تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"chor-aa.ine" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"chor-aa.ine" کے متعقلہ نتائج
چار آئِنَہ
ایک قسم کی زرہ جس میں لوہے کی چار تختیاں بانات یا مخمل میں مڑھ کر سینے اور پشت کے گرد لگاتے ہیں
چار آئِینَہ
ایک قسم کا زرہ بکتر جس پر چار لوہے کی تختیاں بانات یا مخمل سے منڈھ کر سینہ اور پشت پر ڈال لیتے ہیں
چور لیوے نَہ شاہ چھیڑے
یعنی بڑی حفاظت سے ہے یا ایسی شے ہے کہ بظاہر کچھ قدر نہیں رکھتی مگر دراصل بیش قیمت ہے
لنگڑے نے چور پکڑا، دوڑیو اندھے میاں
ایک مضحکہ خیز بات، اندھا نہ تو چور ہی پکڑ سکتا ہے اور نہ لنگڑا دوڑ سکتا ہے
لنگڑے نے چور پکڑا، دوڑیو بے اندھے
ایک مضحکہ خیز بات، اندھا نہ تو چور ہی پکڑ سکتا ہے اور نہ لنگڑا دوڑ سکتا ہے
دھوبی کے گَھر پڑے چور، وُہ نَہ لُٹا لُٹے اَور
ظاہراََ نقصان کسی کا اور اصل میں کسی اور کا، دھوبی کے یہاں چوری ہو تو دوسروں کا مال جاتا ہے
سُکھ سوویں شَیخ اَور چور نَہ بھانڈے لے
آدمی غفلت کرے تو نقصان اٹھاتا ہے ، شیخ آرام کی نیند سوتا ہے ، کیونکہ اس کی مفلسی کے باعث اس کے یہاں چوری نہیں ہوتی .
عِید کا چاند نَہ دیکھا ، رُخِ زیبا دیکھا
محبوب کے چہرے کی تعریف میں کہتے ہیں کہ خوبصورت چہرہ دیکھنا عید کا چاند دیکھنے کے برابر ہے
آپ سے چار بَرساتیں مَیں نے زیادہ دیکھی ہَیں
میں آپ سے زیادہ تجربہ کار اور پختہ ہوں، میں آپ سے زیادہ ان چالوں کو سمجھتا ہوں
بِدِّیِا وہ مال ہے جو خَرْچَت دُگْنا ہو راجا رَوا چور تَاچِھین نَہ ساکے کو
علم ایسا مال ہے جو (خرچ کرے) سکھانے سے زیادہ ہوتا ہے اور اسے راجا راو یا چور کوئی نہیں چھین سکتا .
منہ نہ توہ نام چاند خاں
جس صفت میں مشہور ہے اس کے خلاف صف سے متصف ہے، (کسی میں) شہرت کے مطابق صفت نہیں پائی جاتی بلکہ اس سے متضاد صفت پائی جاتی ہے
مائی باپ کے لاتیں مارے مہری دیکھ جڑائے، چاروں دھام جو پھرے آوے تبہوں پاپ نہ جائے
جو اپنی بیوی کی خاطر ماں باپ کو مارے اگر وہ ساری دنیا کے تیرتھ پھر آئے پھر بھی اس کا گناہ معاف نہ ہو سکے گا
چور، جُواری، گَٹھ کَٹا جار اور نار چِھنار، سَو سَو سَوگَند کھائیں جو مول نَہ کر اِتبار
چور، جواری، گٹھ کٹا، بد کار مرد، فاحشہ عورت، یہ کتنی ہی قسمیں کھائیں کہ بُرا کام چھوڑدیں گے، ہرگز اعتبار نہیں کرنا چاہیئے
دوس کیا دِیجِیے چور کو صاحَب، بَند جَب آپ گَھر کا دَر نَہ کِیا
جب خود حفاظت نہیں کی تو چور کا کیا قصور.
پِیر کو نَہ شہید کو پَہلے کانے چور کو
جب کوئی کم حیثیت شخص اپنے آپ کو اوروں پر مقدم سمجھے تو اس وقت کہتے ہیں
پِیر کو نَہ فَقِیر کو پَہلے کانے چور کو
جب کوئی کم حیثیت شخص اپنے آپ کو اوروں پر مقدم سمجھے تو اس وقت کہتے ہیں
نَقد کو چھوڑ نَئے کو نَہ دَوڑئِیے
آئندہ فائدے کی اُمید میں جو ملے اسے نہ چھوڑنا چاہیے ، موجودہ فائدہ نہیں چھوڑنا
آسْمان پَر چانْد نِكلا سَب نے دیْكھا
آس موقع پر مستعمل جہاں پہ كہنا ہو كہ یہ كوئی ڈھكی چھپی بات نہیں، اس بات سے سب واقف ہیں، اس امر كو چھپایا نہیں جاسكتا
اِن بے چاروں نے ہِینْگ کہاں پائی جو بغل میں لگائی
اس کام کی اہلیت نہیں رکھتے، ان میں اس قدر فراست نہیں ہے، ان میں اتنی عقل کہاں کہ یہ کام کرتے
چِیز نَہ رَکھے آپْنی چوروں گالی دے
جو شخص اپنی چیز کو سین٘ت سن٘ھال کر نہ رکھے اور دوسروں پر الزام لگائے اس کی نسبت کہتے ہیں .
نَہ دیکھا چور باپ بَرابَر
بغیر دیکھے کسی پر الزام نہ لگانا چاہیے ،کسی کو موردِ الزام نہ کرنا چاہیے ، جسے جرم کرتے نہ دیکھا ہو وہ نیک ہے
آدھی كو چھوڑ ساری كو دھاوے اَیسا ڈُوبے تھاہ نَہ پاوے
جو شخص موجودہ كو چھوڑ كر زیادہ كی طرف جاتا ہے وہ موجودہ كو بھی كھو بیٹھتا ہے، لالچی ہمیشہ نقصان اٹھاتا ہے
آدھی چھوڑ ساری كو جاوے آدھی رَہے نَہ ساری پاوے
جو شخص موجودہ كو چھوڑ كر زیادہ كی طرف جاتا ہے وہ موجودہ كو بھی كھو بیٹھتا ہے، لالچی ہمیشہ نقصان اٹھاتا ہے
اِن بے چاروں نے ہِینْگ کہاں پائی
اس کام کی اہلیت نہیں رکھتے، ان میں اس قدر فراست نہیں ہے، ان میں اتنی عقل کہاں کہ یہ کام کرتے
آدھی كو چھوڑ ساری كو دھاوے آدھی بھی ہاتھ نَہ آوے
جو شخص موجودہ كو چھوڑ كر زیادہ كی طرف جاتا ہے وہ موجودہ كو بھی كھو بیٹھتا ہے، لالچی ہمیشہ نقصان اٹھاتا ہے
آدھی كو چھوڑ ساری كو دھاوے آدھی رَہے نَہ ساری پاوے
جو شخص موجودہ كو چھوڑ كر زیادہ كی طرف جاتا ہے وہ موجودہ كو بھی كھو بیٹھتا ہے، لالچی ہمیشہ نقصان اٹھاتا ہے
بھیڑ پَہ اُون کِس نے چھوڑی، بھیڑ تو جَہاں جائے گی مُونْڈی جائے گی
جو شخص ہر جگہ لوٹا جائے اس کی نسبت کہتے ہیں
آدھی چھوڑ ساری کو جائے آدھی رہے نہ ساری پائے
جو شخص موجودہ كو چھوڑ كر زیادہ كی طرف جاتا ہے وہ موجودہ كو بھی كھو بیٹھتا ہے، لالچی ہمیشہ نقصان اٹھاتا ہے
بَڑا پَتَّھر نَہ اُٹھ سَکے تو تِین سَلام کَر کے چھوڑْ دِیجِیے
جو کام نہ ہوسکتا ہو اسے ترک ہی کردینا چاہیے
آپ نے مُجھے مول لے کَر چھوڑ دیا ہے
آپ نے مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے ، احسانمندی کے اظہار میں مستعمل
جُمْعَہ چھوڑ سَنِیچَر نَہائے اُس کے جَنازے میں کوئی نَہ جائے
مسلمان عام طور پر جمعہ کو ضرور نہاتے اور کپڑے بدلتے ہیں
چاہْنے کے نام سے گَدھی نے بھی کھیت کھانا چھوڑ دِیا
جہاں کسی نے کسی کو اپنی محبت جتادی وہ ناز کرنے او مزاج دکھانے لگتا ہے.
یِہ دُنیا دِن چار ہے سَنگ نَہ تیرے جا، سائیں کا رَکھ آسرا اور وا سے ہی نیہہ لگا
یہ دنیا فانی ہے خدا سے دھیان لگا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔