تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"نشے" کے متعقلہ نتائج

نشے

نشہ کی مغیرہ حالت نیز جمع، تراکیب میں مستعمل

نَشے کی لَہْر

نشے کی ترنگ ، نشے کی موج

نَشے سے بَہَکْنا

نشے میں بدحواس ہونا ، بدمست ہو کر بیہودہ باتیں کرنا ؛ مغرور ہونا ، گھمنڈ کرنا ۔

نَشے میں مَدہوش

نشے کی زیادتی سے بدحواس ، بدمست ۔

نشے میں غین ہونا

بیحد نشہ ہونا، بہت بدمست ہونا، مخمور اور سرشار ہونا

نَشے سے چُور ہونا

رک : نشے میں ُچور ہونا جو زیادہ مستعمل ہے ۔

نَشے میں بَہَکنا

خمار کی وجہ سے بدحواس ہونا ، نشے میں بدحواسی کی باتیں یا حرکتیں کرنا ؛ بدمست ہوکر بیہودہ باتیں کرنا ۔

نَشے میں لَہرانا

نشے میں جھومنا ، مستی سے لڑکھڑانا ۔

نَشے میں چُور ہونا

کسی دھن یا لگن میں سرشار ہونا ، مگن ہونا ۔

نشے میں غرق ہونا

بیحد نشہ ہونا، بہت بدمست ہونا، مخمور اور سرشار ہونا

نَشے میں دُھت ہونا

نَشے میں چُور ہو جانا

کمال درجے پر نشے میں ہونا ، مدہوش ہونا ، مخمور اور سرشار ہونا

نشے کے ڈورے

سرخ لکیریں جو خمار سے آنکھوں میں ظاہر ہوتی ہیں

نَشے میں لَت پَت رَہنا

نشے کی زیادتی سے بدحواس رہنا ، بہت زیادہ نشہ کرنا ۔

نَشے میں غَرقاب ہونا

نشے کی زیادتی سے بدحواس ہو جانا ، نشے میں بدمست ہونا

نَشے میں بَھنْگ رَہنا

نشے میں ُدھت رہنا ، نشے میں چور رہنا

نَشے میں بَھنْگ ہونا

نشے میں چور ہونا ، بدمست ہو جانا ۔

نَشے میں سَرشار ہونا

بد مست ہونا ، نہایت کیف و مستی میں ہونا ، بہکا ہوا ہونا ۔

نَشے باز

کسی نشے کا عادی ، بہت نشہ کرنے والا ۔

نَشے میں دُھت

نشے میں چور ، بدمست ۔

نَشے کا تار

رک : نشے کی لہر ۔

نَشے میں سَر مَست

کسی جذبے یا خیال کی لذت میں گم ، سرشار ۔

نَشے کا ڈورا

مراد : وہ سرخی جو شراب وغیرہ کے نشے سے آنکھوں کی رگوں میں ظاہر ہوتی ہے ، خمار کی علامت ۔

نَشے میں آنا

نشے کے اثر سے مغلوب ہونا ، نشہ چڑھنا ۔

نَشے کا اُتار

نشے کا زوال ، خمار جاتا رہنا ، نشہ فرو ہونے کی حالت ۔

نَشے کی لالی

نشے باز کے چہرے کی سرخی ؛ نشے کی دھک ۔

نَشے میں چُور

شراب کے نشے میں دُھت، نہایت سرشار، بدمست

نَشے کی تَرَنْگ

نشے کی لہر ، نشے کی حالت ، نشے کا جوش ۔

نَشے میں دُھوت

نشے میں چور ، بدمست ۔

نَشے کی جھانْج

نشے کی جھک ، تیزی ، ترنگ ۔

نَشے کا چَڑھاؤ

نشے کی تیزی کی حالت ؛ بے خودی ۔

نَشے میں ڈُوبْنا

مخمور ہونا ، سرشار ہونا ، کمال درجہ نشہ ہونا ۔

نَشے سے چَھلَکنا

نشے میں ُچور ہونا ، آنکھوں سے مستی چھلکنا ۔

نَشے میں گُھلنا

رک : نشے میں ڈوبنا ۔

نَشے کی جھانْجھ

نشے کی جھک ، تیزی ، ترنگ ۔

نَشے میں جُھومنا

سرشار ہونا ، مدہوش ہونا ؛ مست ہونا ۔

نَشے کا لے اُڑنا

بہت نشہ چڑھنا ، بے خود بنا دینا ۔

نَشے کا خُمار چَڑھنا

ِشراب یا کسی نشہ آور شے کے اثرات کا شدت پکڑنا۔

نَشے میں چُور رَکھنا

سرشاری کی کیفیت میں دیر تک گرفتار رکھنا ؛ کوئی تاثر دیر تک رہنا ۔

نَشے میں چُور کَرنا

بہت شراب پلا کر بدمست کر دینا ، مدہوش کرنا ۔

نَشے کا چُور کَرنا

بہت بدمست کر دینا ، بے خود کر دینا ۔

نَشے میں لے اُڑْنا

شدت ِسکر کا عقل و ہوش کو پراگندہ کر دینا ، نہایت سرور اور مستی میں سرشار کر دینا

نَشے کا چُور کَر دینا

بہت بدمست کر دینا ، بے خود کر دینا ۔

نَشے کے ڈورے چُھوٹْنا

نشے کے ڈورے نمایاں ہونا ، شراب وغیرہ کے نشے سے آنکھوں میں سرخی آنا

نَشےکی بَدھا

نشے میں کوئی بات کرنا، نشے کی جھونک (مہذب اللغات)

شَراب کے نَشے میں چُور ہونا

سخت بد مست ہونا

کھانے کو نَہ مِلے، خَیر، پَر نَشے کو مِلے

نشے کے عادی شخص کو کھانے کی اتنی پرواہ نہیں ہوتی مگر نشے کے بغیر نہیں رہ سکتا

شَراب سے سَب نَشے نِیچے ہیں

نشہ آور اشیا میں شراب سب سے بڑھ کر ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں نشے کے معانیدیکھیے

نشے

nashsheनश्शे

اصل: فارسی

وزن : 22

دیکھیے: نَشَہ

نشے کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • نشہ کی مغیرہ حالت نیز جمع، تراکیب میں مستعمل

شعر

English meaning of nashshe

Noun, Masculine

  • intoxications

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (نشے)

نام

ای-میل

تبصرہ

نشے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words