تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"واسطے" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"واسطے" کے متعقلہ نتائج
واسْطے دینا
واسطہ دینا ، کسی کے نام کی قسم کھا کر کہنا ، فریاد کرتے وقت بیچ میں ڈالنا ، شفیع ٹھہرانا ؛ دہائی دینا ۔
مِیٹھے کے واسطے جُھوٹا کھاتے ہیں
۔مثل۔ نفع اور فائدے کی طمع میں سخت زبانی اور تکلیف برداشت کیا کرتے ہیں۔ ؎
اَللہ واسْطے کا
خواہ مخواہ ،بلاوجہ ،لِلّٰہی ، جیسے :میں ان کا بدخواہ نہیں مگر انھیں نہ جانے کیوں مجھ سے اللہ واسطے کا بغض پیدا ہوگیا ہے .
خُدا واسْطے بِلّی بھی چُوہے نَہِیں مارْتی
ہر شخص اپنے فائدے کا کام کرتا ہے، دوسرے کے فائدے سے سروکار نہیں رکھتا
خُدا کے واسْطے بِلّی بھی چُوہا نَہِیں مارْتی
ہر شخص اپنے فائدے کا کام کرتا ہے، دوسرے کے فائدے سے سروکار نہیں رکھتا
ساری کے واسْطے آدھی نَہ چھوڑْنا
اگر پُورا فائدہ نہ پہن٘چ رہا ہو تو تھوڑے فائدے کو نظر انداز نہ کرنا چاہیے ، ساری کی ہوس میں آدھے کو نہ جانے دینا چاہیے .
گالی اَور بھات کھانے کے واسْطے ہیں
جب کوئی تحمل یا بزدلی کے باعث گالی کا جواب نہ دے تو مذاقاً کہتے ہیں کہ گالی کھانے کے لیے ہی ہوتی ہے
کَوڑی کے واسْطے مَسْجِد ڈھاتے ہیں
تھوڑے سے فائدے کے لیے بہت سا نقصان اُٹھاتے ہیں ، کوڑی کے عوض ایمان بیچ دیتے ہیں.
جِس کے واسْطے روئے اُس آن٘کھوں میں آن٘سُو بھی ںَہِیں
جس کے ساتھ کسی تکلیف میں ہمدردی کی اسے پروا بھی نہیں
گالِیاں اَور تَرْکاری کھانے کے واسْطے ہیں
جب کوئی تحمل یا بزدلی کے باعث گالی کا جواب نہ دے تو مذاقاً کہتے ہیں کہ گالی کھانے کے لیے ہی ہوتی ہے.
ٹَکے کے واسْطے مَسْجِد ڈھانا
لالچ میں آکر بڑے سے بڑا جرم یا نقصان کر ڈالنا، تھوڑے فائدے کے لیے کوئی ناجائز فعل کرنا
جِس کے واسْطے روئے اُس کی آنکھوں میں آنسُو بھی ںَہِیں
جس کے ساتھ کسی تکلیف میں ہمدردی کی اسے پروا بھی نہیں
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔