تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَقام بولْنا" کے متعقلہ نتائج

مَقام

جائے قیام ، ٹھہرنے کی جگہ ، مکان ، مسکن ، ٹھکانا ، گھر ، ٹھور ٹھکانہ ۔

مَقام ہے

قافلہ سفر نہیں کرے گا ، قیام کرے گا (قیام کرنے کے لیے مستعمل) ۔

مَقام غَنا

(تصوف) بقا بااللہ کی منزل جو مقام تمکین کے بعد نصیب ہوتی ہے

مَقام دینا

جگہ دینا، بلند مقام دینا، عزت و توقیر کرنا

مَقام بَندی

کسی شے کے مقام یا اس کے فاصلے کے تعین کا طریقہ ۔

مَقام ہُو

ہو کا مقام ، وہ جگہ جہاں کوئی نہ ہو اور سناٹا ہو ، سناٹے کی جگہ ، وحشت ناک جگہ ، جائے وحشت ؛ (تصوف) وہ منزل جہاں ذات ِباری تعالیٰ کے علاوہ پرندہ پر نہ مارے ، قرب ِالٰہی کی منزل ۔

مَقام آنا

وقت آنا ، محل آنا ؛ مواقع یا منزلیں ملنا ۔

مَقام ہونا

ٹھہرنا ، قیام ہونا ، رُکنا ، پڑاؤ یا منزل کی جانا ۔

مَقام شَناسی

حیثیت و مرتبہ پہچاننا ، مقام سے آگاہ ہونا ۔

مَقامِ دِل

دل کا مقام ، دل کی جگہ

مَقام کَرْنا

رکنا، ٹھہرنا، اُترنا، ڈیرہ ڈالنا، فروکش ہونا

مَقامِ رُوح

(فلسفہ) وہ بحث جس میں کہا گیا ہے کہ رُوح مستد ہے یا غیر مستد اور جسم میں نہ ہونے کی صورت میں اس کا کوئی محل و مقام بھی ہے یا نہیں

مَقام بولْنا

ٹھہرنے کا حکم دینا، ٹھہرانا

مَقام رَکھنا

جگہ رکھنا ، منزل یا معیار رکھنا

مَقام پا کے

موقع محل دیکھ کر ۔

مَقامِ صَدر

مجلس میں وہ جگہ جہاں سب سے بڑے آدمی کو بٹھایا جائے (ایسی جگہ پر قالین وغیرہ بچھا کر تکیے لگا دیتے ہیں یا اچھی مرصع کرسی بچھا دیتے ہیں)، نمایاں جگہ

مَقامِ قُدس

(تصوف) قرب ِالٰہی کی وہ منزل جہاں عیش و نشاط و سرور کے سوا کچھ نہیں کلام مجید میں ہے ’’فی مقعد صدق عند ملیک مقتدر‘‘ یعنی مقام قدس میں بادشاہ مقتدر یعنی صاحب ِقدرت کے نزدیک

مَقامِ اَرفَع

اعلیٰ مقام ، اونچا درجہ ، بلند مرتبہ یا حیثیت ۔

مَقام بَنانا

جگہ بنانا ، مرتبہ حاصل کرنا ۔

مَقامِ اُمِّید

امید کی جگہ ، جائے امید ، جس سے توقع کی جائے ۔

مَقامِ عام

ایسی جگہ جہاں عوام جاتے آتے یا جمع ہوتے ہیں ، عوامی جگہ ۔

مَقام فَرمانا

(تعظیماً) قیام کرنا ، ٹھہرنا ، رہنا ۔

مَقامِ دَنیٰ

(تصوف) قریب اور نزدیک کا مقام ، اللہ تعالیٰ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قربت ۔

مَقامِ نَظَر

نظر ڈالنے کی جگہ، نظر سے کام لینے کا مقام

مَقامِ فَقْر

(تصوف) سلوک کی وہ منزل جو مقام غنا کے بعد ملتی ہے ، فقیری ۔

مَقامِ رَفِیع

مقام ارفع ، اعلیٰ مقام ، بلند مرتبہ ۔

مَقام پا کَر

موقع محل دیکھ کر ۔

مَقامِ شَرَف

اونچا درجہ ، اونچی جگہ ؛ (ہیئت) وہ جگہ جہاں ستاروں کا ملنا سعد سمجھا جاتا ہے ۔

مَقامِ واردات

وہ جگہ جہاں کوئی واقعہ یا حادثہ رونما ہوا ہو، جائے وقوعہ، جائے واردات

مَقامِ سِحر

وہ جگہ جہاں سحر یا جادو کے اثرات ہوں ، طلسماتی یا سحر زدہ جگہ ۔

مَقامِ پَردَہ

انسان کے بدن کے وہ حصے جنھیں چھپانا لازمی ہے ، ستر

مَقام عَقل

عقل کی منزل، عقل مند ہونا، فرزانگی، فہم و فراست کی حد (مقام عشق کے مقابل)

مَقامِ نُور

نور کی منزل ، وہ جگہ یا وہ مقام جو درجات انسانی میں بہت بلند اور اعلیٰ ہو ۔

مَقامِ شُکر

شکر کا موقع

مَقامِ عُمدَہ

اچھی جگہ ، بہتر موقع محل

مَقامِ فَنا

موت کی منزل

مَقام پَیدا کَرنا

مقام بنانا ، مرتبہ حاصل کرنا ۔

مَقامِ اِشاعَت

(کتب خانہ) وہ جگہ جہاں سے کوئی اخبار ، رسالہ یاکتاب وغیرہ شائع ہو اس جگہ کا نام پتہ ۔

مَقامِ وِلادَت

وہ مقام یا جگہ جہاں کسی شخص کی پیدائش ہوئی ہو ، جائے پیدائش ۔

مَقامِ مَحمُود

پسندیدہ مقام ؛ مراد : اعلیٰ و ارفع مقام ، مرتبہء شفاعت جس کا وعدہ خدائے تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا ۔

مَقامِ طَرَب

خوشی کا موقع ، خوشی کی جگہ ، خوشی کا مرحلہ ۔

مَقامِ خَموشاں

وہ مقام جہاں مکمل خاموشی ہو ؛ مراد : قبرستان ۔

مَقامِ اَمِین

وہ جگہ جہاں آرام اور سکون ہو ، امن والا مقام ، سلامتی کی جگہ ، جنت میں ایک مقام یا جگہ کا نام ۔

مَقامِ عَبْدِیَّت

انسانیت کا ارفع و اعلیٰ مقام یا درجہ

مَقامِ مَقصُود

وہ مقام یا ٹھکانہ جس کا ارادہ کیا جائے ، اصل مقصد ، اصل مراد ، منزل ِمقصود ۔

مَقامی

(فقہ) جو سفر میں نہ ہو ، ایک جگہ رہنے والا ، مقیم (مسافر کا نقیض) ۔

مَقامِ عَالی

اونچا مقام ، بلند درجہ ، مقام ارفع ۔

مَقامِ مُعَیَّن

خاص جگہ ، مقررہ جگہ ، مقررہ مقام ، خاص مقام

مَقامِ عِرفان

(تصوف) وہ مرحلہ جس میں سالک کو اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل ہو جائے ،

مَقامِ تَأسُّف

افسوس کا مقام ، افسوس کرنے کا موقع ہے ۔

مَقام قابَ قَوسَین

بہت قریب کا مقام، دو کمان کا فاصلہ جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو شب معراج میں حاصل ہوا، قرب الٰہی

مَقامِ صَمَدِیَّت

(تصوف) راہ سلوک کی وہ منزل جس میں پہنچ کر سالک کھانا پینا چھوڑ دیتا اور باوجود استعمال ہر روزہ کے ملبوسات اس کے چرکیں نہیں ہوتے

مَقامِ عِبرَت

عبرت حاصل کرنے کا موقع

مَقامِ اِجتِماع

لوگوں کے جمع ہونے کا مقام ؛ (تصوف) وہ جگہ جہاں تصوف کے سلسلہ کا جلسہ یا نشست ہو ۔

مَقام بُلَند

اونچی جگہ، ارفع مقام، بلند درجہ یا حیثیت

مَقام اِمتِیاز

منفرد مقام ، اعلیٰ درجہ ، بلند حیثیت ۔

مَقامِ بَندگی

بندہ کا مقام، عبدیت، بندگی کے تعینات، مرتبۂ بندگی

مَقامِ حَیرَت

حیرت کا مقام ، حیران ہونے کا موقع

مَقامِ سُخَن

کچھ کہنے کا موقع ، لب کشائی کی جگہ ۔

مَقامِ خَلِیل

حضرت ابراہیم خلیل اللہ کا مدفن۔

اردو، انگلش اور ہندی میں مَقام بولْنا کے معانیدیکھیے

مَقام بولْنا

maqaam bolnaaमक़ाम बोलना

محاورہ

مَقام بولْنا کے اردو معانی

عربی، ہندی - فعل مرکب

  • لشکر کو ٹھہرنے کا حکم دینا ، ٹھہرانا
  • ٹھہرنے کا حکم دینا، ٹھہرانا

English meaning of maqaam bolnaa

Arabic, Hindi - Compound Verb

  • declare or order a halt,

मक़ाम बोलना के हिंदी अर्थ

अरबी, हिंदी - यौगिक क्रिया

  • ठहरने का आदेश देना, ठहराना
  • लश्कर को ठहरने का हुक्म देना, ठहराना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَقام بولْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَقام بولْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone