تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ہائے" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ہائے" کے متعقلہ نتائج
ہائے کَرنا
آہ کرنا ، گہری سانس لینا ، دل مسوسنا ، کڑھنا ، نالہ و فریاد کرنا ؛ افسوس کرنا ؛ کچھ نہ کرسکنا
ہائے ری
(اطفال) انکار و نفی کا کلمہ جو بچے کسی چیز کے نہ دینے میں استعمال کرتے ہیں، تحسین و توصیف کے موقعے پر، سبحان اللہ، واہ وا، کیا کہنے، اظہار رنج و غم کے لیے، فریاد و فغاں کے لیے، حسرت کے اظہار کے لیے، کلمۂ تاسف ودرد
ہائے واوَیلا
شور و غل ، نالہ و فریاد ، آہ و بکا ۔ نہ یہی ہوگا کہ تمہاری ہائے واویلا سے نجات ہو جاوے ۔
ہائے مُختَفی
(قواعد) وہ ’ہ ‘ جو لکھی جائے، لیکن کھل کر پڑھی نہ جائے اور حرف ماقبل کی حرکت ظاہر کرے جو فتحہ ہوتی ہے، جیسے: جامہ، دیوانہ، فسانہ، وغیرہ، اسے ہائے غیر ملفوظ بھی کہتے ہیں، اضافت کی صورت میں اس پر ہمزہ آتا ہے، لیکن اس کی اپنی آواز ظاہر نہیں ہوتی، جیسے: نامۂ غالب، فسانۂ دل وغیرہ میں
ہائے ہائے پَڑنا
درد وغم سے بیتاب ہوکر چیخنے چلانے لگنا، تڑپ اٹھنا، تلملا جانا، نہایت افسوس ہونا، نہایت تأسف اور غم ہونا، غم یاد کرکے صدمہ سے بیتاب ہونا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔