تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"مُنہ پَر" کے متعقلہ نتائج

مُنہ پَر

(شاذ) واسطے ، کے لیے ، خاطر ۔

مُنہ پَر آنا

برابری کرنا ، ہمسر ہونا ۔

مُنہ پَر جانا

لحاظ کرنا ، مروت برتنا ، خیال کرنا ۔

مُنہ پَر مارو

ہٹا دو

مُنہ پَر لانا

مقابل لانا ، سامنے لانا ، زد پر لانا ، ہدف بنانا ۔

مُنہ پَر کَہنا

بلا رو رعایت کہنا ، صاف صاف صاحب معاملہ کی موجودگی میں کہنا ، سامنے بیان کرنا ۔

مُنہ پَر دینا

منھ پر مارنا ، چہرے پر (تلوار وغیرہ) کی ضرب لگانا ۔

مُنہ پَر مارنا

منھ بھگونا ، چہرہ دھونا ۔

مُنہ پَر کھانا

تلوار ، تھپڑ وغیرہ کی ضرب چہرے یا گالوں پر لگنے دینا ؛ (مجازا ً) بہادری سے مقابلہ کرنا

مُنہ پَر کُھلنا

زیب دینا ، شایان ہونا

مُنہ پَر لَگانا

منھ پر مارنا (تھپڑ وغیرہ) ۔

مُنہ پَر مُوتنا

نہایت حقارت آمیز سلوک کرنا ، سب کے سامنے ذلیل کرنا ۔

مُنہ پَر تُھوکنا

بے عزتی کرنا ، ذلیل و حقیر کرنا ، تھڑی تھڑی کرنا ، نفرت کے ساتھ ترک تعلق کرنا ۔

مُنہ پَر رَکھنا

رک : منھ پر دھرنا ، منھ پر کہنا

مُنہ پَر دَھرنا

منھ پر کہنا (کوئی بات) سامنے لانا ، موجودگی میں پیش کرنا ، بیان کرنا ، کہنا ۔

مُنہ پَر نُور آنا

چہرے پر رونق آنا ، چہرہ کھل اُٹھنا ۔

مُنہ پَر آئی بات

کہنے کے قابل بات ، سچی بات ، ایسی بات جس کے کہنے پر دل یا ضمیر مجبور کرے ۔ زبان پر آئی بات ۔

مُنہ پَر پَڑنا

کسی چیز کے سائے یا عکس کا چہرے پر آنا ، چہرے پر نمودار ہونا ۔

مُنہ پَر جَڑنا

گالوں پر تھپڑ یا کوئی چیز مارنا ۔

مُنہ پَر نَہ کَہنا

روبرو یا سامنے نہ کہنا

مُنہ پَر نَہ رَکھنا

زبان پر نہ رکھنا ، ذرا نہ چکھنا ، منھ تک نہ لے جانا ۔

مُنہ پَر نَمَک ہونا

چہرے پر جاذبیت ہونا ، چہرہ ُپرکشش ہونا ، جاذبیت ہونا۔

مُنہ پَر گَرْم ہونا

رک : منھ پر گرم ہو کے آنا

مُنہ پَر نُور ہونا

چہرہ ُپررونق ہونا

مُنہ پَر مُہر ہونا

رک : منھ پر مہر لگنا ، منھ بند ہوجانا ۔

مُنہ پَر مُہْر لَگانا

خاموشی اختیار کرنا ، چپ ہوجانا ۔

مُنہ پَر بات رَکھنا

کوئی بات دو بدو کہنا ۔

مُنہ پَر جھاگ لانا

نہایت غصہ کرنا ، خفگی کا اظہار کرنا ، غصے کے عالم میں بڑبڑانا ۔

مُنہ پَر نَہ تُھوکنا

بہت نفرت کرنا ، نہایت حقیر اور ناقابل ِالتفات سمجھنا ۔

مُنہ پَر تالا لَگنا

مہر بہ لب ہونا ، خاموشی چھاجانا ، خاموش ہو جانا ۔

مُنہ پَر مُہْر لَگْنا

منھ بند ہونا ، بولنے کی اجازت نہ ہونا ، کسی وجہ سے چپ ہونا ۔

مُنہ پَر لِکھا ہونا

کوئی ظاہری خاص نشانی ہونا

مُنہ پَر چَرچا کَرنا

روبرو کہنا ، سامنے بیان کرنا

مُنہ پَر خاک مَلنا

خاکساری یا مفلسی ظاہر کرنا ۔

مُنہ پَر بارَہ بَجنا

چہرہ بے رونق ہونا، چہرے سے رنج و ملال ظاہر ہونا

مُنہ پَر سِپَر لینا

ڈھال کو چہرے کے آگے کرنا ؛ تلوار وغیرہ کے وار سے بچنا ، منھ چھپا لینا ۔

مُنہ پَر دے مارنا

منھ پر مارنا ، کسی چیز کو پھینک کر منھ پر ضرب لگانا

مُنہ پَر جوگنی ہونا

۔جوگنی سامنے ہونا۔ ؎

مُنہ پَر کالِک لَگانا

بدنام کرنا ، رُسوا کرنا ، بے عزت کر دینا ۔

مُنہ پَر جُوتا مارنا

کسی کی بات کا جواب دے کر چپ کرانا ، ذلیل کرنا ، ُبرا بھلا کہنا ۔

مُنہ پَر مِیٹھا ہونا

سامنے شیریں کلام ہونا ، منھ دیکھے کی مروت ہونا۔

مُنہ پَر بَحالی ہونا

۔ چہرہ چاق ہونا۔ ؎

مُنہ پَر سے بھاگْنا

مقابلے سے دستبردار ہونا ، پسپا ہونا ۔

مُنہ پَر سے اُتارنا

صحبت سے نکال دینا ، دھتکارنا ، پاس نہ آنے دینا ۔

مُنہ پَر مَوت بَرَسنا

چہرے پر موت کے آثار نمودار ہونا ، مرنے کے قریب ہونا ۔

مُنہ پَر دِیدے ہونا

چہرے پر آنکھیں ہونا ؛ دیکھ سکنا ۔

مُنہ پَر پَلَّہ لینا

عورتوں کا دوپٹے کا کونہ منھ پر ڈال کر رونا، منھ ڈھانپ کر رونا

مُنہ پَر دَھر لینا

زد پر لینا ، نشانہ بنانا ۔

مُنہ پَر تُھوک دینا

بے عزتی کرنا ، ذلیل و حقیر کرنا ، تھڑی تھڑی کرنا ، نفرت کے ساتھ ترک تعلق کرنا ۔

مُنہ پَر گالی دینا

سامنے گالی دینا ، صاحب معاملہ کی موجودگی میں گالی دینا ۔

مُنہ پَر سُخَن آنا

زبان پر بات آنا ۔

مُنہ پَر ٹِھیکرے ٹُوٹنا

رک : منہ پر ٹھیکرے برسنا ، چہرہ بے رونق ہونا ۔

مُنہ پَر ہاتھ رَکھنا

بات نہ کرنے دینا ، بولنے سے روکنا ، کچھ نہ کہنے دینا ، منھ بند کرنا ۔

مُنہ پَر پانی پِھرنا

چہرہ بھر جانا ، تندرستی اور صحت کی علامت کا ظاہر ہونا

مُنہ پَر کالِکھ لَگانا

بدنام کرنا ، رُسوا کرنا ، بے عزت کر دینا ۔

مُنہ پَر ٹِھیکرے پُھوٹنا

رک : منہ پر ٹھیکرے برسنا ۔

مُنہ پَر بَھبُھوت مَلنا

۔جوگی مُنھ پر بھبھوت ملتے ہیں۔۰ ؎

مُنہ پَر ہاتھ پھیرنا

کوئی متبرک کلمہ زبان سے کہنے کے بعد برکت کے لیے منھ پر ہاتھ پھیرنا

مُنہ پَر خاک مَلی ہے

مفلسی کو ظاہر کیا اور دولت کو چھپایا ہے

مُنہ پَر ہَنْسنا

۔ کسی کو اُسی کے سامنے ہنسنا۔ ؎

اردو، انگلش اور ہندی میں مُنہ پَر کے معانیدیکھیے

مُنہ پَر

mu.nh parमुँह पर

مُنہ پَر کے اردو معانی

  • (شاذ) واسطے ، کے لیے ، خاطر ۔
  • زبان پر ، لب پر ، ہونٹوں پہ
  • کسی چیز کے کناروں پر ، دھار پر ، دہانے پر
  • زد پر ، مقابلہ پر ، مقابلہ میں ۔
  • ظاہر میں ، بظاہر ، دیکھنے میں ۔
  • دہانہ یا ناک پر ۔
  • سامنے ، روبرو ، بالمقابل ، موجودگی میں ؛ باالمواجہ
  • چہرے پر ، رخساروں پر ۔

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (مُنہ پَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

مُنہ پَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words