تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",NETe" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",NETe" کے متعقلہ نتائج
چھوڑے گاؤں کا ناتا کیا
جس جگہ یا کام کو ترک کر دیا اس سے کیا واسطہ، جس سے کوئی تعلق نہیں رہا اس کا ذکر کرنا فضول ہے
اُجْڑے گانو کا ناتا کِیا
جس جبز کو چھوڑ دیا اس سے کیا واسطہ ، تعلق آبادی سے ہوتا ہے ویران بستی سےکیا تعلق .
رائی بَھر ناتَہ اَور گاڑی بَھر آشْنائی
تھوڑا سا یا دور کا رشتہ بھی بہت سی یا قریبی ملاقات پر ترجیح رکھتا ہے
ناتا نَہ گوتا فَلاں پَکَڑ روتا
اس غیر متعلق شخص کی تحقیر کے لیے مستعمل ہے جو خوامخواہ ہمدردی جتاتا ہے
نَہ گاڑی بَھر آشنائی ، نَہ جَو بَھر ناتا
کوئی تعلق نہیں ہے ، رشتہ نہ دوستی ؛ رک : گاڑی بھر آشنائی نہیں چلتی ، جو بھر ناتا چلتا ہے
ساس سے توڑ، بَہُو سے ناتا
ساس کی مجودگی میں بہو کا کیا دخل ہے ، بڑون کو چھوڑ کر چھوٹوں سے میل بڑھانا بے فائدہ ہے
ناتِن سِکھاوے ناتی کو کہ بارَہ ڈیوڑھے آٹھ
اس ناتجربہ کار کی تضحیک کے لیے مستعمل ہے جو تجربہ کار کو سکھلانے کی جسارت کرتا ہے وہ بھی غلط
جورُو نَہ جاتا، اللہ میاں سے ناتا
ایسا شخص جس نے شادی نہ کی ہو، جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، کوئی بھی نہیں تن تنہا ہے
نَہ جورُو نَہ جاتا، اَللہ مِیاں سے ناتا
جو مجرد ہو ، اس شخص کے متعلق کہتے ہیں جس کے آل اولاد نہ ہو ۔
ناتا نَہ گوتا کَھڑا ہو کے روتا
اس غیر متعلق شخص کی تحقیر کے لیے مستعمل ہے جو خوامخواہ ہمدردی جتاتا ہے
گاڑی بَھر آشْنائی کام کی نَہِیں مَگر رَتّی بَھر ناتا کام آتا ہے
ذرا سی قرابت بہت سی دوستی پر غالب ہوتی ہے ، وقت پڑنے پر رشتہ دار ہی کام آتے ہیں ، بُرے وقت پر اپنے ہی ساتھ دیتے ہیں.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔