تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مَولا" کے متعقلہ نتائج

مَولا

آقا، مالک، امیر، سردار، خداوند، پتی، ولی نعمت، والی

مَولاۃ

مولا (رک) کی تانیث ، کنیز ، لونڈی ۔

مَولا عَلی

حضرت علیؓ کا لقب

مَولا دَولَہ

من موجی ، خود مختار ، آزاد

مَولا زادَہ

سردار یا آقا کا بیٹا یا اولاد ؛ کسی خاندانی اور رئیس باپ کی ایسی اولاد جس کی ماں بن بیاہی ملازمہ ، چمارن وغیرہ ہو ؛ جو نجیب الطرفین نہ ہو ؛ (کنا یۃ ً) ایک ادنیٰ ذات ۔

مَولا مَہینا

پھاگن کا مہینا، ہولی کا مہینا، فروری کا مہینا

مَولانا

ہمارے مولا ؛ مراد : عالم دین ، مشرقی علوم کے فاضل اور متشرع بزرگوں کا اعزازی خطاب نیز خطاب کرنے کا تعظیمی کلمہ

مَولا قَلَم

۔۱۔وہ قلم جس سے جلی حرف لکھے جائیں۔ ۲۔جلی قلم۔ جلی خط۔ جلی لکھا ہوا۔

مَولا نُما

خدا جیسا ، خدا کی طرح نظر آنے والا نیز خدا کی طرف لے جانے والا ، خدا تک پہنچانے والا ۔

مَولا ناتھ

رک : مست مولا

مَولا بَخش

بادشاہ جلال الدین اکبر کے عہد میں ایک بڑے جوتے کا نام جو شریروں اور مفسدوں کے سر پر مار کر انھیں سزا دی جاتی تھی نیز بڑا ڈنڈا یا لاٹھی وغیرہ جو ڈرانے دھمکانے یا سزا دینے کے لیے استعمال ہو

مَولا صِفَت

خدا کی سی صفت رکھنے والا مثلاً غنی اور بے نیاز ۔

مَولا دَولا

بھولا بھالا، سیدھا سادہ

مَولا ہاتھ بَڑائِیاں، جِس چاہے تِس دے

تمام عزتیں اور بڑائیاں خدا کے ہاتھ میں ہیں جسے چاہتا ہے دیتا ہے

مَولائے کُل

سب کا آقا، سب کا سردار، کُل کا مولا، مراد: حضور صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم

مَولا مُشکِل کُشا

مشکلوں کا حل کرنے والا آقا ؛ حضرت علی کرم اﷲ وجہہ‘کا لقب ۔

مَولا بَھلا کرے گا

۔فقرا کی دُعا۔

مَولا مَئے پِنْدار

غرور کے نشے میں چور ؛ (مجازا ً) مغرور ، متکبر ، نازاں ۔

مَولانائِیَّت

مولانا پن ؛ (کنا یۃً) بزرگی ، پارسائی ۔

مَولائے نَجَف

شہر نجف (عراق) والے سردار اور آقا ؛ مراد : حضرت علی کرم اﷲ وجہہ‘ جن کا روضہء مبارک نجف میں ہے ۔

مَولانا رُوم

مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اﷲ علیہ کا لقب جو ارباب ِ تصوف کے مقتدا و پیشوا اور ایک طویل صوفیانہ مثنوی کے مصنف تھے ، یہ مثنوی ’’مثنوی مولانا روم یا مثنوی مولوی و معنوی‘‘کے نام سے مشہور ہے ۔

مَولانا رُومی

مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اﷲ علیہ کا لقب جو ارباب ِ تصوف کے مقتدا و پیشوا اور ایک طویل صوفیانہ مثنوی کے مصنف تھے ، یہ مثنوی ’’مثنوی مولانا روم یا مثنوی مولوی و معنوی‘‘کے نام سے مشہور ہے ۔

مَولائے یَثرِب

مدینے کا سردار، مراد: آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم

مَولیٰ عَتاقَہ

(فقہ) غلام یا کنیز کو آزاد کرنے والا شخص ۔

ہائے مَولا

افسوس یا فریاد کے موقعے پر اﷲ کو پکارنے کا کلمہ ۔

مَہَنگ مَولا

مہنگا بیچنے والا، وہ جو سودا گراں بیچتا ہو، گراں فروش

راہِ مَولا

اللہ کے نام پر ، خُدا کی خوشنودی کے لیے ، فی سبیل اللہ ، (کچھ مانگنے یا دینے کے موقع یا دینے کے موقع ہر مستعمل)

ہَر فَن مَولا

ہر ایک کام میں طاق، متعدد فن کا ماہر، تجربہ کار، ہوشیار

آپ ہَرفَن مَولا ہَیں

جب کوئی شخص کسی بات کا دعویٰ کرے تو طنز سے کہتے ہیں کہ اسی پر کیْا موقوف ہے آپ تو ہر فن میں کامل ہیں، یعنی آپ کچھ نہیں جانتے

میرے مَولا

میرے اللہ ، تکلیف یا مصیبت کے وقت کہتے ہیں ۔

مَسْت مَولا

آزاد طبع، بے پروا آدمی، لااُبالی شخص، بے سدھ آدمی

اَولا مَولا

بیوقوف

دَولا مَولا

آزاد منش ، مست مولا

ہَر فَن مَولا، ہَر گُن اَدُھورا

پِیرِ مَولا

۔مذکر۔ کامل۔ فقیر۔ ؎

پَرْوَرِ مَولا

رک: عشق اللہ

کیا کَرے گا دَولہ جِسے دے تِسے مَولا

اللہ کی دین میں کسی کو اختیار نہیں ہے.

مَن کُنتُ مَولا

(حدیث) (عربی فقرہ اردو میں مستعمل) میں جس کا دوست ہوں، میں جس کا آقا ہوں، مراد: حضرت علی کرم اللہ وجہٗ

مَولیٰ ہاتھ بَڑائِیاں جِس چاہے تِس دے

عزت اﷲ تعالیٰ کے قبضے میں ہے ، جسے چاہے اسے دے

جِس طَرَف مَولا اُدھر دَولا

خدا مہربان ہو تو حاکم بھی مہربان ہو جاتا ہے.

جِس کو دے مَولا ، اُس کو دِلائے آصِفُ الدَّولَہ

آصف الدولہ اسی کو دلواتے ہیں جسے خدا دیتا ہے (آصف الدولہ کی فیاضی بہت مشہور تھی).

جِس کو نَہ دے مَولا اُس کو دِلائے آصِفُ الدَّوَلہ

آصف الدولہ کی فیاضی بہت مشہور تھی ، (مجازاً) اگر سر کار سے نہ مل سکے تو آصف الدولہ سے مل جاتا ہے (آصف الدولہ کی اپنی فیاضیوں اور سخاوت نے لکھنؤ کے بچے بچے کے من٘ھ میں یہ کہاوت ڈال دی).

ہَر فَن مَولیٰ

ہر کام کا ماہر ، ہر فن جاننے والا ، ہر کام میں طاق ، جگت استاد ، سب باتوں میں کامل (طنزاً بھی مستعمل) ۔

فَضْلِ مَولیٰ

(فقرا کی دعا) خدا خوش رکھے ، خدا کی عنایت رہے

مَرضی مَولیٰ اَز ہَمَہ اَولیٰ

ہر معاملے میں خدا کی رضا پر راضی رہنا چاہیے ، مالک کی رضا سب سے بہتر ہے (کسی معاملے میں انسان کی بے بسی کے موقع پر مستعمل) ۔

فَضْلِ مَولیٰ اَز ہَمَہ اَولیٰ

خدا کی مہربانی ہر چیز سے افضل ہے

عاشِقِ مَولیٰ

خدا کا عاشق

اردو، انگلش اور ہندی میں مَولا کے معانیدیکھیے

مَولا

maulaaमौला

نیز - مَوْلیٰ

اصل: عربی

وزن : 22

موضوعات: کنایۃً

مَولا کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • آقا، مالک، امیر، سردار، خداوند، پتی، ولی نعمت، والی
  • خداوند، اللہ تعالیٰ، رب
  • رک : مولا ، آقا ، مالک ۔
  • رک : مولا ، آقا ، مالک ۔
  • (مجازاً) سلطان، شہنشاہ، بادشاہ، حاکم
  • آقا، مالک
  • مراد : اﷲ تعالیٰ
  • مراد : آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اور اولیا میں سے کوئی، اہل ِتشیع آئمہٗ معصومین خصوصاً حضرت علیکرم یا امام حسین ؓ (نیز حضرت ابوالفضل العباس) کے لیے استعمال کرتے ہیں
  • (مجازاً) آزاد کیا ہوا غلام، مملوک، چیلا
  • یار، دوست، رفیق، ساتھی، شریک، معاون، مددگار
  • ہمسایہ، پڑوسی
  • مذکر۔ صاحب، خدا تعالیٰ
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of maulaa

Noun, Masculine

  • Allah
  • God
  • king, ruler
  • master, lord
  • lord, master, God
  • master, owner, lord

मौला के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • उत्तरी भारत में होनेवाली एक प्रकार की बेल जिसकी पत्तियाँ एक बालिश्त तक लंबी होती हैं
  • स्वामी, मालिक, बादशाह, मदद करने वाला, इश्वर, इमाम, मित्र,
  • ईश्वर; देवता; भगवान
  • स्वामी, मालिक, ईश्वर, परमेश्वर, वह दास जिसे मुक्ति मिल गयी हो।
  • स्वामी, मालिक, ईश्वर, परमेश्वर, वह दास जिसे मुक्ति मिल गयी हो।
  • स्वामी
  • मित्र; दोस्त; सहायक; सखा।

مَولا سے متعلق دلچسپ معلومات

مولا عربی میں الف مقصورہ سے ہے، لیکن اردو میں سیدھے الف ہی سے درست ہے۔

ماخذ: لغات روز مرہ    
مصنف: شمس الرحمن فاروقی

مزید دیکھیے

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مَولا)

نام

ای-میل

تبصرہ

مَولا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words