تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"پَڑ نَہ مَرے لَڑ مَرے" کے متعقلہ نتائج

پَڑ نَہ مَرے لَڑ مَرے

جاہل جھگڑالو کی نسبت کہتے ہیں ، بے شغلی سے بیکاری بہتر ہے.

مَرے نَہ مانْجھا لے

رک : مرے نہ پیچھا چھوڑے

مَرے نَہ مانْجھا دے

رک : مرے نہ پیچھا چھوڑے

مَرے نَہ جِئے بَکَر بَکَر کَرے

رک : مرے نہ پیچھا چھوڑے ، جو آدمی ہر وقت تنگ کرے اسے بھی کہتے ہیں ، جب تک زندہ ہے تنگ کرے گا

مَرے نَہ جِئے ہَکَر ہَکَر کَرے

رک : مرے نہ پیچھا چھوڑے ، جو آدمی ہر وقت تنگ کرے اس کے متعلق کہتے ہیں ، جب تک زندہ ہے تنگ کرے گا

نَہ کاٹے کَٹے، نَہ مارے مَرے

بیکار، جو کسی کام کا نہ ہو اس کے متعلق کہتے ہیں

نَہ ماری مَرے ، نَہ کاٹی کَٹے

جو مصیبت کسی طرح دُور نہ ہو اس کی نسبت اور نہایت مضبوط شے کے حق میں بولتے ہیں

مَرے نَہ پِیچھا چھوڑے

بوڑھے آدمی کے متعلق کہتے ہیں جو بیمار ہو اور مرے نہیں

مارے مَرے نَہ کاٹے کَٹے

مشکل کام جو ختم ہونے ہی کو نہ آئے، ایسا شخص جس سے پیچھا چُھڑانا مشکل ہو

کاٹی کَٹے نَہ مارے مَرے

جب کوئی مشکل یا مصیبت کسی طور پر دفع نہیں ہوتی تو بولتے ہیں

کاٹی کَٹے نَہ ماری مَرے

جب کوئی مشکل یا مصیبت کسی طور پر دفع نہیں ہوتی تو بولتے ہیں

کاٹے کَٹے نَہ مارے مَرے

۔نہایت سخت جان ہے ؎

بَر مَرے پَٹْواسی نَہ ٹُوٹے

شوہر کے مرنے پر بھی سنْگار میں کمی نہیں آئی .

ہوتے ہی کیوں نَہ مَرے

پیدا ہوتے ہی مرجاتے تو اچھا تھا ، یہ بدنامی تو نہ ہوتی ، نالائق کو کہتے ہیں.

ڈھور مَرے نَہ کَوّا کھائے

فضول امید کے موقع پر کہتے ہیں

جُھوٹا مَرے نَہ شَہْر پاک ہو

جھوٹے کی مذمَّت میں کہتے ہیں .

نہ سانپ مَرے نَہ لاٹھی ٹُوٹے

نہ کام ہو پائے اور نہ کوئی نقصان ہو

پَڑ نَہ موئے لَڑ موئے

تن٘گ آمد بجن٘گ آمد.

رانڈ مَرے ، نَہ کھنڈَر ڈَھئے

ران٘ڈ اور کھنڈر کی عمر بہت طویل ہوتی ہے.

سانْپ بھی مَرے لاٹھی بھی نَہ ٹُوٹے

کام ہو جائے اور الزام بھی نہ آئے یا نقصان بھی نہ ہو

چَلْتا پِھرْتا نَہ مَرے بَیٹھا مَر جائے

کاہل آدمی جلدی مرتا ہے، چلنے پھرنے والا جلد نہیں مرتا، بہت احتیاط کرنے والا بعض دفعہ مرجاتا ہے اور بے احتیاط زندہ رہتا ہے

ساچے گورُو کا بالِکا مَرے نَہ مارا جائے

جس کا ہادی رہنما سچّا ہو اس کو گزند نہیں پہن٘چتی.

دَھم دَھم ہیچ نَہ غَم، مَرے سو ہَم

سب سے زیادہ مصیبت ہم پر ہے (نجم المثال).

بُڈّھے کی نہ مَرَے جُورو، بالے کی نَہ مَرے ماں

بڈھے کی بیوی اوربچے کی ماں مر جائے تو دونوں کا سہارا ختم ہو جاتا ہے یا دونوں پر بڑی مصیبت آ جاتی ہے

زَخمی دُشمَنوں میں دَم لے تو مَرے نَہ لے تو مَرے

ہر صُورت میں تباہی ہے، مفر کی صورت نہیں

جِیتے پِتا کی پُوچھی نَہ بات مَرے پِتا کو دُودھ اَور بھات

زندگی میں تو باپ کی خبر نہ لی مرنے پر سرادھ کراتے رہے.

مایا مَری نَہ مَن مَرے مَر مَر گَئے سَرِیر، آسا تِرِشْنا نا مَرے کَہہ گَئے داس کَبِیر

نہ تو قدرت مرتی ہے نہ دل نہ خواہش نہ اُمید ، بدن مر جاتا ہے امیدوار پیاسا رہ جاتا ہے

قاضی جی کی لَونْڈی مَری سارا شَہر آیا، قاضی مَرے کوئی نَہ آیا

جس کا منہ ہوتا ہے اس کے سبب ہر ایک کی خاطر ہوتی ہے، جب وہ مر جاتا ہے تو کوئی نہیں پوچھتا، جیتے جی کے سب لاگو ہیں، منھ دیکھے کی سب کو خاطر ہوتی ہے، بڑے آدمی کی زندگی میں لوگ خوشامد کرتے ہیں اس کے مرنے کے بعد کوئی اس کا نام تک نہیں لیتا، بہت سے کام بڑے آدمیوں کو خوش کرنے کے لیے ہی کیے جاتے ہیں، ان کے مرنے پر انہیں کوئی نہیں پوچھتا، کیونکہ پھر ان سے کوئی کام نہیں

آن سے مارُوں ، تان سے مارُوں ، پِھر نَہ مَرے تو ران سے مارُوں

بازاری عورتیں کسی نہ کسی طرح مردوں کو گرویدہ کر کے لوٹ ہی لیتی ہیں، کسی نہ کسی ڈھب سے اپنا کام نکالنے اور مطلب پورا کر نے کے موقع پر مستعمل

اردو، انگلش اور ہندی میں پَڑ نَہ مَرے لَڑ مَرے کے معانیدیکھیے

پَڑ نَہ مَرے لَڑ مَرے

pa.D na mare la.D mareपड़ न मरे लड़ मरे

ضرب المثل

پَڑ نَہ مَرے لَڑ مَرے کے اردو معانی

  • جاہل جھگڑالو کی نسبت کہتے ہیں ، بے شغلی سے بیکاری بہتر ہے.

पड़ न मरे लड़ मरे के हिंदी अर्थ

  • जाहिल झगड़ालू की निसबत कहते हैं, बे शग़ली से बेकारी बेहतर है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (پَڑ نَہ مَرے لَڑ مَرے)

نام

ای-میل

تبصرہ

پَڑ نَہ مَرے لَڑ مَرے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words