تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"رَقْص" کے متعقلہ نتائج

رَقْص

اصول نغمی یا فطری امنگ اور جوشِ مسرت میں تھرکنے اور ناچنے کا عمل یا کیفیت

رَقْصاں

فرط طرب یا وجد یا حال میں جھوم جھوم جانے کی کیفیت، ناچنے میں محو ہونا، گردش کرتا ہوا

رَقْصی

منسوب بہ رقص ، ناچ سے متعلق.

رَقْص گاہ

ناچ سکھانے یا ناچ کی نُمائش کرنے کا مخصوص کمرہ یا اِدارہ

رَقْص بازی

رقص کرنے کی کیفیت.

رَقْص فَرْما

رقص کرتے ہوئے، رقص کرنے والا، رقاص

رَقْص کُناں

رقصاں، ناچتے ہوئے

رَقْص و غِنا

ناچ گانا ، نغمہ.

رَقْص خانَہ

رَقْص کَرْنا

ناچنا، خوشی منانا یا ظاہر کرنا

رَقْص و سُرود

گانے اور ناچنے کا عمل، ناچ گانا

رَقْصِ اَیاغ

پیالے کی گردش ، گردشِ جام ، مراد: شراب کا دور.

رَقْص میں آنا

جھوم جُھوم جانا، ناچنے لگنا (فرطِ مسّرت میں)، ناچنا

رَقْص پَسَند

رَقْص و مُوسیقی

ناچ اور سنگیت

رَقْصِ فانُوس

رَقْص و نَغْمَہ

رَقْصِ طاؤُس

۱. مور کا ناچ.

رَقصِیدَہ

ناچا ہوا، جس نے ناچ کیا ہو، جو ناچا ہو

رَقْص کَرْدَن خودْ نَہ دانَد صِحن را گویَد کَج اَسْت

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) رک: ناچ نہ جانے آنگن ٹیرھا.

رَقْصِ دَرَخْتاں

آندھی سے درختوں کی ٹہنیوں اور پتوں کا زور سے ہلنا

رَقْصِ ماکِیاں

دو مرغیوں کی لڑائی

رَقْصِ چار پارَہ

ایک قسم کا ناچ.

رَقْصِ شَرَر

چنگاری یا آگ کے ذرّات کا ہوا میں چکر بن کر بھیلتا، (رکنایۃً) آرائش و زیبائش، لمحے بھر رونق

رَقْصِیدَنی

رَقْصِیدَن

فارسی مصدر اُردو میں مستعمل ، ناچنا.

رقصندہ

ناچنے ، گھومنے والا ، چکر لگاتا ہوا ، رقصاں.

رَقْصِ پَیہَم

رقص مسلسل

رَقْصِ بِسْمِل

نیم ذبیحہ جانور کا تڑپنے یا پھڑکنے کی حالت

رَقْصِ صَنَوْبَر

صنوبر کی ٹہنیوں اور پتوں کا ہلنا

رَقاش

ناگن، سان٘پ.

راقِص

(لفظاً) ناچنے والا ؛ (ہیئت) ستاروں کے ایک جھرمٹ (اٹھائیس ستارے) کا نام جو تنین فلک کے من٘ھ میں واقع ہے.

رَقّاص

ناچنے کا کام یا پیشہ کرنے والا شخص، کھتک، نرتک

رَکْشا

حفاظت، نگہبانی، رکھوالی، بچاؤ

رَکْشا بَنْدَھن

ہندوؤں کا ایک تیوہار جس میں برہمن سے اپنی کلائی میں کلاواراکھی اور نواڑے بندھواتے ہیں اپس میں بھی ایک دُوسرے کے خصوصاً بہن بھائی وغیرہ کے یہ چیزیں باندھنے کی رسم ہے ، اس وہ بلاؤں سے محفوظ رکھنے کا تعویذ سمجھتے ہیں ، سلونوں کا تیوہار راکھی

دَکْشِنا

پنڈت یا دیوتا وغیرہ کا نذرانہ، پیش کش، نقدی وغیرہ، جو تارکِ الدنیا لوگوں کو دی جائے، چڑھاوا

راکْشَش اِزْدِواج

بِیاہ کے لیے برات کی جگہ دھاوا بول کر لڑکی کو اُٹھالے جانا جو بعض جگہ ایک قدیم رسم تھی.

رَکْشا کَرنا

راکْشَش بِیاہ

بِیاہ کے لیے برات کی جگہ دھاوا بول کر لڑکی کو اُٹھالے جانا جو بعض جگہ ایک قدیم رسم تھی.

رَاکْشَسی

راکشس کا مؤنث، راکشس کی عورت، پتنی یا لڑکی

دِیکْشا

مذہبی رسوم کی ادائیگی کے لئے تیّاری، کسی خاص مطلب کے لیے مذہبی رسم، دُعا، منتر

رَکْشَکْ

دربان، نگہبان، حفاظت کرنے والا، بچانے والا، محفوظ رکھنے والا

راکْشَس

راکس

دکشن

دکھن، جنوب

راکْشَش

ظالمانہ، ظالم اور گنہگار، بہت ہی بد مزاج اور ظالم انسان، وہ بدکردار انسان جو مذہبی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے بنائے اصولوں کو توڑتے ہیں

راکْسی

رک : راکس.

راکْسَن

وہ گھوڑی جس کے دان٘ت نیش کے مانن اسپِ نر کے ہوں

طاؤُسی رَقْص

ایک قسم کا ناچ جو مورکے ںاچ سے مشابہ ہوتا ہے .

جَن٘گی رَقْص

جن٘گی ناچ (جو وحشی قومیں لڑائی سے پہلے ناچتی ہیں).

شُعْلوں کا رَقْص

رقص کی صورت میں شعلوں کی لپک، شعلوں کا اس طرح بھڑکنا جیسے وہ ناچ رہے ہوں

ہنگام رقص

ناچنے کے دوران میں

مَوت کا رَقْص

موت کا ناچ ، ہرطرف موت ہی موت ، تانڈو نرت

طاؤس کا رَقْص

مور کا مادہ کے پاس دم کے پر پھیلا کر چکّر کھانا، مور کا ناچ

ہَمْ رَقْص

ایک ساتھ ناچنے والا، باہم رقص کرنے والے

لوک رَقْص

رک : لوک ناچ ، ” اتن “ بھی لوک رقص کی ایک قسم ہے .

تَلْوار پَرْ رَقْص کَرْنا

ایک قسم کی لاگ سے جس میں دو مضبوط آدمی اپنی ننْگی تلوار دونوں طرف سے پکڑتے ہیں (ایک شخص قبضہ تھامتا ہے اور دوسرا بہت سا کپڑا کے تلوار کی نوک تھامتا ہے) رقاص انھیں دونوں آدمیوں کے شانوں پر پاتھ رکھ کر اچک جاتا ہے اور تلوار کی دھار پر اپنے تلووں کو جو نفس الامر میں دھار سے الگ رہتے ہیں جنبش دیتا ہے اور تال گھنْگرو بجاتا ہے.

بَزْمِ رَقْص

ناج گانے کا جلسہ

مَرَضِ رَقْص

(طب) رعشے کی بیماری جس میں بیمار بے اختیار لرزتا اور کانپتا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے وہ ناچ رہا ہو

مَحْوِ رَقْص

ناچنے میں مگن، ناچنے مین مشغول، رقص، چکر، گردش، گھومنا پھرنا، آوارگی کرنا

اردو، انگلش اور ہندی میں رَقْص کے معانیدیکھیے

رَقْص

raqsरक़्स

اصل: عربی

وزن : 21

موضوعات: رقص تصوف

اشتقاق: رَقَصَ

رَقْص کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • اصول نغمی یا فطری امنگ اور جوشِ مسرت میں تھرکنے اور ناچنے کا عمل یا کیفیت

    مثال - وہ (زبیدہ) معمولی رقص کرنے والیوں کی طرح بار بار بیجا طور پر اپنی ابروؤں میں جنبش پیدا ہونے نہیں دیتی

  • ناچ، ڈانس، ناچنا
  • (تصوف) دائرے کی صورت میں تیز حرکت، چکر، دور، سرود، سماع، وجد، حال
  • رقص کے اصول کے خلاف ناچنا، اچھلنے کودنے، جھومنے یا چکر لگانے کی کیفیت یا عمل، رقص شتری، اچھل کود، دھمال

شعر

English meaning of raqs

Noun, Masculine

  • dance as per the rhythm

    Example - Wo (Zubaida) mamuli raqs karne waaliyon ki tarh baar-baar bejaa taur par apni abruon mein junbish paida hone nahin deti

  • dance, dancing
  • (Sufism) rhythmic dance, sama
  • dance against the rule of dance, to jump about

रक़्स के हिंदी अर्थ

संज्ञा, पुल्लिंग

  • लय-तालबद्ध नर्तन

    उदाहरण - वह (ज़ुबैदा) मामूली रक़्स करने वालियों की तरह बार-बार बेजा तौर पर अपनी अबरूओं में जुंबिश पैदा होने नहीं देती

  • नृत्य, नाच, डांस
  • ( सूफ़ीवाद) नृत्यगान, सुरूद, समा
  • नृत्य-नियम या सिद्धांत के विरुद्ध नाच अर्थात उछल-कूद, धमाल

رَقْص کے مترادفات

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (رَقْص)

نام

ای-میل

تبصرہ

رَقْص

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words