تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"aapkaa" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"aapkaa" کے متعقلہ نتائج
آپ کا قطْعِ کَلام ہوتا ہے
جب کوئی شخص کچھ کہتا ہو اور اثناے گفتگو اسے روک کر دوسرا شخص خود کچھ کہنا چاہے تو یہ جملہ استعمال کرتا ہے چونکہ بات میں بات کہنا خلاف ادب ہے اس لیے گستاخی کا عذر یوں کیا جاتا ہے
آپ کا ہے
مقصود یہ ہوتا ہے کہ (یہ مال) میرا ہے لیکن خلوص اور اتحاد ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ آپ کا ہے
آپ کاج مَہا کاج
اپنا کام جتنا اچھا اپنے ہاتھ سے ہوتا ہے ویسا دوسرے کے ہاتھ سے نہیں ہوتا، اپنا کام خود ہی کرنا خوب ہوتا ہے
آپ کا گَھر کَہاں ہے
جو شخص بے وقوفوں کی سی باتیں کرتا ہے اُس سے کہتے ہیں مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے نادان ہیں
آپ کاج، مَہا کاج
اپنا کام دوسرے کے کام سے مقدم ہوتا ہے، ہر شخص پہلے اپنا کام کرتا ہے اس کے بعد دوسرے کا
آپ کا بایاں قَدَم لِیجِیے
کسی کی چالاکی فتنہ پردازی یا شرارت کے موقع پر مستعمل، مترادف: آپ بڑے چالاک ہیں
آپ کا نام ہوگا ہَمارا کام ہوگا
میرا کام نکال دیجیے تو آپ کا نام ہوگا کہ فلاں شخص نے حاجت روائی کردی اور میرا فائدہ ہو جانے گا
آپ کا بایاں قَدَم کِدَھر ہے
کسی کی چالاکی فتنہ پردازی یا شرارت کے موقع پر مستعمل، مترادف: آپ بڑے چالاک ہیں
آپ کا نَوکَر ہُوں بَیگنوں کا نَوکَر نَہِیں
آپ کے قول کی تائید اور خوشی سے مطالب ہے جھوٹ سچ سے کچھ کام نہیں
آپ کا سَر بَجائے قُرْآن
سر کو (تمام اعضا سے بلند ہونے کے باعث) قرآن سے تشبیہ دے کر قسم کھانے کا ایک اسلوب، مترادف: آپ کے سر کی قسم، یعنی قرآن پاک کی قسم
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔