تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"उंगली" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"उंगली" کے متعقلہ نتائج
اُنگْلی کو خُون لَگا کَر شَہِیدوں میں داخل ہونا
کسی کام میں تھوڑی سی شرکت سے پورا حق دار یا مدعی بن جانا
اُنگْلی شَہادَت
کلمے کی انگلی جو سیدے ہاتھ کے انگوٹھے پاس ہوتی ہے (مسلمان نماز میں التحیات پڑھتے وقت جب کلمہ شہادت پر پہنچتے ہیں تو یہ انگلی اٹھا کر خدا تعالیٰ کی توحید کی گواہی دیتے ہیں)، انگشت اشارہ، نیز بائیں ہاتھ کی یہی انگلی
اُنگْلِیاں چَمْکانا
(عورتوں، زنانوں یا مسخروں کا باہم لڑتے وقت غرور اور شیخی وغیرہ سے) ہاتھ اٹھا کر انگلیاں ادھر ادھر چلانا
اُنگْلِیاں نَچانا
(عورتوں، زنانوں یا مسخروں کا باہم لڑتے وقت غرور اور شیخی وغیرہ سے) ہاتھ اٹھا کر انگلیاں ادھر ادھر چلانا
اُنگْلِیاں چَٹْکانا
انگلیاں چٹخانا، انگلیوں کے جوڑ اس طرح سے دبانا یا توڑنا کہ اس سے چٹ کی آواز نکلے
اُنگْلِیاں مَٹْکانا
(عورتوں، زنانوں یا مسخروں کا باہم لڑتے وقت غرور اور شیخی وغیرہ سے) ہاتھ اٹھا کر انگلیاں ادھر ادھر چلانا
مِسّی کی اُنگْلی
وہ انگلی، جو بیچ کی انگلی کے بعد اور چھنگلی سے پہلے ہوتی ہے، عورتیں اسی اُنگلی سے مسی لگاتی ہیں
اُنگْلی پَکَڑتے پہنْچا پَکَڑنا
ذرا سا سہارا پاکر پورا حق جمانا، ذرا سے التفات سے بڑھ چلنا، پاؤں پھیلانا
مُردَہ آدمی کی اُنْگلی
یہ ایک درخت نما بستی ہوتی ہے جو سمندر کی گہرائیوں میں کسی سطح کے ساتھ چپکی ہوتی ہے (Dead Man's Finger) کا ترجمہ
دوسْت داری اَور دِیدے میں اُنگْلی
دوستی کا اظہار کے ساتھ دشمنی کی باتیں؛ دوستی کے وعدے کے ساتھ کُھلی دشمنی.
دانتوں میں اُنگْلی لینا
دان٘توں میں اُن٘گلی دابنا، حیران و متحیر ہونا، ششدر رہ جانا، ہکا بکا رہ جانا
کاٹی اُنگْلی پَر نَہِیں مُوتْتا
بہت بے مروت ہے ، کسی کے کام نہیں آتا ، کسی پر کیسی ہی بپتا پڑے ذرّہ بھر مدد یا ہمدردی نہیں کرتا ، بیدرد ہے ، کام چور ہے .
دانتوں میں اُنگْلی دَبانا
اظہارِ تعجَب کرنا ، متحیّر ہونا (حیرت کے ساتھ بعض اوقات اس میں خجالت یا افسوس کا جذبہ بھی شامل ہوتا ہے).
دانتوں میں اُنگْلی دَبْنا
کسی کام سے ممانعت کا اظہار کرنا، منع کرنا، روکنا (اس کے ساتھ حیرت یا خوف وغیرہ کا جذبہ بھی شامل ہوتا ہے).
حَلْق میں اُنگْلی ڈال کَر نِکالْنا
نقدی یا مال کا زبردستی وصول کرنا (کس ی کنجوس ، دھوکے باز وغیرہ سے)
کاٹی اُنگْلی پَر پیشاب نَہیں کَرْتا
بہت بے مروت ہے ، کسی کے کام نہیں آتا ، کسی پر کیسی ہی بپتا پڑے ذرّہ بھر مدد یا ہمدردی نہیں کرتا ، بیدرد ہے ، کام چور ہے .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔