تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"جاننا" کے متعقلہ نتائج

جاننا

آگاہ ہونا، باخبر ہونا، علم رکھنا

جانْنا پَہچانْنا

اچھی طرح واقفیت ہونا.

جانْنا بُوجھنا

سمجھنا، واقف ہونا، علم رکھنا

جان نَہ ہونا

۔سکت نہ ہونا۔ قوّت نہ ہونا۔ ؎

جانَن ہارا

جاننے والا.

جان نَہ بَچْنا

مر جانا، موت آجانا

جان نَہ پَہْچان خالَہ سَلام

(عو) جب کوئی کسی اجنبی کے ساتھ نہایت گرم جوشی سے پیش آئے یا چالاکی سے دوستی ظاہر کر کے اپنا مطلب نکالنا چاہے تو کہتے ہیں .

ہُنَر جاننا

سلیقہ آنا ، فن آنا ۔

بِہتر جاننا

اچھا سمجھنا، ترجیح دینا

بِہتری جاننا

بھلائی سمجھنا

ہَوا جاننا

پروا نہ کرنا، کوئی دھیان نہ دینا

عَیب جاننا

کسی بات کو برا سمجھنا.

مَزَہ جاننا

ذائقہ یا کیفیت سے آشنا ہونا، لطف اُٹھانا، لطف حاصل کرنا

مَفہُوم جاننا

مطلب سمجھنا ، معنی سے واقف ہونا ۔

نِعمَت جاننا

غنیمت سمجھنا ؛ قدر کرنا ۔

جان نہ پہچان، بڑی خالہ سلام

کسی سے خواہ مخواہ یک جہتی جتانا یا تعلق ظاہر کرنا

وَظِیفَہ جاننا

۔(تحقیر سے) وظیفہ پڑھنا۔؎

جان نَہ پَہچان بَڑی خالہ سَلام

یہ کہاوت ایسے موقع پر بولتے ہیں جہاں کوئی ناواقف آدمی نہایت تپاک اورگرم جوشی ظاہر کرے، بیجا خصوصیت ظاہر کرنے والے اور چالاک کی نسبت بھی بولتے ہیں جو خواہ مخواہ دوستی جتا کر اپنا مطلب نکالتے ہیں

قَواعِد جاننا

سپاہیوں کی قواعد معلوم ہونا

جان نَہ چھوڑْنا

رک: پیچھا نہ چھوڑنا .

حَرْف نَہ جاننا

کچھ نہ جاننا، ان پڑھ ہونا

ہِر بِر نَہ جاننا

دو چیزوں میں فرق نہ کر سکنا ، قوتِ تمیز سے محروم ہونا

کانوں کان نَہ جاننا

۔مطلق خبر نہ ہونا۔ آگاہی نہ ہونا۔ ؎ ؎

سات پانچ نَہ جاننا

جان نَہ پَہْچان دِل و جان قُرْبان

انجان سے محبت کرنے کے موقع پر کہتے ہیں

ہیچ جاننا

بے وقعت سمجھنا، حقیر گرداننا

جان نَہِیں تو جَہان نَہِیں

تمام لطف زندگی کے ساتھ ہے

ہَلْکا جانْنا

کسی قابل نہ سمجھنا، قابل وقعت نہ سمجھنا، ذلیل یا حقیر سمجھنا، خفیف جاننا، سبک جاننا

سَہْل جانْنا

آسان جاننا ، سہل جاننا .

مُعْتَبَر جانْنا

درست سمجھنا ، صحیح سمجھنا ؛ قابل اعتبار جاننا ۔

لَعْنَت جانْنا

عذاب سمجھنا ، ذِلّت جاننا۔

اَلِف کے نام بے نَہ جاننا

ان پڑھ یا جاہل ہونا، ناواقف محض ہونا

عَزِیز جانْنا

عزت کرنا، قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھنا، محبت کرنا، پیارا سمجھنا، محبوب رکھنا

فَرِشْتَہ جانْنا

نیک صفت سمجھنا ، فرشتہ خصلت جاننا ، فرشتے کی طرح برائیوں سے پاک سمجھنا.

کَال٘عَدَم جانْنا

بےوقعت جاننا، ہیچ جاننا

واجِب جاننا

واجب سمجھنا، لازم سمجھنا، ضروری سمجھنا، فرض جاننا

دَرْد جاننا

کسی کی تکلیف کو محسوس کرکے اس کا اعتراف کرنا

مَزا جاننا

ذائقے سے واقف ہونا ، لذت آشنا ہونا ، تجربہ رکھنا

مِزاج جاننا

مزاج کا پہچاننا ، عادت اور خصلت سے واقف ہونا ۔

غَیْر جاننا

بیگانہ سمجھنا

مُناسِب جاننا

ٹھیک سمجھنا، درست یا جائز خیال کرنا

نَبض جاننا

صحت یا بیماری سے آگاہ ہونا ، حالت یا طبیعت سے واقف ہونا ، مزاج داں ہونا ۔

پَشْم جاننا

حقیر سمجھنا.

نِیست جاننا

(اپنے کو) کچھ نہ سمجھنا ، غیر اہم جاننا ، معدوم گرداننا ۔

مُحَقِّر جاننا

کم حیثیت سمجھنا ، حقیر جاننا ۔

نَنگ جاننا

اپنی بے عزتی سمجھنا ، ذلت گرداننا ، عار محسوس کرنا ۔

قانُون جاننا

قانون کی واقفیت ہونا

حَرام حَلال مِیں فَرْق نَہ جاننا

ممنوع باتیں کرنا، خلافِ شرع باتیں کرنا

آپ کو شاخِ زَعْفَران جاننا

اپنی ذات کو دنیا سے نرالا جاننا، اپنے آپ کو بہت بڑا سمجھنا، دنیا سے نرالا سمجھنا، دماغدار یا مغرور ہونا، فخر کرنا، متکبر ہونا، مغرور ہونا

دِن کو دِن رات کو رات نَہ جاننا

ہروقت محنت کرنا ، خدمت یا محنت میں اپنے آرام یا تکلیف کی پروا نہ کرنا ، دن رات کام کرنا .

اَپنا گَھر جاننا

غیریت نہ برتنا، تکلف نہ کرنا

پَشْم بَرابَر جاننا

۔ بہت حقیر سمجھنا۔ ؎

شُد بُد جاننا

قدرے قلیل واقفیت رکھنا.

بُری بَھلی جاننا

نیک و بد کی تمیز ہونا

مَوْقََعْ غَنِیْمَتْ جَاْنْنَاْ

مناسب وقت دیکھ کر کام کرنا، حالات سازگار سمجھنا

جان نَہ پَہْچان ناخوانْدَہ مِہْمان

رک : جان نہ پہچان بڑی خالہ سلام .

کوہ کو کاہ جانْنا

سخت سے سخت کام کو بھی آسان سمجھنا.

دِن کو دِن شَب کو شَب نَہ جاننا

ہروقت محنت کرنا ، خدمت یا محنت میں اپنے آرام یا تکلیف کی پروا نہ کرنا ، دن رات کام کرنا .

تھوڑا لِکھا بَہُت جانْنا

یہ فقرہ خط کے آخر میں اس وقت لکھتے ہیں جب مکتوب الیہ کو کسی کام کی تاکید منظور ہو (مشنقات بھی مستعمل ہیں).

راز جاننا

پوشیدہ بات سے خبردار ہونا ، بھید سے آگاہ ہونا .

اردو، انگلش اور ہندی میں جاننا کے معانیدیکھیے

جاننا

jaan.naaजानना

اصل: ہندی

وزن : 1222

جاننا کے اردو معانی

فعل

  • آگاہ ہونا، باخبر ہونا، علم رکھنا
  • پہچاننا، شناخت کرنا
  • سمجھنا، دریافت کرنا، معلوم کرنا
  • یقین رکھنا، معتقد ہونا
  • گمان کرنا، خیال کرنا، تصور کرنا

شعر

English meaning of jaan.naa

Verb

जानना के हिंदी अर्थ

क्रिया

  • आगाह होना, बाख़बर होना, इलम रखना, समझना, दरयाफ़त करना, मालूम करना, पहचानना, शनाख़्त करना .
  • किसी कार्य की विधि या पद्धति को समझना; किसी विषय का ज्ञान प्राप्त करना; जानकार होना; सीखना
  • किसी बात, वस्तु, विषय आदि के संबंध को वस्तु-स्थिति का ज्ञान होना। जैसे-(क) किसी का घर या पता जानना। (ख) अँगरेजी या हिंदी जानना। पद-जान बूझकर अच्छी तरह समझते हुए और इच्छापूर्वक। मुहा०-जान कर अनजान बनना-किसी बात के विषय में जानकारी रखते हा भी किसी को चिढ़ाने, धोखा देने या अपना मतलब निकालने जा-नमाज के लिए अपनी अनभिज्ञता प्रकट करना। जान रखना सचेत तथा सावधान रहना। जैसे-जान रखो, ईंट का जवाब पत्थर से मिलेगा।
  • अनुमान करना; मालूम करना; सूचना या ख़बर रखना; अवगत होना।
  • परिचय या सूचना पाना। पद-जानकर सूचना मिलने पर। जैसे-आप के पत्र से यह जानकर प्रसन्नता हुई कि आप काशी पवार रहे हैं।
  • ۔(ह) आगाह होना। वाक़िफ़ होना। आश्ना होना। पहचानना। तमीज़ करना। मालूम करना २। क़ाइल होना। ३।ज़िम्मेदार होना। कफ़ील होना। ज़ामिन बनना। चोर भाग गया तो तुम जानोगे। ४।मानना। तस्लीम करना। ५। समझना। ६। देखो जब जानते।
  • गुमान करना, ख़्याल करना, तसव्वुर करना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (جاننا)

نام

ای-میل

تبصرہ

جاننا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words