تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"نشر" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"نشر" کے متعقلہ نتائج
نَشر
(علم بیان) وہ صنعت کہ اوّل چند چیزوں کو مفصل یا مجمل ذکر کرے ، اس کے بعد چند چیزیں اور بیان کرے کہ پہلی چیزوں سے نسبت رکھتی ہوں مگر اس طرح کہ ہر ایک کی نسبت اپنے منسوب الیہ سے مل جائے ۔ پہلا جزو لف کہلاتا ہے اور دوسرا نشر ، تیزاک ، لف و نشر ۔
نَشْر و اِشاعَت
کسی بات ، خبر یا چیز کا زبانی یا تحریری طور پر یا ریڈیو ، ٹیلی ویژن یا اخبار و رسائل کے ذریعے شائع کرنا ۔
نَشْرِیّاتی رابِطَہ
ٹی وی یا ریڈیو کا برقی لہروں کا نظام جس کے ذریعے پروگرام مختلف مقامات پر بیک وقت دیکھے یا سنے جا سکتے ہیں
نَشری نِظام
نشریات کا نظام ، نشر و اشاعت کا طریقہء کار یا ذریعہ مثلا ًریڈیو ، ٹی وی ، اخبارات و رسائل وغیرہ ۔
نَشْرِیحی نَفسِیات
نفسیات کی وہ شاخ جس میں محض نفسیاتی کیفیت کا بیان نہیں ہوتا بلکہ ان کے عناصر اور اجزا کی تفصیل و تشریح اور تجزیہ بھی ہوتا ہے
خَبَر نَشْر ہونا
خبر کا عام ہونا ، ریڈیو یا ٹی وی کے ذریعہ خبرکا سُنایا جانا ، ابلاغ عامہ کے ذریعے خبر پہنچانا .
لَف و نَشرِ مَرَتَّب
وہ صنعت جس میں نشر کی ترتیب لف کے مطابق ہو اور اس میں کچھ بھی الٹ پھیر نہ کرنا پڑے.
لَف و نَشَر
(بدیع) (لَف کے معنی ہیں لپیٹنا اورنشر کے معنی کے ہیں پھیلانا) مذکر۔ علم بیان کی اصطلاح میں وہ صفت، جس میں اوّل چند چیزوں کا ذکر کرنا (بالترتیب یا بلاترتیب) اور پھرچند اور چیزیں بیان کرنا، جو پہلی چیزوں سے نسبت رکھتی ہوں مگر اس طرح کہ ہرایک کی نسبت اپنے منسوب الیہ سے مل جاوے، اس شعرمیں لفّ و نشرکیا مزہ دیتا ہے، جیسے، روئے پیٹے، مرے، ماتم میں وہ اتنا اے قدر، ہاتھ کی مہندی چھٹی آنکھ کا سرمہ چھوٹا (رونے سے سرمہ اور پیٹنے سے مہندی چھوٹ گئی)
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔