تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُنہ کو" کے متعقلہ نتائج

مُنہ کو

منھ کے لیے ، خاطر سے ، لحاظ سے ، سبب سے ، باعث ۔

مُنہ کو آنا

منھ لگنا ، سر ہونا ، پیچھے پڑنا ، بدتمیزی سے پیش آنا ۔

مُنہ کو لَگنا

خوش ذائقہ معلوم ہونا ، زبان کو ناگوار نہ گزرنا ۔

مُنہ کو پِیٹنا

رک : منہ پیٹنا جو فصیح ہے ۔

مُنہ کو سِینا

خاموش کردینا ، بولنے سے باز رکھنا ۔

مُنہ کو بنانا

رک : منہ بنانا.

مُنہ کو جُھلسا

عورتوں کا کوسنا ، ایک کوسنا ، چہرے کو آگ لگ جائے ، منھ جل کر سیاہ ہو جائے ، خدا کی مار تیری صورت پر ، وغیرہ ۔

مُنہ کو چُھپانا

ندامت یا شرم سے صورت نہ دکھانا ۔

مُنہ کو بَنوانا

کسی کام کے لیے لیاقت پیدا کرنا ، اپنے آپ کو کسی کام یا دعوے کے قابل بنانا ۔

مُنہ کو جَھلسانا

منھ نہ لگنا ، دفع کرنا ، کچھ نہ کہنا ، چھوڑ دینا ۔

مُنہ کو لَگا ہونا

رک : منہ کو آنا ۔

مُنہ کو جِگَر آنا

شدت ِغم و الم یا وحشت اور گھبراہٹ میں ایسا محسوس ہونا جیسے جگر اُمڈ کر نکل پڑے گا ، دم اُکتانا ، ضبط نہ ہوسکنا ، بوکھلانا ۔

مُنہ کو لُوکا لَگے

(بددعا) تباہ ہو ، برباد ہو ، منھ جھلس جائے ۔

مُنہ کو آگ لَگانا

منھ کو جلانا ، چہرہ جھلسا دینا

مُنہ کو لَہُو لَگنا

رک : منہ کو خون لگنا ۔

مُنہ کو جِگَر چَلنا

شدت ِغم و الم یا وحشت اور گھبراہٹ میں ایسا محسوس ہونا جیسے جگر اُمڈ کر نکل پڑے گا ، دم اُکتانا ، ضبط نہ ہوسکنا ، بوکھلانا ۔

مُنہ کو پھیر لینا

انکار کرنا.

مُنہ کو کالَک مَلنا

منھ کالا کرنا ؛ شرمندہ کرنا ، خجل کرنا.

مُنہ کو کالَک لَگنا

۔(کنایۃً) رسوائی ہونا۔ بدنامی ہونا۔ ؎

مُنہ کو خُون لَگنا

عادت پڑجانا ، چوری یا رشوت وغیرہ کا عادی ہوجانا ، کسی درندے کا پہلی بار شکار کرنا ؛ کھانے کا مزہ پڑجانا ۔

مُنہ کو خاک مَلنا

رنج و غم سے خاک اُڑانا ، سوگواروں کی سی شکل بنانا ، نہایت رنجیدہ ہونا ۔

مُنہ کو سُور لَگْنا

حرام کھانے کی عادت پڑنا ، رشوت خوری کے موقع پر کہتے ہیں ۔

مُنہ کو لَگام دو

بد زبانی مت کرو ، زبان سنبھال کر بات کرے ۔

مُنہ کو لَگام دے

بد زبانی مت کرو ، زبان سنبھال کر بات کرے ۔

مُنہ کو جوڑْنا

رک : منہ جوڑنا.

مُنہ کو موڑْنا

چشم پوشی یا روگردانی کرنا ، رکھائی یا بے مروتی کرنا ۔

مُنہ کو کالَک لَگانا

منھ کالا کرنا ، (خود کو یا کسی کو) رسوا کرنا ، بدنام کرنا ۔

مُنہ کو سُور لَگا ہے

حرام کھانے کی عادت پڑنا ، رشوت خوری کے موقع پر کہتے ہیں ۔

مُنہ کو دِکھا سَکنا

رک : منہ دکھا سکتا.

مُنہ کو لَگام نَہ ہونا

بلا سوچے سمجھے جو چاہنا کہہ دینا ۔

مُنہ کو جُھلسا لَگانا

رک : منہ کو آگ لگانا.

مُنہ کو بَھبُوت مَل لینا

فقیر ہوجانا ، سادھو بن جانا.

مُنہ کو بانْدْھنا

منھ کو بند کرنا ، منھ کیلنا ؛ کسی برتن کا منہ کپڑے سے باندھ دینا ، زبان کو بند کرنا.

مُنہ کو سَنبھالنا

منھ سنبھالنا ، بدزبانی سے باز آنا ۔

مُنہ کو لَگام نَہ دینا

بدزبانی کرنا ، الٹی سیدھی باتیں کرنا ۔

مُنہ کو بَند کَرنا

زبان روکنا ، بولنے سے روکنا ، بولنے سے باز رکھنا.

مُنہ کو زَہر لَگ جانا

زہر کھانے کی عادت ہو جانا.

مُنہ کو قُفل لَگانا

بولنے سے روک دینا ، منھ پر مہر کر دینا

مُنہ کو دِکھا نَہ سَکنا

سامنے جاتے ہوئے شرم آنا ۔

مُنہ کو مَزَہ لَگا دینا

زبان کو چاٹ لگانا ، چسکا ڈال دینا ، چٹورا بنا دینا.

مُنہ کو ڈَھک ڈھَک کے رونا

رک : منہ ڈھانپ ڈھانپ کر رونا ، بہت رونا ۔

مُنہ کو قُفل دینا

منھ کو بند کرنا ؛ خاموشی اختیار کرنا.

مُنہ کو دامَن سے ڈھانْکْنا

منھ پر دامن یا کوئی کپڑا ڈالنا ، منھ چھپانا ، پردہ کرنا ، شرمانا ۔

مُنہ کو موتِیوں سے بَھر دینا

رک : منہ موتیوں سے بھردینا ۔

مُنہ کو سات تَووں کی کالَک لَگنا

بہت بڑی بدنامی یا رسوائی ہونا.

مُنہ کو سات چَھپَّروں کا پُھوس

(ایک کوسنا) منھ کو آگ لگے ، منھ کو جھلسا پھرے.

مُنہ کوئِلَہ سا کالا ، نام بی گُلاب

غیر موزوں نام ، نام اچھا صفات بری.

مُنہ دیکھنے کو

فضول ، بیکار ، بے مصرف ، بے ضرورت ، منھ جھٹالنے کو ۔

کَلیجَہ مُنہ کو آنا

انتہائی قلق اور اضطرب ہونا ، کلیجا اُلٹنا .

خُون مُنہ کو لَگْنا

مزہ پڑ جانا، کسی کام کا چسکا پڑنا

گَدھے کے مُنہ کو خُشْکَہ

نا اہل کو کوئی چیز دینے کے موقع پر مستعمل .

گَدھے کے مُنہ کو خُشْکا

نا اہل کو کوئی چیز دینے کے موقع پر مستعمل .

خُدا کو کیا مُنہ دِکھاؤ گے

اللہ پاک کو کیا جواب دو گے.

مُنہ دِکھانے کو جَگَہ نَہ رَہنا

رک : منہ دکھانے کا ٹھکانا نہ رہنا ۔

دُوپَٹّے کو مُنہ کی اوٹ کَرْنا

گھون٘گھٹ نکالنا ، دوپٹّے کو من٘ھ کے آگے کرنا تاکہ من٘ھ کسی کو نظر نہ پڑے

چِکْنے مُنہ کو سَبْ چُوْمتے ہیں

بڑے آدمی کی سب خاطر مدارات کرتے ہیں

کانے کو مُنہ پَر کانا نَہیں کَہتے

۔مثل۔ عیب والے کا عیب مُنھ پر نہیں کہتے۔ ؎

کِسی چِیز کو کِسی کے مُنہ پَر مارْنا

کسی چیز کو نِکَما سمجھ کر اس کے مالک کو حقارت کے ساتھ واپس کردینا

اُتار لی مُنہ کو لوئی تو کیا کَرے گا کوئی

بے شرم سب کچھ کر سکتا ہے ، بے حیا سے کوئی بات بعید نہیں .

ٹوٹا کَردے مُنہ کو کالا ، ٹوٹے والا جَگَت کا مالا

گھاٹا بہت بدنام کرتا ہے اور آدمی پر ایک کی نظر میں ذلیل ہو جاتا ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں مُنہ کو کے معانیدیکھیے

مُنہ کو

mu.nh koमुँह को

مُنہ کو کے اردو معانی

فعل متعلق

  • منھ کے لیے ، خاطر سے ، لحاظ سے ، سبب سے ، باعث ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُنہ کو)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُنہ کو

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words