تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مانْنا" کے متعقلہ نتائج

مانْنا

تسلیم کرنا ، درست یا ٹھیک سمجھنا ، قبول کرنا .

نَہ مانْنا

مطلق کوئی بات نہ ماننا ، ذرا التفات نہ کرنا.

کَہْنا مانْنا

باب ماننا، حکم، صلاح یا نصیحت پر عمل کرنا، کسی کے کہے پر عمل کرنا

کَہا مانْنا

۔کہے پر عمل کرنا۔ ؎

لوہا مانْنا

رعب کھانا ، برتری تسلیم کرنا، اہمیت تسلیم کرنا ، مرعوب ہونا ، کسیِ کے سامنے عاجز ہونا.

رُعْب مانْنا

ڈرنا، دہشت میں آجانا، بڑائی کا اعتراف کرنا.

اِطاعَت مانْنا

(کسی کی) حاکمیت تسلیم کرنا، محکوم بن جانا

عَداوَت مانْنا

دشمنی کرنا ، عداوات رکھنا.

ایک نَہ مانْنا

اَللہ پِیر مانْنا

مراد پوری پونے کے لیے اللہ اور پیروں سے منتیں اور نذر نیاز ماننا

دِل کا کَہا مانْنا

دل کی خؤاہش پوری کرنا.

بَھلا مانْنا

ممنون ہونا، احسان مند ہونا، اچھا سمجھنا

بُرا مانْنا

کسی کے قول یا فعل سے ناخوش ہونا، خفا ہونا، بگڑ جانا

سَچ مانْنا

صحیح تسلیم کرنا، درست مان لینا

بات مانْنا

کہے پر عمل کرنا، جیسا کہا ویسا کرنا

احْسان مانْنا

شکر گزار ہونا، ممنون ہونا

حَق مانْنا

حق تسلیم کرنا ؛ دوسروں کے استحقاق کو جائز ٹھہرانا

گُفْتُگُو مانْنا

رک : بات ماننا .

آن مانْنا

(کسی کے کمال وغیرہ کا) اعتراف کرنا، قائل ہونا، لوہا ماننا، استادی تسلیم کرنا

بول مانْنا

کہا ماننا ، حکم ماننا ، تعمیل کرنا

زور مانْنا

کسی کی قوّت کا قائل ہونا، لوہا ماننا

گُن مانْنا

احسان ماننا، شکر گذار ہونا

چُھوت مانْنا

ناپاک سمجھنا، نجس سمجھ کر احتراز کرنا،ذات پات کے فرق کی بنا پر کسی سے پرہیز کرنا ، برا سمجھنا .

حُکْم مانْنا

رک : حُکم بجا لانا

سِیکھ مانْنا

رک : سیکپھ سْہانا

بَچَن مانْنا

فرمانبرداری کرنا، راضی ہونا، متفق ہونا

مُرادیں مانْنا

رک : مراد ماننا جس کی یہ جمع ہے ۔

آڑا مانْنا

(پتنگ بازی) پتنگ كا دائیں یا بائیں كس رخ دب كر اڑنا

مُراد مانْنا

منت ماننا، منت کرنا، نذر و نیاز کرنا

سَنَد مانْنا

صحیح تسلیم کرنا ، قابلِ تقلید مثال جاننا.

مَنَّتیں مانْنا

رک : منت ماننا جس کی یہ جمع ہے ۔

کُونڈا مانْنا

کونڈے میں رکھ کر نیاز دلانے کا عہد کرنا، مراد بر آنے پر نیاز دلانے کا وعدہ کرنا، یہ منت ماننا کہ کونڈا بھریں گے، نذر ونیاز ماننا

دَونا مانْنا

نذر و نیاز کرنے کی نیت کرنا

سِفارِش مانْنا

کسی کے کہنے کے بموجب کرنا، شفاعت قبول کرنا .

دَباؤ مانْنا

دباؤ قبول کرنا، مرعوب ہو جانا، دب جانا ، دباؤ میں آنا

پاپ مانْنا

اعتراف گناہ یا اعتراف جرم کرنا ، غلطی کا اعتراف کرنا .

ساکھ مانْنا

عِزّت کرنا ، اعتبار کرنا.

بِلَگ مانْنا

ناخوش ہونا ، ناراض ہونا.

دِل کا مانْنا

دل کا راضی ہونا

رَت جَگا مانْنا

مُراد پُوری ہونے پررتجگا کرنے کی مَنَّت ماننا.

رِوایَت مُسْتَنُد مانْنا

بیان کیے ہوئے واقعے کی سند مُعتبر ہونا ، روایت کا اعتبار کے قابل ہونا.

دِل میں بُرا مانْنا

ناگوار ہونا،ہبیعت پر ناگوار گُزرنا

تِنْکے کا اِحْسان مانْنا

تھوڑے سلوک کا بھی اعتراف کرنا-

تِنْکا اُتارے کا اِحْسان مانْنا

نہایت معمولی سہارے کا احسان مند ہونا، تھوڑی سی امداد کا بھی احسان ماننا.

اردو، انگلش اور ہندی میں مانْنا کے معانیدیکھیے

مانْنا

maan.naaमानना

اصل: سنسکرت

وزن : 1222

مانْنا کے اردو معانی

فعل لازم

  • تسلیم کرنا ، درست یا ٹھیک سمجھنا ، قبول کرنا .
  • تعظیم و تکریم کرنا ، بڑا ماننا ، ادب کرنا ، عقیدت رکھنا.
  • فرض کرنا ، قیاس کرنا .
  • اثر لینا ، اثر قبول کرنا ، محسوس کرنا .
  • استادی یا مہارت کا قائل ہونا ، کسی کے تفوق یا کمال کا اقرار کرنا.
  • اسلاف کی ارواح کے لیے کچھ دینے کا عہد کرنا ، نذر ، بھینٹ وغیرہکا اقرار یا عہد کرنا ، منت ماننا.
  • ایمان رکھنا ، اعتقاد رکھنا ، یقین رکھنا.
  • نیک خیال کرنا ، اچھا سمجھنا.
  • رضا مند ہونا ، راضی ہونا.
  • . اعتراف کرنا ، اقبال کرنا ، معترف ہونا.
  • عمل میں لانا، منانا ، رچانا.
  • کہا کرنا ، حکم بجا لانا ، کہے پر عمل کرنا ، تعمیل کرنا ، تابعداری کرنا.
  • درخواست یا التجا قبول کرنا.
  • جاننا ، محسوس کرنا ، سمجھنا ، خیال کرنا ، احساس کرنا .
  • معتبر سمجھنا ، بھروسا کرنا ، اعتماد کرنا ، لحاظ کرنا.
  • ٹھرنا ، رُکنا ، چین سے بیٹھنا.
  • خفگی اور ناراضگی کو دور کرنا ، من جانا ، مننا.
  • پروا کرنا ، خاطر میں لانا .
  • کاہلی کرنا ، سستی کرنا .

شعر

English meaning of maan.naa

Intransitive verb

मानना के हिंदी अर्थ

अकर्मक क्रिया

  • मन में किसी प्रकार की धारणा या विचार स्थिर करना। जैसे-आप तो जरा-सी बात में बुरा मान गये।
  • मन से यह समझ लेना कि जो कुछ कहा या किया गया है, अथवा जो कुछ प्रस्तुत है वह उचित है। ठीक समझकर अंगीकृत या गृहीत करना। जैसे-मैं मानता हूँ कि इसमें आपका कोई दोष नहीं है।
  • स्वीकार करना, सहमत होना
  • राजी होना; सहमत होना
  • समझना
  • फर्ज़ करना
  • मन में आना
  • ख़ुश होना; अनुकूल होना
  • किसी के प्रति आदर भाव रखना; कायल होना
  • भरोसा होना।

مانْنا سے متعلق دلچسپ معلومات

ماننا ’’کسی رائے کا حامل ہونا‘‘ کے مفہوم میں ہندی والے (خاص کر ٹی وی کے لوگ) خدا جانے کہاں سے’’ماننا‘‘ کا لفظ لے آئے ہیں۔ اس غیر مناسب صرف کے سبب سے اس لفظ کے اصل معنی خطرے میں پڑ گئے ہیں۔ غلط اور قبیح: حکومت کا ماننا ہے کہ باڑھ سے بچاؤ کا جو انتظام ہورہا ہے وہ کافی ہے۔ صحیح و فصیح: حکومت/ کی رائے ہے/کا خیال ہے/کا موقف یہ ہے/کہ۔۔۔ غلط اور قبیح: سکریٹری داخلہ کا ماننا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اتنی نہیں جتنی اخباروں میں بیان کی جارہی ہے۔ صحیح و فصیح: سکریٹری داخلہ کا بیان ہے/کہنا ہے/اس رائے کے ہیں کہ۔۔۔ غلط اور قبیح: بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ دھوپ میں گرم کیا ہوا پانی نقصان دہ ہے۔ صحیح و فصیح:۔۔۔ اس رائے کے ہیں۔۔۔ غلط اور قبیح: میرا ماننا ہے کہ یہاں آپ کا آنا اچھا ہو۔ صحیح و فصیح: میرا خیال ہے کہ ۔۔۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مانْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مانْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words