تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"س" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"س" کے متعقلہ نتائج
سُ
خُوب کی جگہ اور اس کے معنوں میں ، جیسے : سڈول (سُ + ڈول) سبھاگ (س + بھاگ) ، سگندھ (س + گندھ) ، سگھڑ (س + گھڑ) ، سلکھن (س + لکھن).
سَٹا
جٹا ، بال جِن کو اِکٹھا کرکے ماتھے کی طرف لپیٹ لیں ، مینڈھی ؛ شیر کی ایال ؛ سور کے بال ؛ کلغی .
سَٹی
نِربَسی، جدوارکُرکُم، عقیدِ ِہندی، ایک قسم کی خوشبودار ادرک نُما، نیز ہلدی کی سی چیز، جو مشرقی ہندوستان کے ایک پودے کی جڑوں سے نِکالی جاتی ہے اور دواؤں، عطریات اور رنگوں کے بنانے میں اِستعمال ہوتی ہے، اس کی بہت سی اقسام ہیں لاط : Crucuma Zerumbet
سَنا
جنگلی نیل کے مشابہ ایک پودا جو نصف گز تک لمبا ہوتا ہے، اِس کے پتّے برگِ حنا کی مانند اور پُھول کسی قدر نیلگوں ہوتے ہیں، اس کی پھلی چپٹی سی ہوتی ہے جس کے اندر چپٹا سا لمبوترا اور کسی قدر خمیدہ چھوٹا سا تخم ہوتا ہے، اس کے پتّے دوا خصوصاً مسہل کے طور پر مستعمل ہیں، ایک دست آور دوا
سَدَہ
پارسیوں کا ایک جشن جو ماہ بہمن کی دسویں تاریخ کو منعقد ہوتا ہے ، اس جشن میں غیر معمولی طور پر آگ روشن کی جاتی ہے (کہا جاتا ہے کہ فریدوں یا جمشید کے زمانے میں اس جشن کی اِبتدا ہوئی).
سَہی
سروسہی (رک) کی تخفیف ، ایک سیدھے مخروطی ، خوشنما درخت کا نام اسکی قامت کو معشوق کے قد سے تشبیہہ دیتے ہیں .
سَہْتا
(زراعت) چرخے کے کنارے پر ایک لکڑی سوا بالِشت کی لمبی اور پون بالِشت کی اُون٘چی گاڑی جاتی ہے اس کو سہتا کہتے ہیں.
ساتھ
معیّت ، رفاقت ، صحبت وَغیرہ ظاہر کرنے کے لیے ، میل مِلاپ (اشخاص یا اشیا کا) باہم مِلنا جُلنا ، سن٘گ.
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔