تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"تَلْوار" کے متعقلہ نتائج

تَلْوار

کاٹنے اور مارنے کا ایک دھار دار آبنی پتھیار جس کی شکل عموماً ہلالی ہوتی ہے اور ایک سرے ہر قبضہ ہوتا ہے تلوار تقریباً گز سوا گز یا اس سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہے، تیغ، سیف، شمشیر، حسام، صمصام، کھانْڈا، کھڑک

تَلْوار ہِلانا

تلوار چلانا ، لڑنا ، مقابلہ کرنا.

تَلْوار کے ہاتْھ

تلوار چلانے کے طریقے، تلوار کے حملے، تلوار چلانے کا فن، تلوار کے داؤں

تَلْوار کا ہاتھ

ضرب شمشیر، تلوار کا وار، تلوار کا دانْو

تَلْوار کا مُنْہ

تلوار کی باڑھ .

تَلْوار والا ہاتھ

(لفظاً) جس ہاتھ میں تلوار ہو ، (مجازاً) فن حرب جاننے والا.

تَلْوار کا سَبْزَہ

وہ سبزی جو تاؤ دیتے وقت یا تلوارعلم ہوتے وقت نظر آئے

تَلْوار عَلَم کَرْنا

تلوار نکالنا ، حملے کے لیے تیار ہونا ، ننْگی تلوار بلند کرنا.

تَلْوار کے ہاتْھ بَتانا

تلوار سے حلملے کرنا ، وار کرنا ، تلوار چلانے کے دانْو سکھانا.

تَلْوار پَر ہاتْھ رَکْھنا

تلوار مارنے کے ارادے سے قبضے پر ہاتھ ڈالنا ؛ تلوار کی قسم کھانا

تَلْوار کا دَنْدانَہ

تلوار کی دھار میں پڑا ہوا گڑھا یا دانْتا.

تَلْوار ہاتھ سے رَکْھنا

لڑنے سے باز رہنا.

تَلْوار کا قَبْضَہ

وہ دستہ جو تلوار پکڑنے کے لیے اس کے اوپر کے سرے پر لگاتے ہیں

تَلْوار کے مُنْہ مَرنا

تلوار سے قتل ہونا ، تلوار سے مارا جانا.

تَلْوار پَر ہاتھ دَھرْنا

۔۱۔لتوار مارنے کے ارادے سے قبضے پر ہاتھ ڈالنا۔ ۲۔تلوار کی قسم کھانا۔ ؎

تَلْوار میں کاٹ ہونا

تلوار کا اس قدر تیز ہونا کہ جس چیز پر پڑے اس کو کاٹ دے

تَلْوار میں بال ہونا

رک : تلوار میں بال آجانا / آنا.

تَلْوار میں کَس ہونا

رک: تلوار میں کاٹ ہونا.

تَلْوار کے مُنْہ مارا جانا

تلوار سے قتل ہونا ، تلوار سے مارا جانا.

تَلْوار کا کھیت سَرسَبْز نَہ ہونا

بزور شمشیر قبضہ وغیرہ کی کوئی حیثیت نہ ہونا، ظلم و تشدہ سے تسلط قائم نہ ہونا

تَلْواریا

تلوارچلانے والا، تلوار کا دھنی، ہتھیاربند

تَلْوار عَرْش پَر جُھولْنا

۔تیغ زنیکی شہرت ہونا۔ ایک قسم کی تعلّی سے مراد ہوتی ہے۔ ؎ ’’تلوار عرش سے جھوٗلنا‘‘ بھی مستعمل ہے۔ ؎

تَلْوار کا مینْہ بَرْسانا

کثرت سے تلواریں چلانا.

تَلْوار کا مِینْہ بَرَسْنا

تلوار کا مینْہ برسانا (رک) کا لازم

تَلْوار کا قَبْضَہ چُومْنا

تلوار چلانے سے پہلے تلوار کے قبضے کو احتراماً بوسہ دینا، تلوار سے وار کرنے کی تیاری کرنا، تلوار چلانے والے پہلے تلوار کا قبضہ چوٗمتے پھر تلوار چلاتے ہیں

تَلْوار کا گھاؤ بَھْرتا ہے بات کا گھاؤ نَہِیں بَھْرتا

سخت طعنہ نا گوار گزرتا ہے

تَلْوار کی دھار بَنْد ہونا

شمشیر کی دھار خواب ہو جانا ، تلوار نہ چلنا.

تَلْوار کے قَبْضے پَرْ ہاتْھ ڈالْنا

تلوار نکالنے کے لیے اس کے دستے کو پکڑنا ؛ آمادۂ پیکار ہونا

تَلْوار تو پَٹ پَڑی نیمْچَہ کاٹ کَرْ گیا

یعنی وہ کام جو بڑے سے نہ ہو سکا چھوٹے نے کیا

تَلْوار کا زَخْم بَھر جاتا ہے ، بات کا نَہِیں بَھرْتا

نا سزا بات دل میں کھٹکتی رہتی ہے اور زخم خشک ہو جاتا ہے

تَلْواروں

تلوار کی جمع مرکبات میں مستعمل، ایک قسم کا قوس نما آہنی ہتھیار، تلوار ایسا ہتھیار ہے جسکا بلیڈ خاصہ لمبا اور تیز دھار والے کنارے پر مستعمل ہوتا ہے، بعض تلواریں اس ڈیزائن کی ہوتی ہیں کہ ان کی نوک بھی انتہائی تیز اور دھار والی ہوتی ہے، تلوار عموما ہلالی شکل کی ہوتی ہے

تَلْوار کَٹ

تلوار کی سی تراش، وہ جو تلوار کی مانند خمیدہ نوک دار اور سبک ہو

تَلْوار میں

حملے کی زد میں.

تَلْوار کا گھاؤ بَھر جاتا ہے زَبان کا نَہِیں بَھرتا

طعن و تشنیع اور بد کلامی کا اثر تلوار کے زخم سے زیادہ گہرا اور دیرپا ہوتا ہے

تَلْواروں کا سایَہ

پوری پوری حفاظت ، نہایت احتیاط ، زچہ خانے کی ایک رسم جس میں زچہ اور بچہ کی چھٹی نہلانے کے بعد رات کے وقت تارے دکھانے کے لیے زچہ خانے سے باہر صحن میں لاتے ہیں تو ٹوٹکے کے طور پر زچہ و بچہ دونوں کے اوپر ننگی تلواروں کا سایہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ ہر قسم کے آسیب یا اثر وغیرہ سے محفوظ رہیں.

تَلْوار بَنْد

وہ شخص جو تلوار بانْدھے ہو، سپاہی

تَلْوار لینا

رک : تلوار کھینْچْنا.

تَلْوار کَرنا

تلوار چلانا ، تلوار سے لڑنا ، داد شجاعت دینا.

تَلْوار گِرنا

بہادری جاتی رہنا ، نا مرد ہو جانا ، ہار جانا

تَلْوار بَجْنا

تلواروں کے ٹکرانے کی آواز آنا ؛ شدید جنْگ ہونا

تَلْوار بازی

تلوار چلانا، تیغ زنی، شمشیر زنی

تَلْوار سُتْنا

تلوار سونْتنا (رک) کا لازم.

تَلْوار کی آب

تلوار کی آبداری یا چمک

تَلْوار چَلْنا

تیغ زنی ہونا، کشت و خون ہونا، جنگ ہونا، لڑائی ہونا

تَلْوار پَڑْنا

تلوار کا کاٹ کرنا

تَلْوار پِھرْنا

تلوار چلنا، بہت دکھ پہنْچنا، بہت رنج و صدمہ ہونا

تَلْوار مارْنا

تلوار کا وار کرنا، شمشیر لگانا

تَلْوار لَگانا

۱. تلوار مارنا ، تلوار سے زخمی کرنا.

تَلْوار کھانا

تلوار سے زخمی ہونا.

تَلْوار کاٹْنا

تلوار میں کاٹ کا ہونا ، تلوار کا کسی چیز کو دو ٹکڑے کر دینا.

تَلْوار اُتَرنا

تلوار کا جسم میں داخل ہونا، تلوار کا زخم ڈالنا

تَلْوار چَلانا

وار کرنا، جنگ کرنا، لڑائی ہونا، تیغ زنی کرنا، تلوار سے لڑنا

تَلْوار جَڑْنا

تلوار لگانا ؛ شمشیر مارنا ، ضرب تیغ لگانا.

تَلْوار تولْنا

تلوار کو ہاتھ میں جانْچ کر پکڑنا تا کہ وار خالی نہ جائے ، تلوار سنْبھالنا ، آمادۂ قتل ہونا.

تَلْوار مُڑْنا

(کسی سخت چیز پر چلنے کی وجہ سے) تلوار کا ٹیڑھا ہو جانا.

تَلْوار بَنْدَھن

تلوار بانْدْھنے کی رسم.

تَلْوار کَسانا

تلوار کا جھکانا ، تلوار کا جانْچنا.

تَلْوار کا کاٹ

تلوار

تَلْوار کا اَبْر

وہ نشان جو تلوار پر بشکل ابر نمایاں ہوتے ہیں، جوہر تیغ

تَلْوار کا وار

حملۂ شمشیر

اردو، انگلش اور ہندی میں تَلْوار کے معانیدیکھیے

تَلْوار

talvaarतलवार

اصل: سنسکرت

وزن : 221

موضوعات: تلوار

تَلْوار کے اردو معانی

اسم، مؤنث

  • کاٹنے اور مارنے کا ایک دھار دار آبنی پتھیار جس کی شکل عموماً ہلالی ہوتی ہے اور ایک سرے ہر قبضہ ہوتا ہے تلوار تقریباً گز سوا گز یا اس سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہے، تیغ، سیف، شمشیر، حسام، صمصام، کھانْڈا، کھڑک

وضاحتی تصویر

مزید تصویریں اپلوڈ کیجیے

شعر

English meaning of talvaar

Noun, Feminine

  • sword
  • sword, sabre, scimitar

तलवार के हिंदी अर्थ

संज्ञा, स्त्रीलिंग

  • लोहे का एक लंबा धारदार हथियार जिसके आघात से प्राणियों के अंग तथा वस्तुएँ कट जाती हैं, खड्ग, असि, कृपाण, शमशीर

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (تَلْوار)

نام

ای-میل

تبصرہ

تَلْوار

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words