تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَعْرَہ" کے متعقلہ نتائج

نَعْرَہ

زور کی آواز جو کسی مطالبے یا جوش یا جذبے کی شدت کی بنا پر ہو؛ ساتھیوں کو جوش میں لانے، جلسوں میں عوام کو ہشیار و بیدار کرنے کی زور دار آواز

نَعْرَہ ہا

نعرہ (رک) کی جمع (تراکیب میں مستعمل)

نَعْرَہ حَق

سچی آواز ، حق کی آواز ، سچائی کا چرچا ۔

نَعْرَہ زَن

فریاد کرنے والا، فریاد کناں، صدا دینے والا، آواز دینے والا

نَعْرَہ وار

نعرہ لگانے یا نعرہ مارنے والا ۔

نَعْرَہ ہونا

نعرہ کرنا (رک) کا لازم ؛ نعرہ بلند ہونا ، نعرہ زبان پر آنا ، نعرہ لگنا ۔

نَعْرَہ کَش

رک : نعرہ زن

نَعْرَہ باز

شور و غوغا کرنے اور جوش و جذبے کا اظہار کرنے والا نیز جذباتی باتیں کرنے والا ، بے عمل

نَعْرَہ کَرنا

نعرہ لگانا، للکارنا، بہت زور کی آواز نکالنا، جوش و جذبے کے اثر سے بلند آواز سے کوئی کلمہ کہنا، پکارنا

نَعْرَہ زَنِی

نعرہ زن کا اسم کیفیت، نعرہ کرنا، نعرہ زن ہونا، نعرہ لگانے کا عمل

نَعْرَہ باہو

خوشی یا جوش سے یاہو کا نعرہ لگانا ، شور و غوغا کرنا ۔

نَعْرَہ مارنا

نعرہ لگانا، نعرہ کرنا، زور سے پکارنا، چیخ کر کہنا، اونچی آواز میں (جوش سے) بولنا، للکارنا

نَعْرَہ لَگانا

نعرہ مارنا، نعرہ کرنا، زور سے پکارنا، چیخ کر کہنا، اونچی آواز میں (جوش سے) بولنا، للکارنا

نَعْرَہ بَھرنا

رک : نعرہ کرنا ۔

نَعْرَہ بازی

(ادب) شاعری یا نثر میں کسی سیاسی یا سماجی نظریے کو براہ ِراست پیش کر دینا ، تحریر میں شعری لطافت اور ادبی کنائے کا نہ ہونا ، شعر و ادب کا پروپیگنڈے کی سطح پر آجانا ۔

نَعْرَہ فِگَن

رک : نعرہ زن ۔

نَعْرَہ کَشی

نعرہ کش کا کام ، نعرہ زنی

نَعْرَہ نِکَلنا

نعرہ زبان پر آنا ، زور سے آواز نکلنا ، کچھ خاص الفاظ کا زبان پر آنا

نَعْرَہ نَبَرْد

نعرئہ جنگ ، صلائے جنگ ، مبارزہ طلبی ۔

نَعْرَہ جَنگ

جنگ میں مخالف فوج پر حملہ کرتے وقت لگایا جانے والا کوئی نعرہ ، جیسے : نعرۂ تکبیر یا نعرۂ حیدری ۔

نَعْرَہ گُونجنا

بلند آواز سے کوئی کلمہ منھ سے نکل کر فضا میں پھیل جانا ۔

نَعْرَہ بَپا ہونا

نعرے لگنا ، چیخ و پکار ہونا ، شور ہونا ، نعرہ بلند ہونا

نَعْرَہ زَنَاں

نعرہ لگانے والے، آواز دینے والے، صدا دینے والے، فریاد کرتے ہوئے، نعرہ لگاتے ہوئے

نَعْرَہ و نَفِیر

شکوہ شکایت ، نالہء آہ و زاری ، چیخ پکار ، آہ و بکا

نَعْرَہ کِھینچنا

(غم، تکلیف یا جوش و جذبے سے) نعرہ کرنا، نعرہ بلند کرنا، نعرہ مارنا

نَعْرَہ اَلفِراق

جدائی کا نعرہ، جدائی کے غم میں نکلنے والی آواز، آہ

نَعْرَہ چار یار کا

رسول ِمقبول صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کے چار خلفائے راشدین (یعنی حضرت ابوبکر صدیق ؓ، حضرت عمر فاروق ؓ ، حضرت عثمان غنی ؓ اور حضرت علی مرتضیٰ ؓ جو آں حضور کے بعد خلیفہ چنے گئے ، کے نام کا نعرہ)

نَعْرَہ زَن ہونا

نعرہ لگانا، صدا بلند کرنا، فریاد کناں ہونا نیز کوئی نظریہ یا بات جوش و جذبات سے پیش کرنا

نَعْرَہ بُلَند ہونا

نعرہ بلند کرنا (رک) کا لازم ، کوئی نئی اور دلکش بات یا فقرہ سامنے آنا ۔

نَعْرَہ بَن کَر رَہ جانا

نظریاتی یا فرضی باتوں تک محدود ہونا ۔ ا

نَعْرَہ بُلَند کَرنا

جوش و جذبہ ، خواہش یا کسی تکلیف و غم کی شدت سے زور کی آواز نکالنا نیز کوئی نئی اور دلکش بات یا فقرہ یا نظریہ سامنے لانا ۔

نَعْرَۂ تَکبِیر

اللہ سب سے بڑا ہے اور علی مرتب ہے کا نعرہ

نَعْرَۂ چار یار

رسول ِمقبول صلی اللہ علیہ و آلہٰ وسلم کے چار خلفائے راشدین (یعنی حضرت ابوبکر صدیق ؓ، حضرت عمر فاروق ؓ ، حضرت عثمان غنی ؓ اور حضرت علی مرتضیٰ ؓ جو آں حضور کے بعد خلیفہ چنے گئے ، کے نام کا نعرہ)

نَعْرَہْ زَنَاْن

نَعْرَہ ہائے مَستانَہ

رک : نعرئہ مستانہ ، جس کی یہ جمع ہے ۔ ا

نَعْرَۂ اَنا الحَق

میں حق ہوں کا نعرہ جو منصور حلاج نے بلند کیا (اس نعرے کے باعث وہ دار پر چڑھائے گئے)

نَعْرَۂ رِسالَت

رسول ِخدا صلی اﷲ علیہ وآلہٰ وسلم کے نام کا نعرہ ، یا رسول اﷲ زور سے پکارنے کا عمل ؛ جیسے : تقریر کے دوران میں بار بار نعرۂ رسالت ’’یارسول اﷲ ‘‘ کا شور بلند ہوتا ہے ۔

نَعْرَۂ مَستانَہ

نعرئہ رندانہ

نَعْرَۂ اَللہ اکبَر

اللہ اکبر کا نعرہ یعنی اللہ جو سب سے بڑا ہے

نَعْرَۂ نِیم شَبی

آدھی رات کا نعرہ

نَعْرَۂ رِندانَہ

جرأت مندانہ نعرہ ، دلیرانہ نعرہ ، ولولہ ، جوش و خروش ۔

نَعْرَۂ حَیدَری یا حُسَین

محرم (وغیرہ) میں تعزیے کے ساتھ چلنے والوں کا نعرہ (جو وقفے وقفے سے لگاتے ہیں).

نَعْرَۂ مَنصُور

منصور حلاج کا نعرہ

نَعْرَۂ مَنصُوری

نعرئہ منصور ، منصور کا نعرہ ، نعرئہ اناالحق

حَیدَری نَعْرَہ

حضرت علی کے نام کا نعرہ ، نعرۂ یاعلی !

مُحَمَّدی نَعْرَہ

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق نعرہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

اردو، انگلش اور ہندی میں نَعْرَہ کے معانیدیکھیے

نَعْرَہ

naa'raना'रा

اصل: عربی

وزن : 22

اشتقاق: نَعَرَ

نَعْرَہ کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • زور کی آواز جو کسی مطالبے یا جوش یا جذبے کی شدت کی بنا پر ہو؛ ساتھیوں کو جوش میں لانے، جلسوں میں عوام کو ہشیار و بیدار کرنے کی زور دار آواز
  • غم و غصے میں نکلنے والی درد انگیز آواز، آہ و فریاد
  • ۔ع۔ بالفتح وفتح سوم) مذکر۱۔ للکار۔ زور کی آواز۔ شور
  • کوئی نئی بات یا فقرہ جو کشش اور دلکشی رکھتا ہو اور شہرت پائے
  • شورِ جنگ، وہ صدا جو میدان ِجنگ میں مخالفین کو للکارنے کے لیے بلند کی جاتی تھی

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

نارا

نالہ

نارَہ

رک : ناڑا جو اس کا درست املا ہے ، ازاربند ؛ دھاگا۔

image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of naa'ra

Noun, Masculine

ना'रा के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • सिंहनाद, रणहुंकार, जयघोष, घोष
  • जयकारा, सामूहिक रूप से कोई वाक्य दोहराना, नाद
  • ज़ोर की आवाज़ जो किसी मुतालिबे या जोश या जज़बे की शिद्दत की बना पर हो , साथियों को जोश में लाने, जलसों में अवाम को होशयार करने की ज़ोरदार आवाज़
  • शोर
  • कोई नई बात या वाक्यांश जो अतिप्रभावशाली हो
  • ज़ोर की आवाज, ललकार, किसी माँग या मुतालबे के लिए, उसी आशय के संक्षिप्त शब्दों की घोषणा

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَعْرَہ)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَعْرَہ

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words