تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"کان" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"کان" کے متعقلہ نتائج
کان کا پَرْدَہ
کان کے اندر کی وسطی جھلّی جو نہایت نازک ہے اور جس میں بہت چھوٹے چھوٹے سوراخ ہیں جو آنکھ سے نظر نہیں آتے (کان کا) ڈھولنا .
کان کے پَرْدَہ
کان کے اندر کی وسطی جھلّی جو نہایت نازک ہے اور جس میں بہت چھوٹے چھوٹے سوراخ ہیں جو آنکھ سے نظر نہیں آتے (کان کا) ڈھولنا .
کان نَہ ہِلانا
۔کچھ عذر نہ کرنا۔ چوٗں نہ کرنا۔ خاموش ہوجانا۔ ؎ ۲۔ چوپایہ کا نہایت غریب ہوجانا۔ جانور کا مانوٗس ہوجانا۔
کان بَنْد ہونا
سننے سے محروم ہونا، سنائی نہ دینا، (کسی عارضی یا مستقل سبب سے) سماعت میں نقص آنا، بہرا ہوجانا، سماعت میں فرق آنا
کان گُنْگ ہونا
کان میں ایسی کیفیت پیدا ہونا جس میں ہر وقت بھن بھن کی آواز معلوم ہو کان میں بہرا ہونا ، کان سائیں سائیں کرنا
کان گُنگ ہونا
کان میں ایسی کیفیت پیدا ہونا، جس میں ہر وقت بھن بھن کی آواز معلوم ہو، کان بہرا ہونا، کان سائیں سائیں کرنا
کان غُنگ ہونا
۔(لکھنؤ) کان گُنگ ہوجانا۔ لوگوں کی آوازوں سے آسمان گونج گیا۔ پختہ پختہ مکانات بولنے لگے۔ کان غُنگ ہوگئے۔
کان بَہْرے ہونا
سننے سے عاجز ہونا، قوّتِ سماعت کو صدمہ پہنْچنا، عاجز ہوجانا اور پھر کوئی اور آواز نہ سُن سکنا، کسی بات کو اتنا سننا کہ پھر سننے کو جی نہ چاہنا
کان ہونا
تجربے کے بعد متنبہ ہونا، آئندہ کے لیے سبق ملنا، نصیحت حاصل ہونا، آئندہ کے لیے محتاط ہو جانا
کان چَھلْنی ہونا
کان پک جانا ، کسی بات کو بار بار سنتے سنتے تھک جانا (ناگوار سماعت کے موقع پر مستعمل) .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔