تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"اماں" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"اماں" کے متعقلہ نتائج
ہَمَاں آش دَرْ کَاسَہ
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) ایک معاملے کا دوسری بار پیش آنا، اس وقت کہا جاتا ہے جب پہلی حالت میں کوئی تبدیلی نہ ہو، معاملہ جوں کا توں رہے توکہتے ہیں
ہَماں یَک تیشَہ آخِر بَجا زَد
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) وہی ایک تیشہ نشانے پر لگا ، وہی ایک پچھلی تدبیر ٹھیک بیٹھی یا کام آئی.
پیش داں دَر اَماں
کسی بات کا پہلے سے علم ہو تو اس کی اچھائی برائی سے عہدہ بر آہونے کی تدبیر ہوجاتی ہے (بالخصوص کسی پریشانی سے خبردار ہونے کی صورت میں) .
ہَماں آشْ دَرْ کاسَہ شُدْ
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) ایک معاملے کا دوسری بار پیش آنا ؛ معاملہ جوں کا توں رہے توکہتے ہیں ۔
چور کی اَمّاں گُھٹْنوں میں سَر ڈال کے روئے
اپنوں کی بُری بات ظاہر نہیں کی جاتی اور جی ہی جی میں کڑھنا پڑتا ہے اس کی بری حرکتیں کسی سے کہہ بھی نہیں سکتے.
چور کی اَمّاں گُھٹْنوں میں سَر دے اور روئے
اپنوں کی بُری بات ظاہر نہیں کی جاتی اور جی ہی جی میں کڑھنا پڑتا ہے اس کی بری حرکتیں کسی سے کہہ بھی نہیں سکتے.
خَس اَگَر بَر آسْماں رَوَدْ ہَمَہ خَس اَسْت و گَوہَر اَگَر دَر خَلاب اُفْتَد ہَماں نَفیس
تِنکا اگر آسمان پر چلا جائے تو بھی تِنکا ہے اور موتی اگر کِیچڑ میں گِر پڑے تو بھی نفیس ہے، بُری چیز بُری ہے اچھی چیز اچھی، کمینہ آدمی کِتنا ہی بڑھ جائے کمینہ ہی ہے اور شریف آدمی کِتنا ہی تباہ ہو جائے تب بھی اُس کی شرافت میں فرق نہ آئے گا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔