تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"سَمانا" کے متعقلہ نتائج

سَمانا

پُورا پُورا کسی جگہ یا ظرف میں آ جانا، گُنجائش پانا، کھپنا

ہَیبَت سَمانا

خوف بیٹھ جانا ؛ نیز کسی کے رعب میں آ جانا ۔

ہَول سَمانا

ڈربیٹھنا، خوف سمانا، دل میں دہشت بیٹھ جانا، ڈرجانا

ہَوا سَمانا

خیال پیدا ہونا، دھن سمانا، ذہن میں جاگزیں ہو جانا، دل میں کسی بات یا خیال کا بیٹھ جانا

وَہْم سَمانا

دل میں غلط خیال بیٹھ جانا.

دَہْشَت سَمانا

دل میں خوف پیدا ہو جانا ، خوف زدہ ہو جانا.

پُھول نَہ سَمانا

رک : پھولا نہیں سمانا.

پُھولے نَہ سَمانا

رک : پھولا نہ سمانا.

پُھولا نَہ سَمانا

۔مارے خوشی کے آپے میں نہ رہنا۔ نہایت خوش ہونا۔ ؎ لکھنؤ میں واحد کے لئے بھی پھولے نہ سمانا بولتے ہیں۔

پُھولا نَہ سَمانا

پُھولا نَہِیں سَمانا

(خوش سے) بے قابو ہونا ، بہت خوش ہونا .

پُھولوں نَہ سَمانا

رک : پھولا نہ سمانا.

نِگاہ میں سَمانا

نظر میں سمانا ، پسند آنا ، مرغوب ہونا ۔

نِگاہوں میں سَمانا

نظروں میں جچنا ، نظروں کو بھلا معلوم ہونا ، اچھا لگنا ۔

اَپْنے میں نہ سَمانا

آپے سے باہر ہونا، از خود رفنہ ہونا، خوشی سے پھولے پھرنا

آپ میں نَہ سَمانا

بیخود ہو جانا، ازخود رفتہ ہو جانا

پَیراہَن میں نَہ سَمانا

(خوشی یا غصے میں) آپے سے باہر ہونا .

تَن میں نَہ سَمانا

بہت زیادہ خوش ہونا ، خوشی کے مارے جامے سے باہر ہوجانا.

جامَہ میں نَہ سَمانا

رک : جامہ (جامے) میں پھولا نہ سمانا.

آپے میں نَہ سَمانا

بیخود ہو جانا (خوشی وغیرہ سے).

پیٹ میں ہَول سَمانا

۔پیٹ میں ہول سی اٹھنا۔ پریشان ہونا۔ بے حد گھبرانا۔ کوئی گرفتار ہوا سرکار کے پیٹ میں ہلول سمائی ہوئی ہے۔ چھینک ہوئی اور نواب صاحب بَوکھلائے پھرتے ہیں۔ (طرحدار لونڈی)۔

دِل میں ہَول سَمانا

گھبراہٹ پیدا ہونا ، دہشت معلوم ہونا .

دِل پُھولوں نَہ سَمانا

رک : دل پُھولْنا .

مِزاج میں چَہْل سَمانا

مزاج میں شوخی پیدا ہونا ، مزاج میں مذاق کی کیفیت پیدا ہونا

نَظَر میں نَہ سَمانا

پسند خاطر نہ ہونا، اچھا نہ لگنا، باوقعت نہ ٹھہرنا

اَپَس میں نہ سَمانا

قابو میں نہ رہنا، آپے سے باہر ہوجانا، جائے میں نہ سمانا

پَیراہَن میں پُھولا نَہ سَمانا

فرط مسرت میں آپے سے باہر ہونا ، نہایت خوش ہونا ، نہایت اترانا .

پیٹ میں بات نَہ سَمانا

۔بھید نہ چھپا سکنا۔ یہ مزاج دار بہو نہ ہوں کہ ان کے پیٹ میں بات نہیں سماتی تھی۔ یہ تمیز دار بہو ہیں کہ کسی کو اپنا بھید نہ دیں۔

اَپْنے آپ میں نَہ سَمانا

جامے سے باہر ہو جانا (عموماً خوشی میں)

جامے میں پُھولا نَہ سَمانا

بہت خوش ہونا

خوشی سے پُھولے نَہ سَمانا

نہایت مسرور ہونا ، وفور مسرت کے باعث قابو میں نہ رہنا ۔

خوشی سے پُھولا نَہ سَمانا

نہایت مسرور ہونا ، وفور مسرت کے باعث قابو میں نہ رہنا ۔

پیٹ میں دَم نَہ سَمانا

بے حد گھبراہٹ ظاہر کرنا.

جی بَدَن میں نَہ سَمانا

خوشی سے پھولا نہ سمانا ، دل بے قابو ہونا.

میں سَمانا

جی میں بس جانا، ہر وقت کسی کا خیال رہنا، دل میں جم جانا

آ سَمانا

حلول کرنا، سرایت کرجانا، اندر آنا

بات سَمانا

کسی بات کی دھن لگ جانا، دل میں کسی خیال کا بیٹھ جانا

رَنگ سَمانا

تاثیر بھرنا ، اثر پیدا کرنا

دَم سَمانا

سینے میں سان٘س سمانا.

پاوں سَمانا

قدموں پر کھڑے ہونا ، اپنے پیروں سے چلنا ؛ گنجائش ہونا

بُری سَمانا

کسی بات کی بے طرح دھن ہوجانا

شَوْق سَمانا

پسند کرنا، رغبت رکھنا، اشتیاق ہونا، لگن ہونا

وَحْشَت سَمانا

ڈر سمانا، خوف چھانا، خوف کا اثر ہونا

بُو سَمانا

کسی بات کا دل میں بیٹھ جانا ، دھن سوار ہونا ، شوق پیدا ہونا۔

دُھن سَمانا

خیال آنا ، خیال بندھنا .

خَبْط سَمانا

کسی ایک خیال یا عقیدے کا ذہن میں بیٹھ جانا .

جوگ سَمانا

تیاگنے کی دھن سوار ہونا .

مَشِیخَت سَمانا

بڑائی یا غرور ہونا ، گھمنڈ ہونا ۔

دَم سِینے میں نَہ سَمانا

ہان٘پنا، زیادہ مشقّت سے سان٘س پُھولنا

کَپْڑوں میں نَہ سَمانا

خوشی کے مارے پھول جانا نیز مٹاپے کے باعث پھٹے پڑنا

خوشی سے پُھولوں نَہ سَمانا

نہایت مسرور ہونا ، وفور مسرت کے باعث قابو میں نہ رہنا ۔

پیٹ میں سانْس نَہ سَمانا

۔۱۔اصلی معنوں میں۔۲۔بیحد گھبراہٹ ظاہر کرنے کو کہتے ہیں (طرحدار لونڈی) کہیں اڑتی اڑتی خبر سن آئے ہیں۔ کوئی رنڈی لونڈی خریدنے پر جوابہدی میں گرفتار ہے۔ اب میاں کے پیٹ میں سانس نہیں سماتی۔

خوشی کے مارے پُھول جانا، پُھولے نَہ سَمانا

بہت زیادہ خوش ہونا ، نہایت بشاش ہونا ۔

جی میں سَمانا

دل میں بسنا

دِل میں سَمانا

جی میں بس جانا ، ہر وقت کسی کا خیال رہنا ، دل میں جم جانا .

آنکھوں میں سَمانا

نظروں کو بھلا لگنا، نہایت پسند آنا

نَظَر میں سَمانا

اہمیت دیا جانا، خاطر میں آنا

سَر میں سَمانا

دل و دماغ پر چھا جانا ، ذہن میں بیٹھ جانا ، دھیان میں آنا .

آنکھ میں سَمانا

کسی شے کا ہر وقت نظر میں رہنا، نگاہوں میں بس جانا، ہمہ اوقات تصور میں رہنا

خَیال میں سَمانا

۔خیال میں جمنا۔ کسی امر کا۔ ؎

اردو، انگلش اور ہندی میں سَمانا کے معانیدیکھیے

سَمانا

samaanaaसमाना

اصل: ہندی

وزن : 122

سَمانا کے اردو معانی

فعل لازم

  • پُورا پُورا کسی جگہ یا ظرف میں آ جانا، گُنجائش پانا، کھپنا
  • بسنا، گھر کرنا، جاگزیں ہونا
  • گُھسنا، داخل ہونا، اندر بیٹھنا
  • پُختہ اِرادہ ہونا، مدِّ نظر ہونا
  • (آنکھ، نظر، نگاہ کے ساتھ) جچنا، بھلا لگنا، پسند آنا
  • رچنا، بسنا

قریب ترین ہم صوتی الفاظ

سَمانَہ

بٹیر ، سلوی .

شعر

English meaning of samaanaa

Intransitive verb

  • be contained in, go or fit into, take up room, fill or occupy space
  • to have firm will

समाना के हिंदी अर्थ

अकर्मक क्रिया

  • अंदर आना। भरना। अटना। जैसे-इस घड़े में २० सेर पानी समाता है।
  • पूरा होना, बसना, सुगन्धमय होना, पटियाला के पास सुप्रसिद्ध दरगाह 
  • पलकों का गिरना या झपकना। २ कुंठित या लज्जित होना। (पूरब) स० कुछ या कोई चीज झमने में प्रवृत्त करना। अ० [हिं० झाम झुंड] इकट्ठा होना। एकत्र होना। अ०, स० = झंवाना।
  • व्याप्त होना। जैसे-दिल में भय समाना।
  • अंदर आना; किसी के अंदर पहुँचकर भर जाना; लीन हो जाना
  • भरना; अटना
  • पहुँचना; कहीं से चलकर आना
  • व्याप्त होना, जैसे- मन में डर समाना।

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (سَمانا)

نام

ای-میل

تبصرہ

سَمانا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words