تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
",uuJH" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
",uuJH" کے متعقلہ نتائج
گوشت کھائے گوشت بڑھے، گھی کھائے بل ہوئے، ساگ کھائے اوجھ بڑھے بوتا کہاں سے ہوئے
گوشت کھانے سے گوشت بڑھتا ہے، گھی کھانے سے طاقت آتی ہے، ساگ کھانے سے پیٹ بڑھتا ہے مگر طاقت نہیں آتی
ماس کھائے ماس بڑھے، گھی کھائے بل ہوئے، ساگ کھائے اوجھ بڑھے بوتا کہاں سے ہوئے
گوشت کھانے سے گوشت بڑھتا ہے، گھی کھانے سے طاقت آتی ہے، ساگ کھانے سے پیٹ بڑھتا ہے مگر طاقت نہیں آتی
گوشْت کھائے گوشْت بَڑھے ، گھی کھائے بَل ہوئے ، ساگ کھائے اوجھ بڑھے تو بَل کہاں سے ہوئے
گوشت کھانے سے آدمی موٹا ہوتا ہے ، گھی کھانے سے طاقت آتی ہے ، سبزیاں کھانے سے پیٹ بڑھتا ہے مگر طاقت نہیں اتی
اوجْھ پِھرے نَہ روگ بَڑھے
آدمی خوب تن کے اگر نہ کھائے تو عموماً بیمار نہیں پڑتا ، بھوک سے کم کھانا بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
اوجْھ پِھرے نَہ روگ جَھڑے
آدمی خوب تن کے اگر نہ کھائے تو عموماً بیمار نہیں پڑتا، بھوک سے کم کھانا بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، نہ زیادہ کھاؤ نہ بیمار ہو
اوجْھ بھرے، نَہ روگ جَھرے
آدمی خوب تن کے اگر نہ کھائے تو عموماً بیمار نہیں پڑتا، بھوک سے کم کھانا بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، نہ زیادہ کھاؤ نہ بیمار ہو
جَہاں گائے وَہاں گائے کا بَچْھڑا
جہاں مالک وہیں اس کے ساتھی ، جہاں فائدے کی چیز ہو وہاں سب جمع ہوتے ہیں.
جَہاں بَڑی سیوا ، تَہاں اوچھا پَھل
بڑی خدمت کا کم صلہ، باوجود بڑی محنت کے فائدہ قلیل ہو تو کہتے ہیں.
سُوئی جَہاں نَہ جاوے وَہاں سُوا گُھسیڑْنا
زیادتی یا زبردستی کرنا ، بیجا دباؤ ڈالنا ، حیثیت سے زیادہ زیر کرنا.
زَر زَر کَشَد دَر جَہاں گَنج گَنج
(فارسی کہاوت اردو میں مستعمل) دنیا میں روپیہ روپئے کو کھینچتا ہے اور خزانہ خزانے کو
جَہاں بَجے ڈھول وَہاں کَھڑے بَہْلول
جو شخص بغیر بلاوا یا دعوت تقریبات میں ہر جگہ پہنْچ جائے اس کے بارے میں کہتے ہیں
جَہاں سیر وَہاں سَوائی
فضول خرچ آدمی کم و بیش کی پروا نہیں کرتا، جہاں بہت سا نقصان ہوا تھوڑا اور سہی
جہاں جائے بُھوکا، وہاں پڑے سُوکھا
مصیبت زدہ کو ہر جگہ مصیبت لاحق ہوتی ہے، بدنصیب کی قسمت ہر جگہ ساتھ رہتی ہے
جَہاں سَو وَہاں سَوائے
فضول خرچ آدمی کم و بیش کی پرواہ نہیں کرتا، جہاں بہت سا نقصان ہوا تھوڑا اور سہی
جَہاں سَو وَہاں سَوائے
فضول خرچ آدمی کم و بیش کی پرواہ نہیں کرتا، جہاں بہت سا نقصان ہوا تھوڑا اور سہی
گیا گاؤں جہاں ٹھاکر ہنسا، گیا روکھ جہاں بگلا بسا، گیا تال جہاں اپجی کائی، گئی کوپ جہاں بھئی اتھائی
جس گاؤں کے مالک نے عیش و عشرت میں زندگی گزاری وہ اجڑ گیا، جس درخت پر بگلے کا بسیرا ہو وہ خشک ہوجاتا ہے، جس تال یا حوض میں کائی لگ جائے اور جس کنوئیں کی تہہ بیٹھ جائے وہ ناکارہ ہو جاتے ہیں
گیا گاؤں جہاں ٹھاکر ہنسا، گیا رکھ جہاں بگلا بسا، گیا تال جہاں پکی کائی، گئی کوپ جہاں بھئی اتھائی
جس گاؤں کے مالک نے عیش و عشرت میں زندگی گزاری وہ اجڑ گیا، جس درخت پر بگلے کا بسیرا ہو وہ خشک ہوجاتا ہے، جس تال یا حوض میں کائی لگ جائے اور جس کنوئیں کی تہہ بیٹھ جائے وہ ناکارہ ہو جاتے ہیں
جَہاں دائی ہاتھ دھوئے وَہاں قُرباں کَرُوں
۔(عو) ذلیل کرنے کو کہتے ہیں۔ تجھ گرانے والی کو جہاں جہاں اس کی دائی نے ہاتھ دھوئے قرباں کروں۔
جَہاں کا مُردَہ وَہِیں گَڑتا ہے
جہاں کا جھگڑا ہوتا ہے وہیں ختم ہوتا ہے، جہاں جھگڑا ہو وہاں کی رسوم کی مطابق فیصلہ ہوتا ہے
جَہاں گُڑ ہوگا وَہاں مَکّھیاں آئیں گی
روپیہ والے کے رفیق زیادہ ہو جاتے ہیں، دولت مندوں کے پاس سائل، اہل علم کے پاس طالب علم وغیرہ رجوع کرتے ہیں یعنی جب کسی کی کوئی مرغوب شئے کسی کے پاس ہوگی تو وہاں اس قسم کے اشخاص بھی موجود ہوں گے
فَقِیر کو جَہاں رات وہ گَئی وَہِیں سَرائے
فقیر کو کسی بات کی پروا نہیں جہاں رات ہو جائے وہیں بسر کر لیتا ہے
جہاں دیکھا تَوا پَرات، وہاں گاوے ساری رات
جہاں فائدہ دیکھا، وہیں رہ پڑے، غرض مند اپنے فائدے کو دیکھتا ہے
وہ مَحفِل حَیران جَہاں پان نَباشَد
(ڈو منیاں پیسے مانگتے وقت بولتی تھیں) وہ محفل محفل ہی نہیں ہے جہاں پان سے تواضع نہ ہو
جَہاں دِیدَہ سِیار گویَد دَروغ
سیاح اور مسافر جھوٹ زیادہ بولتے ہیں خاص کر حالات سفر کے متعلق کیون٘کہ کوئی تصدق کنندہ نہیں ہوتا ، تجربے کار آدمی کے جھوٹ بولنے پر کہتے ہیں.
اِکّے چڑھ کے جہاں جائے، پیسے دے کے دھکے کھائے
اکے کی سواری کی مذمت کہ پیسے خرچ کر کے تکلیف اٹھانی پڑتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔