.

خُطُوطِ وَحْدانی

بریکٹ، قوسین، خطوط ہلالی، قوس نُما خطوط جو تحریر میں کسی کلمے یا عبارت کو اصل عبارت سے جدا دکھانے کے لیے اس کے اوّل و آخر بنا دیتے ہیں

خُطُوطِ قُطْبی

دنیا کے نقشے میں شمال و جنوب کی جانب کھنچے ہوئے افقی خط

خُطُوطِ مُتَقاطِع

رک: خط قاطع

خُطُوطِ عَرْضِیَّہ

رک : خطوطِ عرضی

خُطُوطِ شُعاعی

رک : خطِ شعاع

خُطُوطِ رَمُوز

پُراسرار لکیریں ، رمزیہ لکیریں ، نشانات

خُطُوطِ شَمْشِیر

تلوار پر بڑے ہوئے نِشانات.

خُطُوطِ پُر شور

رک : خُطوطِ غُرّاں

خُطُوطِ بالِیدگی

(حیوانیات) سیپ کے دونوں خولوں کے اگلے ظہری حاشیے کے قریب ایک چوٹی نما اُبھار ہوتا ہے جسے صدف اُبھار Umbo کہتے ہیں اس اُبھار کے گرد تھوڑے تھوڑے فاصلے کے ساتھ متعدد دائرہ نما لکیریں ہوتی ہیں جنہیں خطوط بالیدگی کہتے ہیں خطوطِ بالیدگی خول کی نُمو کے تدریجی مراحل کو ظاہر کرتے ہیں

خُطُوطِ مُحِیط

ایسی لکیریں جو مل کر مثلث یا مربع بناتی ہیں.

خُطُوطِ شَشْ گانَہ

(خوشنوسی) خطاطی کا ایک مخصوص انداز.

خُطُوطِ رَمَل

ریت کے نشان ؛ لکیریں ؛ مراد : قسمت یا تقدیر کی لکیریں

خُطُوطِ جِسْم

انسان کے بدن کے نقوش و اعضا.

خُطُوطِ مَماس

رک : خطِ مماس

خُطُوطِ حَرارَت

(جُغرافیہ) گرمی کا درجہ ظاہر کرنے والی لکیریں

خُطُوطِ ہِلالی

خطوطِ وحدانی.

خُطُوطِ تَساویِ حَرارَت

دنیا میں باعتبار جتربے کے خطوط کھینچے گئے ہیں جو مُختلف مقامات کے درجات حرارت ایک ہی وقت اور فصل میں ظاہر کرتے ہیں ان سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کن کن اقطاع و بلاد عالم کی اوسط حرارت کس زمانے میں مساوی ہوتی ہے ، آلہ مقیاس الحرارت کے ذریعہ سے جن اباد یا غیر اباد مقاموں کے درجات حرارت مساوی نکلے ہیں وہ ایک ہی خط میں دالے گئے ہیں. انہیں خطوط کو خطوط تساوی حرارت سے موسم کرتے ہیں

خُطُوطِ مَساواتِ حَرارَت

رک : خطوطِ تساوی حرارت

کَھٹَوٹ

لکڑی کا بڑا پیالہ ، چوبی ظرف ؛ (دباغت) کھال پسانے کا چوبچہ.

خَطّاط

فن خطاطی کا جاننے والا، خوش نویس

خِطَط

خِطّے ِ خاکے ، عِلاقے

خَطِیئَت

گناہ گاری، خطا کاری، خطا

وَحدانی خُطُوط

شُعاعی خُطُوط

سورج کی کرنیں ، روشنی کی شعاعیں .

وَتَری خُطُوط

ترچھی لکیریں ، زاویہء قائمہ سے منحرف خطوط (انگ : Diagonal Lines) ۔

تَوسِیعی خُطُوط

بیرونی خطوط یا لائنیں (outline)، بڑھائے ہوئے خطوط.

طَیفی خُطُوط

نور کی شعاعوں کی رنگین لکیریں جو حرارت کے سبب کسی شے میں پیدا ہوتی ہیں.

ہِلالی خُطُوط

قوس نما خط ؛ چھوٹا بریکٹ ، قوسین ، ہلالین ۔

خَط خُطُوط

رک : خط پتّر

مادَرِ خُطُوط

(خوشی نویسی) عربی خط (خط حیری) کس سے دیگر رسم الخط نکلے.

عَرُوسُ الْخُطُوط

سب سے خوبصورت خط

تِجارَتی خُطُوط پَر

کَھتّے

کَھتّا (رک) کی جمع نیز مغیرّہ حالت ؛ مرکبات میں مستعمل.

کَھتّی

(کاشت کاری) اناج وغیرہ کا ذخیرہ رکھنے کے لیے زمین کے اندر بنی ہوئی محفوظ اور بند جگہ، زمین دوز گڑھا

کَھٹّے

ترش، کھٹائی والا، جس میں کھٹاس یا تیزابیت ہو، آم اور املی کے ذائقہ والا

کھتا

آنکھوں کے لئے لیپ، جس میں افیون پھٹکری، املی، لیموں کا رس وغیرہ ملا کر پکاتے ہیں

کَھٹّی

کھٹّا کی تانیث، مرکبات میں بھی مستعمل، جس میں کھٹاس یا تیزابیت ہو، آم اور املی کے ذائقہ والا

خَطّی

خط سے منسوب، ساحل بحرین (خط) سے متعلق یا وہاں کا بنا ہوا

خَطّاطِ یَک قَلَم

(خوش نویسی) قلمی لِکھائی کا وہ فن کار جو محض ایک قَلَم سے مُختَلف نمونہ کی تحریر رقم کر سکے.

خَطِّ مُوڑی

رک : خط دیونا گری

خَطِّ لا دَعْویٰ

(قانون) اِنکاری چٹّھی ، لاوارثی خط

خَطِّ زُود نَوِیسی

تیز رفتار تحریر، مختصر نویسی، شارٹ بینڈ جو مخصوص اِشارات میں تحریر کی جاتی ہے

خَطّی تَفاعُل

(سائنس) مختلف لکیروں پر مقرر خول

خَطِّ تَقاطُع

(معماری) باہم قطع کرنے والی لکیر جو گن٘بد کے نِشان میں برابری قائم کرنے کے لئے لگائی جاتی ہے

خَطّی طَیف

(سائنس) نور کی شعائیں جو ایک طویل سلسلے میں ہوں ، (Linear Spectrum) اگر مبنع سے چند مخصوص موج خارج ہوں تو شگاف کے عکس ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں اور چمک دار خطوط کا سلسلہ معلوم ہوتے ہیں. ایسا طیف خطی طیف کہلاتا ہے .

خَطِّ اَزْرَق

(اِصطلاحاً) نِیلی لکیر ؛ جمشید کے پیالے کی چوتھی لکیر ، جام جمشید کے سات خطوں میں سے اُوپر کا چوتھا خط جسے خط سیاہ بھی کہتے ہیں

خَطّ ِ آزادی

تحریرجو کسی کو آزاد کرتے وقت لکھ دیتے ہیں تحریری وثیلہ، رہائی کی سند

خَطِّ مَدِیح

(خُوشنویسی) معدوم ہو جانے والے قدیم رسم خط میں سے ایک خط جس میں مدح وغیرہ لکھی جاتی تھی.

خَطِّ جَواز

پروانہ راہداری

اردو، انگلش اور ہندی میں مادَرِ خُطُوط کے معانیدیکھیے

مادَرِ خُطُوط

maadar-e-KHutuutमादर-ए-ख़ुतूत

وزن : 212121

موضوعات: خوشی

مادَرِ خُطُوط کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • (خوشی نویسی) عربی خط (خط حیری) کس سے دیگر رسم الخط نکلے.

English meaning of maadar-e-KHutuut

Noun, Feminine

  • (calligraphy) the Arabic script

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مادَرِ خُطُوط)

نام

ای-میل

تبصرہ

مادَرِ خُطُوط

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone