تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"کانٹے" کے متعقلہ نتائج

کانٹے

رک : کان٘ٹا جس کی یہ جمع اور مغیّرہ صورت ہے اور ترکیبات میں مستعمل ہے

کانٹے کا مُقابَلہ

کانٹے کَھڑے ہونا

۔کھیت کی حفاظت کے لئے چاروں طرف کانٹھ کھرے کردیتے ہیں۔ ؎

کانٹے ہَٹانا

مصیبت یا تکلیف سے بچانا ، مصیبت دور کرنا .

کانٹے پَہ تُلْنا

بہت گراں قدر ہونا ، وزن ، مقدار یا حیثیت سے ذرا کمی نہ کرنا .

کانٹے بَھرے ہونا

کسی چیز کا ایذا رساں ہونا، تکلیف دہ یا پریشانی کا باعث ہونا

کانٹے دَار

خار دار، کنٹیلا، کانٹوں سے بھرا ہوا، کانٹوں سے پُر، کٹھن، تکلیف دہ

کانٹے کا تُلا ہُوا

کھرا ، ہر اعتبار سے عمدہ اور اعلیٰ ، ہر طرح ضرورت کے مطابق ، معیاری ؛ جتنا چاہیے اس سے نہ کم نہ بیش .

کانٹے کی تُلی ہُوئی

کھری ، ہر اعتبار سے عمدہ اور اعلیٰ ، جتنا چاہیے اس سے کم اور نہ بیش .

کانٹے ڈالْنا

راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ، راہ میں دشواریاں یا مشکلات پیدا کرنا .

کانٹے تُلْنا

رک : کان٘ٹے پر تلنا ، قیمتی ہونا ، مہنگا ہونا .

کانٹے لَگی اوس ہے

جلدی خراب ہو جانے والی ہے ؛ بہت ناپائیدار ہے

کانٹے چُنْنا

تکلیف کی شدّت کو کم کرنا .

کانٹے نِکَلْنا

رنج سے نجات ہونا ، خلش دور ہونا ؛ تکلیف رفع ہونا ؛ پرندے کو کانٹے کا مرض ہونا .

کانٹے بِچْھنا

مشکلات پیش آنا ، دشواریاں ہونا .

کانٹے پَڑْنا

پیاس کے مارے زبان یا حلق یا منھ خشک ہو جانا

کانٹے نِکالْنا

(بندھائی) جڑائی سے پہلے ٹانکے کا روا وغیرہ صاف کرنا

کانٹے بِچھانا

مشکلات پیدا کرنا، ایذا رسانی کا سامان کرنا، ایذا پہنچانا، کاربرآری میں رکاوٹیں ڈالنا

کانٹے کی پَیمَک

(گوٹا سازی) وہ پیمک جس کا تانا بادلے اور کلابتو کا ملا جلا ہو اور بانا کلابتو کا

کانٹے پَر تُلْنا

بہت گراں قدر ہونا ، وزن ، مقدار یا حیثیت سے ذرا کمی نہ کرنا .

کانٹے کی

جچا تلا، شاندار، گراں قدر، اعلیٰ قسم کا

کانٹے پَر کی اوس

نہایت ناپائیدار چیز کی نسبت کہتے ہیں ، بیکار چیز ، فانی .

کانٹے کی طَرَح کَھٹَکْنا

سخت نا پسندیدہ ہونا ، باعثِ خلش ہونا ، ناگوار گزرنا ، تکلیف کا باعث ہونا .

کانٹے کی طَرَح چُبْھنا

تکلیف دہ ہونا ؛ پھان٘س لگنا ؛ باعث تکلیف ہونا ، خلش انگیز ہونا .

کانٹے کی طَرَح نِکالْنا

چبھے ہوئے کانٹے کو باہر کھینچ لینا ، مصیبت یا تکلیف سے نجات دلانا ، خلش مٹانا .

کانٹے چُن چُن کَر پِرونا

تکالیف بیان کرنا .

کانٹے میں تُلْنا

بیش قیمت ہونا، گراں بہا ہونا

کانٹے کی طَرَح سُوکْھنا

نہایت لاغر ہونا، بہت پتلا دبلا ہونا

کانٹے میں اَٹَکْنا

کانٹے میں پھنسنا ، الجھن کا شکار ہونا ، مصیبت میں مبتلا ہونا .

کانٹے کَھڑے کَرْنا

کھیت کی حفاظت کے لیے چاروں طرف کانٹے لگانا .

کانْٹے کا

جچا تلا، شاندار، گراں قدر، اعلیٰ قسم کا

کانٹے کی طَرَح سُکھانا

بہت کمزور کر دینا، بہت لاغر کر دینا

کانٹے بوئے بَبُول کے تو آم کَہاں سے کھائے

بُرا کام کرکے بھلائی کی امید رکھنا، فضول اور احمقانہ فعل ہے، جیسا بوؤ گے ویسا کاٹو گے، جو بوؤ گے تو گیہوں کیسے کاٹو گے، جَو بوؤ گے تو جَو ہی کاٹو گے

کانٹے کی طَرَح نَظَر میں کَھٹَکنا

۔کمال ناگوار ہونا۔ کسی چیز کا دیکھنا۔ ناگوار ہونا۔

کانٹے کو تول

نہ ذرا کم نہ زیادہ ، کھنچی ہوئی تول ، پوری پوری تول ، معیاری تول ؛ مراد : بلند معیار ، بلند پایہ ، متعبر .

کانْٹے بونا

(اپنے یا کسی کے حق میں) بُرا کرنا، برائی کرنا، بدی کرنا، نقصان پہنچانا، آزار دینے کا اقدام کرنا

کانٹے کی تول

۔بہت ٹھیک۔ ذرا کم نہ زیادہ۔ ؎

کانٹے میں تولنا

مساوات اور برابری ملحوظ رکھنا، یکساں برتاو کرنا.

جِیبھ کانٹے کانٹے ہونا

پیاس سے زبان خشک ہو جانا.

حَلْق میں کانٹے ہونا

گلے میں کسی چیزکا اٹکنا یا پھنسنا.

دَہَن میں کانٹے ہونا

دہن خشک ہونا، بد حواس ہونا، پیاس کی شدت سے حلق خُشک ہونا، من٘ھ پر ہوائیاں اُڑنا

کِیل کانٹے سے لَیس ہونا

ہتھیاروں یا اوزاروں سے لیس یا اپنے متعلقہ سازوسامان کے ساتھ تیار ہونا ، مسلّح ہونا ، ہر طرح پر تیار ہونا .

کِیل کانٹے سے دُرُسْت ہونا

ہتھیاروں یا اوزاروں سے لیس یا اپنے متعلقہ سازوسامان کے ساتھ تیار ہونا ، مسلّح ہونا ، ہر طرح پر تیار ہونا .

بَرابَر کانٹے

ہم وزن ، ہم پلہ .

کِیل کانٹے

عناصر، اجزا .

اُلْٹے کانٹے تولنا

تولتے وقت ترازو کا کانٹا پیچھے کی طرف جھکا دینا، کنایہ: کم تولنا، ڈھاڑی مارنا

راہ میں کانٹے بچھانا

تکلیف پہنچانا، اذیت دینا

گَلےمیں کانٹے پَڑنا

(پیاس کی شدّت، زیادہ چیخنے یا کسی اور وجہ سے) زبان اور حلق کا خشک ہو جانا، حلق کا خشک ہو جانا

کِیل کانْٹے سے ہوشِیار

رک : کیل کانٹے سے لیس .

کِیل کانْٹے سے ہُشِیار

رک : کیل کانٹے سے لیس .

چُھری کانٹے سے کھانا

مغربی طور پر کھانا تناول کرنا، کھانا کھاتے وقت چھری کانٹا استعمال کرنا

حَلْق میں کانٹے چُبْھنا

گلا خشک ہونا ، گلے میں خراش محسوس ہونا.

کِیل کانٹے دُرُسْت کَرْنا

کل پرزے ٹھیک کرنا، مرمّت کرنا نیز ہتھیاروں یا اوزاروں کو نئے سرے سے ٹھیک کرنا .

حَلْق میں کانٹے پَڑْنا

شدت سے پیاس لگنا ، گلا خشک ہونا (پیاس کی سشدت سے).

حَق میں کانٹے بونا

کسی کے ساتھ کوئی برائی کرنا ؛ کسی کو نقصان پہن٘چانے کی کارروائی کرنا

راہ میں کانْٹے ہونا

رک : راہ میں کانٹے بچھانا.

زَبان میں کانْٹے ہونا

سخت اور دل آزار باتیں کرنا

راہ میں کانْٹے بِچھْنا

رستہ دشوار گزارنا ہونا ، دشمنی یا تکلیف کی بات ہونا

سونے کے کانٹے میں تُلْنا

ٹِھیک ٹِھیک وزن کِیا جانا ، رتّی ماشے سے پُورا ہونا ، (کنایۃً) بیحد پسندیدہ ہونا ، کمال مرغوب ہونا.

حَلْق میں کانٹے پَڑ جانا

شدت سے پیاس لگنا ، گلا خشک ہونا (پیاس کی سشدت سے).

اردو، انگلش اور ہندی میں کانٹے کے معانیدیکھیے

کانٹے

kaa.nTeकाँटे

وزن : 22

کانٹے کے اردو معانی

اسم، مذکر

  • رک : کان٘ٹا جس کی یہ جمع اور مغیّرہ صورت ہے اور ترکیبات میں مستعمل ہے
image-upload

وضاحتی تصویر

کیا آپ کے پاس کوئی تصویر ہے جو اس لفظ کی بہتر ترجمانی کر سکے؟

اگر ہاں، تو اسے یہاں اپلوڈ کیجیے تاکہ اس لفظ کے معنی مزید اجاگر ہو سکیں۔ مزید جانیے

شعر

English meaning of kaa.nTe

Noun, Masculine

  • thorn

کانٹے کے قافیہ الفاظ

کانٹے کے مرکب الفاظ

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (کانٹے)

نام

ای-میل

تبصرہ

کانٹے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words