تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"gile" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"gile" کے متعقلہ نتائج
گِلّی
لکڑی کا چھوٹا سا ہموار کیا ہوا ٹکڑا جس کے دونوں سِرے نکیلے بنائے جاتے ہیں، لڑکے ڈنڈے سے مار کر گلّی ڈنڈا (ایک کھیل) کھیلتے ہیں
گِیلے سُوکھے دونوں جَلْتے ہیں
۔(عو) اندھیرا ہونا کی جگہ۔ گیلے سوٗکھے دونوں جلتے ہیں بوا سرکار میں چاندنی خانم عجب اندھیر ہے سرکار میں (جان صاحب)
گِلِ مِصْری
(طِب) ایک مٹّی جو خشکی اور قبض پیدا کرتی ہے ، چپکنے والی چیز ہے خون کے دستوں کو روکتی ہے .
گِلِ کَرْمی
(طب) ایک کالی مٹّی جو جھائیں اور کُھجلی رفع کرتی ہے اس کے لگانے سے پرانے اور نئے پھوڑے اور زخم بھر جاتے ہیں .
گِلِ قَبرَسی
(طب) اس مٹی میں قوّتِ قبض اعتدال کے ساتھ ہوتی ہے ، پھیپھڑے کا زخم بھرتی ، تھوک میں خون انے پر فائدہ مند ہے .
گِلِ اَرْمَنی
سرخ رنگ کی چکنی اور نرم قدرے خوشبودار مٹی، جس کا مزا پھیکا ہوتا ہے اور یہ مٹی زبان پر چپک جاتی ہے
گِلِ فارَسی
(طب) ایک مٹی جو سفید زردی مائل خوشبودار ہوتی ہے ، بعض اس کو گُلِ اصفہانی ، بعض گُلِ نیشاپوری ، بعض گُلِ خراسانی جانتے ہیں ، بعض کہتے ہیں کہ یہ ملتانی مٹی ہے .
گِلو
ایک بیل دار بوٹی جو اپنے آس پاس کے درختوں وغیرہ پر لپٹ کراوپرچڑھ جاتی ہے، اس کےپتّے پان کے پتّوں کے مانند ہوتے ہیں، بخار کے لئے مفید ہے، عموماً اس کی لکڑی دواً مستعمل ہے، نیم گرچ بہترین ہوتی ہے
گِلِ مُصْطَگی
(طب) ایک قسم کی مٹّی جو آگ سے جلے ہوئے زخم پر لگانے پر مفید ہے ، زخم کا گوشت پیدا کرتی ہے .
گِلِ صُوفی حَمِید
(طب) کہا جاتا ہے کہ اس مٹّی میں قوّت تریاقیہ ہوتی ہے حشرات الارض حتیٰ کہ سانپ کے زہر کے اثر کو رفع کر تی ہے اور تمام افعال میں گِلِ قبرسی کی طرح ہوتی ہے .
گِلِ مُلْتانی
ملتانی مٹّی ، سفید زردی مائل پرت دار مٹّی جو سر دھونے یا پچوں کے لکھنے کی تختیوں کو تھوپنے کے کام آتی ہے ، دوا کے طور پر مستعمل .
گِلِ مُخْتُوم
سُرخ رنگ کی چکنی مٹّی جس کی ٹکیاں بنی ہوئی ملتی ہیں ، جو مفرح اور مقوّی قلب ہے اس کو مختوم اس لیے کہتے ہیں کہ اتنی نرم اور لطیف ہے کہ جلد مہر کو قبول کرلیتی ہے اور اس میں فوراً نقش ہو جاتا ہے .
گِل خُراسانی
(طب) خُراسان سے منسوب ایک سفید، چکنی اور خوشبودار مٹی جو معدہ کو قوّت پہنْچاتی ہے، اس کو گِل نیشاپوری اور گِل اصفہانی بھی کہتے ہیں
گِلِ حِکْمَت کَرْنا
(طب) کپروٹی کرنا ، کُشتہ کر نے یا مخصوص خاصیت پیدا کرنے کے لیے مٹی کے برتن میں کوئی چیز بند کر کے مٹی کپڑے یا گندھے ہو ئے آتے سے برتن کا منھ بند کرنا کہ بھاپ باہر نہ نکل سکے .
glauber's salt
ایک نمکین محلول جو قبض کشا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ [جرمن ماہر کیمیا جے آر گلوبر م : ۱۶۶۸ء کے نام پر].
گِلِ سَب٘ز
(طب) سبز رنگ کی ایک مٹّی جو پانی میں بھگونے سے چیکنے لگتی ہے ، ایران کی عورتیں اس کو بھون کر کھاتی ہیں خفقان کے لیے مفید بتائی جاتی ہے .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔