تلاش شدہ نتائج
"bikheraa" کے متعقلہ نتائج
بَکھیڑا
شور و شر، دنگا، فتنہ، فساد، ہنگامہ، گل، شور
بِکھْرا
منتشر، بکھرا ہوا، تتر بتر، ادھر ادھر پھیلا ہوا، بکھرا ہوا
بکھری
گاؤں میں وہ مکان یا گھر جو عام گھروں کی بہ نسبت بڑا اور عمدہ ہو، خاص جو اینٹ اور مٹی وغیرہ سے بنا ہوا ہے
بَکھیڑا پَڑنا
جھگڑا یا پیچیدگی پیدا ہونا، الجھاؤ کی باتیں نکلنا
بَکھیڑا کَھڑا کَرْنا
بلاوجہ کوئی پیچیدگی پیدا کر دینا، فتنہ برپا کرنا، کام میں کام یا نیا کام پیدا کرنا
بَکھارا
چھوٹےمنھ اور پھیلوان بڑے پیٹ کا پٹھیو کی وضع کا ٹوکرا جس میں چڑی مار نیا بکڑا ہوا جانور بند رکھتے ہیں بکھار ڈالا ڈھاکا کو رنگا۔
بَکْھرا
کہاروں کے کندھے پر رکھنے کی نرم گدی تاکہ کندھے زنڈوں کی رگڑ سے محفوظ رہیں
بَخْرا
حصہ ، ٹکڑا (بیشتر حصہ وغیرہ کے ساتھ مستعمل)
باکَھری
باکھڑی، باکھلی، وہ گائے، بھینس، بکری وغیرہ جو صرف پانچ مہینے دودھ دے کر رک جائے
بَکھاری
۔۱ اناج کی کوٹھی گودام کھتا کھتی کھلیان
بُخارائی
فارس کے مشہور شہر بخارا سے منسوب جو (نویں اور دسویں صدی ہجری میں) علما و فضلا کا گہوارہ اور تجارت کا حرفت کا مرکز تھا۔
بَکْھری
مکان ، جھونڑا ، ایک قسم کی کھتی
بَخْرَہ
حصہ ، ٹکڑا (بیشتر حصہ وغیرہ کے ساتھ مستعمل)
باخِرَہ
داخانی کشتی، جہاز جو بھاپ کی قوت سے چلتا ہے
بے خُودی
بے خود ہونے کی حالت یا احساس، اپنے آپ کو بھول جانے کی کیفیت، اپنے آپ میں نہ رہنا، اپنے آپ کو بھول جانا، وجد کی سی حالت، عالم بے خبری، بے اوانی، بے سدھی، بے ہوشی، از خود رفتگی، بے خبری
بَکھیڑا لانا
جھگڑا نگالنا، نیا الجھاو یا جنجال پیدا کرنا
بَکھیڑا ہونا
جھگڑا ہونا، لڑائی اور مار پیٹ ہونا، فساد ہونا
بَکھیڑا کَرْنا
طول امل کی صورت پیدا کرنا ، کام اس طرح پھیلانا کہ ختم ہونے کا نام نہ لے ، غیر معمولی مشغولیت میں خود کو ڈالنا ، طوالت دینا ، جھگڑنا ، دنگا فساد مچانا ، جوڑ توڑ کرنا ، اہتمام یا ندوبست کرنا
بَکھیڑا کَٹْنا
بکھیڑا ختم کر نا، نزاع طے کرنا، معاملے کو ختم کرنا، پیچیدگی دور کرنا، گتھی سلجھانا، پر یشانی رفع کرنا، اپنے کام سے سبکدوش ہونا، اپنےذمے کا کام کر چکنا
بَکھیڑا پالْنا
بلاوجہ کا جھگڑا یا جنجال مول لینا، بلا اپنے سر لینا
بَکھیڑا اُٹھنا
جھگڑا، قضیہ، فتنہ، فساد یا غیر معمولی مشغولیت وغیر ہ پیدا ہونا
باکھڑی
بالغ بچھیا جس کی کھیری ابھر آ ئی ہو .
بَکْھڑا
ایک خودوو ہوئی کا سوکھا بیج ، گوکھدو
بَکھیڑا مَچانا
شور شرابا برپا کرنا، ہنگامہ کرنا، دنگا فساد اٹھانا
بَکھیڑا مِٹانا
بکھیڑا سے متعلق بات کو بالکل ختم اور نیست و ناہود کر دینا
بَکھیڑا نِکالْنا
جھگڑا، قضیہ، فتنہ، فساد یا غیر معمولی مشغولیت وغیر ہ پیدا کرنا
بَکھیڑا چُکانا
بکھیڑا ختم کر نا، نزاع طے کرنا، معاملے کو ختم کرنا، پیچیدگی دور کرنا، گتھی سلجھانا، پر یشانی رفع کرنا، اپنے کام سے سبکدوش ہونا، اپنےذمے کا کام کر چکنا
بَکھیڑا پاک کَرْنا
بکھیڑا سے متعلق بات کو بالکل ختم اور نیست و ناہود کر دینا
بَخُدا
خدا کی قسم, بہ سوگند خدا، واللہ
بَکھیڑے میں ڈَالنا
جھگڑے یا دقت میں پھنسانا، مخمصے میں ڈالنا، مصیبت میں پھنسانا
قِصَّہ بَکھیڑا
لڑائی جگھڑا ، فتنہ و فساد.
دِن رات کا بَکھیڑا
ہر وقت کی الجھن ، ہر گھڑی کا جگھڑا ، ہر وقت کا جگھڑا ، آٹھ پہر کا جھنجھٹ .
لَڑائی بَکھیڑا
لڑائی جھگڑا، جنگ و جدل، دنگا فساد
پھوٹ بَکھیرا
بکھرا ہوا، تتّر بِتّر، منتشر
جَھگْڑا بَکھیڑا
قصہ ، ٹنٹا ، ایسے معاملات یا کام جن میں اُلجھا رہنا پڑے.
کھیل بَکھیڑا ہونا
کام بگڑنا ، کام میں کھنڈت پڑنا ، کارخانہ بند ہونا.
سَب جیتے جی کا بَکھیڑا ہے
موت کے وقت کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی یہ سب زندگی کے ساتھ ہیں
سَر پر جَہان بَھر کا بَکھیڑا اُٹھا لینا
سَب جِیتے جی کا بَکھیڑا ہے یہ تیرا ہے یہ میرا ہے، جب چَل بَسے اِس دُنیا سے نَہ تیرا ہے نَہ میرا ہے
موت کے وقت کوئی چیز ساتھ نہیں جاتی یہ سب زندگی کے ساتھ ہیں
چِلَّڑ چَموکَن چِتْھڑا یہ تِینوں بِپَت کا بَخْرا
جوئیں ، تھپڑ اور چیتھڑے غریبوں کے حصے میں آتے ہیں .
وَرَق بِکھرے ہونا
آثار کا جا بجا پایا جانا ، ہر طرف پھیلا ہوا ہونا ۔
عاقِبَت بَخَیری
انجام اچّھا ہونا ، ایمان کے ساتھ مرنا.
قَدْرِ اِیں بادَہ نَدانی بَخُدا تا نَہ چَشی
(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) خدا کی قسم جب تک اس شراب کو نہ چکھے گا اس کی قدر نہ جانے گا ، جب تک خود تجربہ نہ کِیا جائے اصل کیفیت معلوم نہیں ہوسکتی .
جو مزا چھَجّو کے چَو بارے نہ بَلَخ نہ بُخارے
جو خوشی اپنے شہر کے چوبارے میں ہے وہ اور کہاں، اپنے ملک یا وطن کے لیے بے انتہار محبت اور لگاو ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں
چِلَّر چَموکَن چِتْھڑا یہ تِینوں بِپَت کا بَخْرا
جوئیں ، تھپڑ اور چیتھڑے غریبوں کے حصے میں آتے ہیں .