تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نَشِین" کے متعقلہ نتائج

نَشِین

بیٹھا ہوا

نَشِینی

نشین سے اسم کیفیت، بیٹھنے کا عمل، بیٹھنے کی حالت، مرکبات میں مستعمل، جیسے: تخت نشینی، گوشہ نشینی وغیرہ

ہَم نَشِین

ایک ساتھ بیٹھنے والا، دوست، احباب، ساتھی، مصاحب

پَہلُو نَشِین

ساتھی، ساتھ رہنے والا، بغل میں بیٹھنے والا

راہ نَشِین

راستے میں بیٹھنے والا ، فقیر وغیرہ.

ہاتھی نَشِین

ہاتھی پر بیٹھنے والا ؛ (مجازاً) امیر کبیر ، صاحب ِثروت ، دولت مند شخص ۔

حُجْرَہ نَشِین

گوشہ نشین، خلوت میں بیٹھنے والا

شاہ نَشِین

گوشَہ نَشِین

ہالَہ نَشِین

اپنے گرد حلقہ یا دائرہ رکھنے والا ۔

تَہ نَشِین

درد، تلچھٹ.

حاشِیَہ نَشِین

پاس بیٹھنے والے امیر یا بادشاہ کے مصاحب، درباری

خانَہ نَشِین

دنیاوی تعلقات ختم کرکے گھر بیٹھنے والا، گوشہ نشین؛ پیشہ کو ترک کرنے والا

مِصْطَبَہ نَشِین

مے خانے میں بیٹھنے والا ، شراب خانے میں جانے والا ؛ (مجازا ً) شرابی ۔

پَرْدَہ نَشِین

پردے میں بیٹھنے والی عورت، غیر مرد سے چھپنے والی عورت

وِیرانَہ نَشِین

جنگل میں رہنے والا ، جو کسی اجاڑ جگہ رہتا ہو

بَچَّہ نَشِین

چِلَّہ نَشِین

رک : چاہ چلّہ کش

دِہ نَشِین

دیہات کے رہنے والے ، گرامی ، گاں٘و کے

تَنْہا نَشِین

اکیلا بیٹھنے والا ، تنہائی پسند

سِدْرَہ نَشِین

سِدْرََۃُ الْمُنْتَہیٰ پر بیٹھنے والا یعنی حضرت جبرئیلؑ، مجازاً: نہایت بلند و اعلیٰ مقام پر رہنے والا

سُفْرَہ نَشِین

مہمان ۔

زاوِیَہ نَشِین

لوگوں سے الگ تھلگ رہنے والا، خلوت گزین، گوشہ نشین

کَعْبَہ نَشِین

مراد: اللہ تعالیٰ.

سَجّادَہ نَشِین

کسی بزرگ کی گدی پر بیٹھنے والا، کسی بزرگ کا خلیفہ، ایک صوفی کی وصال کے بعد ان کا جانشیں

مُرَبَّع نَشِین

چار زانو بیٹھنے والا ، آلتی پالتی مار کے بیٹھنے والا نیز تخت پر رونق افروز ۔

صَومَعَہ نَشِین

گوشہ نشینی اختیار کرنے والا ، تارک الدنیا ، راہب.

وِسادَہ نَشِین

مسند نشین نیز تخت نشین، کرسی نشین، مراد: عہدے دار

قِلْعَہ نَشِین

قلعے میں بیٹھنے والا ، قلعہ میں پناہ لینے والا ، محصور ، محفوظ۔ .

عُزْلَت نَشِین

رک : عزلت گزیں .

عَقْب نَشِین

(سیاسیات) اسمبلی وغیرہ میں پچھلی نشستوں پر بیٹھنے والے (انگ : Back - Benchers)

رَہِ نَشِین

راہ میں رہنے والا ، راہ میں بیٹھنے والا.

تَہ نَشِین ہونا

ذِہن نَشِین کرنا

یاد کر لینا، حافظے میں محفوظ کر لینا

کوسَہ بَر نَشِین

قدیم ایران کا ایک جشن جو ماہ آذر کے شروع میں ہوتا تھا اور جس میں لوگ عموماً ایک کوسے کو گدھے پر سوار کرکے پھراتے تھے.

خانَہ نَشِین پِنْشَن

ملازمت سے سبکدوشی کے بعد تنخواہ کی تقرری

ذِہن نَشِین رَکْھنا

یاد رکھنا، ملحوظ رکھنا

ذِہن نَشِین رَہنا

یاد رہنا، ملحوظ رہنا

ذِہن نَشِین ہونا

سمجھ میں آنا، یاد ہو جانا، تشفی ہو جانا

ذِہن نَشِین کَرانا

اچھی طرح سمجھانا، یاد کرانا، دل میں بٹھانا

ذِھن نَشِین ہونا

سمجھ میں آنا ، یاد ہو جانا ، حافظے میں محفوظ ہو جانا .

مَسْنَد نَشِین ہونا

مسند پر بیٹھنا، بادشاہ ہونا، تخت نشین ہونا، گدی پر بیٹھنا

شَہ نَشِین پَر بِٹْھلانا

بلندی پر پہنچا دینا ، عزت دینا .

قَول کُرسی نَشِین ہونا

پیش گوئی صحیح ثابت ہونا ، کہی ہوئی بات کا سچ نکلنا ، ماضی میں جو بات کہی گئی ہو اس کا صحیح اُترنا.

بات کُرْسی نَشِین ہونا

بات کا ٹھیک بیٹھ جانا، تسلیم کیا جانا، قبول ہو جانا

دِل نَشِین

۱. مرغوب ، پسندیدہ ، دل میں بیٹھ جانے والا ، دل میں اُترنے والا .

سَر نَشِین

اُون٘ٹ یا خچّر وغیرہ پر لدے ہوئے سامان کے اُوپر بیٹھنے والا.

صُورَت نَشِین

تصویر کھینچی ہوئی

گِراں نَشِین

دیر تک رہنے والا ، دیرپا ، پائدار ، بالا نشیں ؛ (کنایۃً) رنج.

خوش نَشِین

مزے سے بیٹھا ہوا، کافی جگہ والا، نووارد

خاطِر نَشِین

حِجاب نَشِین

راس نَشِین

لے پالک ، گود لیا ہوا لڑکا .

ماتَم نَشِین

سوگوار ، غم زدہ.

بالا نَشِین

عزت کی جگہ پر بیٹھنے والا، جس کا مقام بلند ہو، حیثیت میں اعلیٰ بلند مرتبہ

پیش نَشِین

ایک عہدہ ، وہ شخص جو شاہی سواری میں بادشاہ کے روبرو بیٹھا ہو اور پشت اس کی فیل بان یا گھوڑ سوار کی طرف ہو.

خَواصی نَشِین

عماری کے پچھلے حصے میں بیٹھنے والا مصاحب یا ملازم .

موٹَر نَشِین

گاڑی میں بیٹھنے والا ، گاڑی رکھنے والا شخص ، گاڑی کی ملکیت کا حامل ؛ مراد : امیر شخص ، صاحب ِحیثیت

بورِیا نَشِین

فقیر، گدا، درویش، گوشہ نشین، سنت، یوگی

پالْکی نَشِین

پالکی سوار (مجازاً) دولتمند، صاحب حیثیت، بڑے رتبے کا امیر

اردو، انگلش اور ہندی میں نَشِین کے معانیدیکھیے

نَشِین

nashiinनशीन

اصل: فارسی

وزن : 121

نَشِین کے اردو معانی

صفت، لاحقہ

  • بیٹھا ہوا
  • تعظیماً کہے جانے والے القاب کے ساتھ مستعمل یا کسی عہدہ یا درجہ کے ساتھ مستعمل جیسے، گدی نشین، پردہ نشین، جنت نشین وغیرہ
  • مرکبات میں بطور جزو دوم ، بیٹھنے والا کے معنی میں مستعمل ؛ جیسے : خاک نشیں ، گدی نشیں ، پردہ نشیں ، گوشہ نشیں وغیرہ۔

شعر

English meaning of nashiin

Adjective, Suffix

  • A type of suffix used at the end of all positions, meaning sit, position, etc., such as crown, curtain, heaven etc.
  • sitting

नशीन के हिंदी अर्थ

विशेषण, प्रत्यय

  • बैठा हुआ
  • समस्त पदों के अंत में प्रयुक्त होने वाला एक प्रकार का प्रत्यय जिसका अर्थ है, बैठने वाला, स्थित आदि, जैसे- गद्दी, परदा, जन्नत आदि

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نَشِین)

نام

ای-میل

تبصرہ

نَشِین

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words