تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"تل" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"تل" کے متعقلہ نتائج
تِل
ایک قسم کا تخم جس سے تیل نکالا جاتا ہے یہ سفید اور سیاہ دو طرح کا ہوتا ہے اسے لوگ کھانے کے کام میں لاتے ہیں اور اس کے تیل کو بھی مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں، کنجد
تَلَک
دیکھو ’تک‘۔ یہ پُرانی ہندی کا لفظ ہے۔ ’تک‘ اسی کا مخفف ہے۔ اب یہ لفظ نثر میں نہیں آتا۔ صرف نظم میں مستعمل ہے۔ بعض فصحاء متاخرین کے نزدیک متروک الاستعمال ہے
تَلْوار
کاٹنے اور مارنے کا ایک دھار دار آبنی پتھیار جس کی شکل عموماً ہلالی ہوتی ہے اور ایک سرے ہر قبضہ ہوتا ہے تلوار تقریباً گز سوا گز یا اس سے بھی زیادہ لمبی ہوتی ہے، تیغ، سیف، شمشیر، حسام، صمصام، کھانْڈا، کھڑک
تلازِمَہ
مضمون کی رعایت سے الفاظ کا استعمال جو صنعت شعری میں داخل ہے، کسی چیز کے سارے یا بعض لوازم کو دوسرے مطلب میں ایسی خوشنمائی کے ساتھ ادا کرنا کہ کوئی لفظ ان لوازم کا بے محل یا ہے معنی نہ ہو
تِل کُٹ
تِل بھُگّا، ایک قسم کی مٹھائی جو شکر کی چاشنی میں تل کو کوٹ کر پکانے کے بعد تیار کی جاتی ہے، گجک، تل کا چورن
تَل پَکَڑ
(پارچہ بافی) بنائی کے عمل کے لیےتانےکے دونوں حصوں اوپر تلے حرکت دینے والا بنائی کا ایک آلہ جو حسب ضرورت چھوٹا بڑا بان٘س کی تیلیوں تارکے ٹکڑوں یا تاگے کی لڑوں سے باریک دوزوں کی باڑ کی شکل میں تیار کیا جاتا ہے، اسکی درز میں تانے کا ایک ایک تار اس طرح سارا جاتا ہے کہ پورادو حصوں میں ہٹ کر اوپر تلے دو دم بن جاتے ہیں اور رچ اوپر نیچے کرنے سے بانے کے دونوں دم بھی باری باری نیچے ہوتے ہیں جن کے درمیان میں ہر حکت کی تبدیلی پربنا لا ڈالا جاتا ہے، رچ، راچھ، گلا، موتی کاٹا، چھوچا، پاوڑی .
تل تِیس پَڑْنا
کھلبلی یا اودھم مچنا، شوروغوغاہونا، افرتفری ہونا پھر تو سارے گھر میں تل تیس پڑتیس پڑجائے گی.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔