تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نام پَر" کے متعقلہ نتائج

نام پَر

شہرت کے لئے، واسطے سے، کھیل میں

نام پَر بَٹَّہ لَگانا

رک : نام بدنام کرنا ۔

نام پَر کَٹورا پِھر جانا

مجرم کا نام معلوم ہو جانا، مجرم کے نام کی پرچی پڑتے ہی کٹورے یا لوٹے کا گھوم جانا

نام پَر جُوتی نَہ مارنا

ازحد ناراض ہونا ، بے حد بیزار ہونا ، نہایت ناخوش ہونا ۔

نام پَر دَھبّا رَہنا

بدنامی باقی رہنا ، رسوائی کی یاد رہنا ۔

نام پَر قُرعَہ نِکَلنا

نام پر قرعہ نکالنا (رک) کا لازم

نام پَر قُرعَہ نِکالنا

کسی خاص کام کے لیے قرعے میں کسی کا نام نکالنا

نام پَر پاپوش بھی نَہ مارْنا

۔ (عو) کمال ناراض ہونا۔ کمال بیزاری کا کنایہ۔ کسی کو بہت بے وقعت سمجھنا۔

نام پَر جانا

۔ اپنے نام کا لحاظ کرنا۔ نام کی رعایت کرنا۔

نام پَر مِٹنا

۔ شہرت چاہنا ، عزت اور نیک نامی حاصل کرنے کی کوشش کرنا

نام پَر بیٹھنا

۔ بھروسے پر بیٹھنا ، آسرے یا سہارے پر قائم رہنا ، توکل کرنا

نام پَر نام رَکھنا

کسی کا نام مستعار لینا ، کسی بچے وغیرہ کو دوسرے کے نام سے موسوم کرنا ، اس نام سے پکارنے لگنا جو دوسرے کا ہے ، عقیدت یا محبت کی وجہ سے بچے کا نام کسی شخص کے نام پر رکھنا ۔

نام پَر جان دینا

۔ شہرت اور ناموری کی کمال خواہش اور کوشش کے لئے مستعمل ہے۔

نام پَر دَھبّا آنا

رک : نام بدنام ہونا ۔

نام پَر لوٹا پِھرنا

رک : نام پر کٹورا پھر جانا

نام پَر حَرف آنا

نام پَر حَرف آنا

۔ نام بدنام ہونا۔ (مراۃ العروس) اس کو ایسے بندو بست اور سلیسے سے اٹھاتی ہیں کہ آرام کے سوا عزت اور نام پر حرف آنے نہیں پاتا۔

نام پَر بَٹّا لَگانا

رک : نام بدنام کرنا ۔

نام پَر دَھبّا لَگانا

رسوا کرنا ، عیب لگانا ، نام بدنام کرنا ۔

نام پَر دَرُود پَڑھنا

کسی کے نام کی عزت کرنا ، نام کا احترام بجا لانا

نام پَر گالِیاں پَڑنا

نام لے لے کر گالیاں دی جانا ، نام سُن کر گالیاں دی جانا ، علی الاعلان نفرت کرنا ۔

نام پَر پاپوش مارنا

ازحد ناراض ہونا ، بے حد بیزار ہونا ، نہایت ناخوش ہونا ۔

نام پَر پَیزار مارنا

ازحد ناراض ہونا ، بے حد بیزار ہونا ، نہایت ناخوش ہونا ۔

نام پَرداز

نامور ، مشہور ۔

نام آسمان پَر ہونا

بلند نامی سے بہت زیادہ شہرت ہونا، نام ہونا، مشہور ہونا، کنایہ ہے بلند نامی سے

نام زَبان پَر ہونا

کسی کا نام یاد ہونا ، نام لیا جانا ۔

دانے دانے پَر نام ہے

گَز سِکَّہ پَر نام ہونا

حکومت قائم ہونا ، دور دورہ ہونا .

نام سے کانوں پَر ہاتھ دَھرنا

۔ کمال نفرت و بیزاری کا کنایہ۔ ؎

نام زَبان پَر آنا

منھ سے کسی کا نام نکلنا ، کسی کے نام کا خیال آنا ۔

زَبان پَر نام آنا

کسی کا خیال آتے ہی زبان سے نام نکل جانا، کسی کا نام لینا

رَجِسْٹَر پَر نام چَڑھانا

رجسٹر میں درج کروانا ، لِکھوانا .

نام جَھنڈے پَر چَڑھانا

۔ بدنام کرنا۔ ؎

لَب پَر نام آنا

زبان پر نام آنا ، کسی کا نام لینا ، کسی کو یاد کرنا.

دَفْتَر پَر نام چَڑْھنا

شہرت پانا.

دانے دانے پَر نام لِکْھنا

قِسمت میں لکھنا، مقدّر کرنا، بُخل سے کام لینا

خُدا کے نام پَر دینا

خیرات کرنا.

نا مَرد مَرے نان پَر اور مَرد مَرے نام پَر

بزدل اور کم حوصلہ آدمی کی ہمت مال و دولت تک محدود ہوتی ہے لیکن شریف اور بہادر آدمی اپنی عزت کے لیے جان دینے میں بھی دریغ نہیں کرتا ۔

زَمِین پَر کِسی کے نام کی شَراب چِھَڑکْنا

مے نوشوں میں یہ دستور ہے کہ پینے سے پہلے کسی کا نام لے کر ایک آدھ چھینٹا شراب کا زمین پر گرا دیتے ہیں

دِماغ چَرْخ نَہُم پَر چَڑھ جانا

بہت مغرور ہو جانا، اِترا جانا.

اردو، انگلش اور ہندی میں نام پَر کے معانیدیکھیے

نام پَر

naam parनाम पर

نام پَر کے اردو معانی

فعل متعلق

  • لیے ، واسطے
  • نام کا فائدہ اُٹھا کر ، نام استعمال کر کے ۔
  • نام کے ساتھ ، نام سے ۔
  • ۔ نسبت سے ، تعلق سے ، رشتے سے ، نام زد کر کے یا ہو کر ۔
  • شہرت کے لئے، واسطے سے، کھیل میں

English meaning of naam par

Adverb

  • in the name of, for the sake of, to honour (someone's) name

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نام پَر)

نام

ای-میل

تبصرہ

نام پَر

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words