تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"संग-ए-दर-ए-जानाना" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"संग-ए-दर-ए-जानाना" کے متعقلہ نتائج
بَنْدِ دَر
دروازہ کھولنے اور بند کرنے کے لیے دونوں کواڑوں کے بیچ میں لگا ہوا لوہے کا آلہ ، کنڈی ، چھپکا ، کلیدانہ .
حَلْقَہِ بیرُونِ دَر
دروازے کے باہر کے رخ لگی ہوئی لوہے کی کنڈی ، لوہے کے کڑے (جو پہلے دروازوں میں تالا بند کرنے کے لیے لگائے جاتے تھے) ؛ وہ جسے اندر آنے کی اجازت نہ ہو.
سَنگِ سُرْخ
پتھر کی ایک قسم جس کا رن٘گ لال ہوتا ہے، یہ راجستھان کے علاقہ میں بہت ہوتا ہے، تعمیرات میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے
سَنگِ فَرْش
چھت یا فرش پر لگانے والا پتھر، وہ پتّھر جو قالین یا فرش کے کناروں پر رکھا جاتا ہے تاکہ ہوا سے نہ اُڑے ، میرِ فرش ، سنگ قالی.
سَنگِ گُرْدَہ
یہ پتّھر آدمی کے گُردے میں پیدا ہوتا ہے، سُرخ رن٘گ گرم و خشک، اس کے پینے سے سنگِ مثانہ خارج ہوتا ہے، گُردے کی پتھری
سَنگِ یَدَہ
حجرالمطر ، ایک نایاب پتّھر جس کے سحری خواص یہ بیان کیے جاتے ہیں کہ اس پر افسون پڑھنے کے بعد ہتھیلی پر رکھ کر آسمان کے نیچے کھڑے ہوجاتے ہیں تو بارش ہونے لگتی ہے ، سنگِ بارش ، بارش کا پتّھر ، جدہ تاش.
سَنگِ بُحَیرَہ
(طِب) حجرالبحیرہ ، یہ پتھر پتلا ، سیاہ رن٘گ شام کی گھاٹیوں میں دستیاب ، جانچ یہ کہ آگ میں ڈالنے سے جلنے لگتا ہے ادویات میں مُستعمل.
سَنگ شِکَم
پتّھر یا پتّھر کا وہ چھوٹا ٹکڑا جو بھوک میں پیٹ پر بان٘دھ لیا جاتا ہے تاکہ گرسنگی اور اشتہا میں کمی آجائے.
سَنْگِ تُرْبَت
وہ پتھر جو قبر کے سرہانے لگایا جاتا ہے اور جس پر مرنے والے کا نام، تاریخ وفات وغیرہ کندہ ہوتی ہے، لوح مزار
سَنگِ اَسْوَد
وہ سیاہ پتّھر جو کعبۃ اللہ کی دیوار میں نصب ہے، حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعٰیل علیہم السلام نے تعمیرِ کعبہ کے وقت اسے نصب کیا تھا، حج کے زمانے میں طواف اسی مقام سے شروع کیا جاتا ہے اور طواف کے شروع یا ختم پر اسے بوسہ دیا جاتا ہے یا اسے چھو کر ہاتھ کو چوم لیا جاتا ہے، حجر اسود
سَنگِ کَلْب
(طِب) اس پتّھر میں یہ خاصیّت ہے کہ جب ایک خاص نسل کے کُتّے کی طرف ڈالتے ہیں تو وہ اس کو دانتوں میں پکڑلیتا ہے اور پھر ڈال دیتا ہے ، سحری خواص کے طور پر عداوت ڈالنے اور ادویات میں کارآمد ہے (اغلب خیال یہ ہے کہ یہ پتّھر کی کوئی قِسم نہیں ہے بلکہ اعمال کے ذریعہ خواص پیدا ہوتے ہیں واللہ اعلم).
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔