تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"جل" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"جل" کے متعقلہ نتائج
جُل
کوئی ایسی بات جو کسی کو دھوکہ دے کر اپنا کام نکالنے کے غرض سے کی گئی ہو، فریب دینے والی بات، فریب، دھوکا، جھانسا، دم
جَل پِرِیَہ
پانی کا مشتاق،پانی سے دلچسپی رکھنے والا؛ (مجازاََ) مچھلی ،آبی پرندہ ،چاتک ،لاط: Cuculus melanoleucus
جَلّالَہ
بکری کا بچہ جو کتیا کے دودھ سے پرورش پایا ہو اسکا حکم جلالہ کا ہے کہ کھانا اُس کا مکروہ ہے اور جلالہ اس کو کہتے ہیں جو گندگی کھائے ۔
جل میں بسے کمودنی اور چندا بسے اَکاس، جو جن جا کے من بسے سو جن تا کے پاس
کنول پانی میں رہتا ہے اور چاند آسمان پر جو کسی کے دل میں رہتا ہے وہ گویا ان کے پاس ہے
جَل پِپَّلی
ایک آبی پودا جس کا درخت زمین پر بچھا ہوتا ہے، رکے ہوئے پانی اور تالابوں میں پیدا ہوتا ہے مزہ اس کا تیز اور کسیلا ہوتا ہے عوامی زبان میں اس کو 'پانی کا پات' بھی کہتے ہیں، جل پیپل
جَل بینت
بینت (= بینت) کی ایک قسم اس کا پیڑ جب تک چھوٹا ہوتا ہے کھڑا رہتا ہے جب بڑ ھ جاتا ہے تب سہاراڈھونڈ ھنے کو ۔ ۔ ۔ پہاڑوں پر چڑھتا ہے
جَل بِراہمی
ایک بوٹی جو کڑوی اور ملین ہے، اس کے پتوں کو پیس کر پیشانی پر لیب کرنے سے سر کی گرمی کم ہو جاتی ہے اس کے پتوں کی تر کاری بھی پکاتے ہیں، برہمی بوٹی کی ایک قسم،لاط:Hingch arepens
جَل ترنگ
ایک باجے کا نام جو چھوٹے بڑے پیالوں میں پانی بھر کر تیلیوں سے بجایا جاتا ہے، پانی سے بھری کٹوریوں کا جھنڈ جس الگ الگ ضرب لگانے سے ساتوں سر نکالے جاتے ہیں
جَلِیدِیَّہ
جلید یعنی برف جیسی بلوری رطوبت یہ آن٘کھ کی تین رطوبتوں میں سے دوسری اور درمیانی رطوبت ہے جو نہایت شفاف ہوتی ہے بینائی کا تعلق زیادہ تر اسی رطوبت سے ہوتا ہے ۔
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔