تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"رَوشْنی" کے متعقلہ نتائج
اردو، انگلش اور ہندی میں رَوشْنی کے معانیدیکھیے
رَوشْنی کے اردو معانی
اسم، مؤنث
- شعاع افگن توانائی کی ایک قِسم جو ہماری آنکھوں پر اثر انداز ہوتی ہے یہ عموماً کسی بہت گرم چیز سے پیدا ہوتی ہے، حالانکہ کچھ حالات کے تحت ٹھنڈے اجسام مثلاً چمکدار مچھلیاں اور سماروغ وغیرہ سے بھی روشنی پیدا ہوتی ہے
- اجالے کے واسطے جلائی جانے والی کوئی شے، جیسے: لالٹین، بجلی کا لیمپ، چراغ وغیرہ
- چراغاں
- (حسن کی) آب و تاب، جلوہ
- (جواہرات کی) چمک دمک، آب و تاب
- نور، اجالا (جو نیک اعمالی کا نتیجہ ہو)
- بِینائی، آن٘کھ کی دیکھنے قوّت، نور چشم
- (استعارتاً) بصیرت جو کسی کلیے، قول، مشاہدے یا انکشاف سے حاصل ہو
- (کنایۃً) جدید تہذیب
- (عموماً) نئی روشنی
- (کنایۃً) رونق، آبادی
شعر
دیا خاموش ہے لیکن کسی کا دل تو جلتا ہے
چلے آؤ جہاں تک روشنی معلوم ہوتی ہے
اب ہوائیں ہی کریں گی روشنی کا فیصلہ
جس دئیے میں جان ہوگی وہ دیا رہ جائے گا
جہاں رہے گا وہیں روشنی لٹائے گا
کسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا
تشریح
اس شعر میں کئی تلازمات ایسے ہیں جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وسیم بریلوی شعر میں معنی کے ساتھ کیفیت پیدا کرنے کے فن سے واقف ہیں۔ ’جہاں‘ کی مناسبت سے ’وہیں‘، اور ان دونوں کی رعایت سے ’مکاں‘، ’چراغ‘ کی مناسبت سے ’روشنی‘ اور اس سے بڑھ کر کسی، یہ سب ایسے تلازمات ہیں جن سے شعر میں معنی آفرینی کا عنصر پیدا ہوا ہے۔
شعر کے معنیٔ قریب تو یہ ہوسکتے ہیں کہ چراغ اپنی روشنی سے کسی ایک مکاں کو روشن نہیں کرتا ہے، بلکہ جہاں جلتا ہے وہاں کی فضا کو منور کرتا ہے۔ اس شعر میں ایک لفظ ’مکاں‘مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔ مکاں سے یہاں مراد محض کوئی خاص گھر نہیں بلکہ اسپیس ہے۔
اب آئیے شعر کے معنیٔ بعید پر روشنی ڈالتے ہیں۔ دراصل شعر میں ’چراغ‘، ’روشنی‘ اور ’مکاں‘ کو استعاراتی حیثیت حاصل ہے۔ چراغ استعارہ ہے نیک اور بھلے آدمی کا، اس کی مناسبت سے روشنی استعارہ ہےنیکی اور بھلائی کا۔ اس طرح شعر کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ نیک آدمی کسی خاص جگہ نیکی اور بھلائی پھیلانے کے لئے پیدا نہیں ہوتے بلکہ ان کا کوئی خاص مکان نہیں ہوتا اور یہ اسپیس کے تصور سے بہت آگے کے لوگ ہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ آدمی بھلا ہو۔ اگر ایسا ہے تو بھلائی ہر جگہ پھیل جاتی ہے۔
شفق سوپوری
English meaning of raushnii
Noun, Feminine
- clearness (of vision)
- light, illuminations, brightness
- sight (of the eye)
रौशनी के हिंदी अर्थ
संज्ञा, स्त्रीलिंग
- किरनें बिखेरने वाली ऊर्जा का एक प्रकार जो हमारी आँखों पर प्रभावशाली होती है ये सामान्यतः किसी बहुत गर्म चीज़ से पैदा होती है, हालाँकि कुछ परिस्थितियों के अनुसार ठंडे शरीरों उदहरणतः चमकीली त्वचा वाली मछलियों और कुकुरमुत्ता इत्यादि से भी प्रकाश उत्पन्न होता है
- उजाले के लिए जलाई जाने वाली कोई वस्तु, जैसे: लालटैन, बिजली का लैम्प, चिराग़ इत्यादि
- जलते हुए चराग़ों की पंक्तियाँ, दीपोत्सव
- (सौंदर्य की) धूमधाम, जलवा
- (रत्नों की) चमक-दमक, ठाठ-बाट
- प्रकाश, उजाला (जो शुभ कार्यों का नतीजा हो)
- आँख, आँख की देखने की शक्ति, नेत्र-ज्योति
- (रूपकात्मक) अंतर्दृष्टि या बोध जो किसी नियम, कथन, निरीक्षण या रहस्योदघाटन से प्राप्त हो
- (संकेतात्मक) आधुनिक संस्कृति
- (सामान्यतः) नई रौशनी
- (संकेतात्मक) शोभा, आबादी
رَوشْنی سے متعلق محاورے
رَوشْنی کے مرکب الفاظ
حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔
رائے زنی کیجیے (رَوشْنی)
رَوشْنی
تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے
نام
ای-میل
ڈسپلے نام
تصویر منسلک کیجیے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔