تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"fatah" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"fatah" کے متعقلہ نتائج
فاتِحَۂ خَیر پَڑْھنا
میّت دفنا کے بعد متوفی کے گھر پہنچ کر اس کے متعلقین کی تسکین و تسلّی کی غرض سے سورۂ الحمد پڑھنے اور پھر پسماندگان کو صبر کی تلقین کرنے کا عمل
فاتِحَہ پَڑْھنا
کسی ذات یا امر کے لیے طلب خیر کرنا، ثواب پہنچانے کی نیت سے سورۂ الحمد وغیرہ کی تلاوت کرنا، دعائے مغفرت کرنا
فاتِحَہ دِلْوانا
مُردے کو ثواب پہنچانے کے لیے نیاز ، نذر یا فاتحہ کے مراسم ادا کرنا ، ایصال ثواب کے لیے قرآنی سورتیں پڑھنا اور پڑھوانا اور دعائے خیر کرنا.
فاتِحَہ دِلانا
مُردے کو ثواب پہنچانے کے لیے نیاز ، نذر یا فاتحہ کے مراسم ادا کرنا ، ایصال ثواب کے لیے قرآنی سورتیں پڑھنا اور پڑھوانا اور دعائے خیر کرنا.
ماں فَقِیْرنی پُوت فَتَح خاں
مجہول النسب مغرور شخص ، ادنیٰ والدین کی اولاد بڑائی کا دعویٰ کرے تو کہتے ہیں.
فَتْح چاند
ہلال کی شکل کا سادہ یا جڑاو زیور جو بطور نشان راجپوت سرداروں کو پگڑی پر لگانے کے لیے مغل بادشاہ کے دربار سے عطا ہوتا تھا
فَتْح مَیدان
(حرب و ضرب) ٹھاٹھ پر کھڑا ہو کے اور اکواہے ہو کے سیف اور سپر سے لنگوٹ کا ہاتھ مار کر اور داہنی گردش سے کاٹ مار کے سیف کو بائیں طرف لا کر اور سپر کو سامنے رکھ کر پھر اولٹا کاٹ مار کے چکر دے کر ہاتھ مقابل لانا اور چکر کے ساتھ بایاں پان٘و اور سپر آگے بڑھا کر پھر داہنا پان٘و آگے بڑھا کر اوسی طرح سے کرنا .
فَتْح پیشانی
وہ گھوڑا جس کی پیشانی بلند ہو نیز گھوڑے کی پشانی کا بلند ہونا جو عیب شمار ہوتا ہے، سلوتری
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔