تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"ik-do" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"ik-do" کے متعقلہ نتائج
آنکھ ایک نَہِیں کَجْلَوٹے دو دو
بد صورت کو جب آرائش کا شوق بہت ہوتا ہے تو اس کی نسبت یہ مثل کہی جاتی ہے
دو لَڑْتے ہَیں تو ایک گِرتا ہے
جب دو آدمیوں میں لڑائی ہوتی ہے اور ایک ہارتا ہے تو ہارنے والے کی تسلّی کے لیے بولتے ہیں .
کاٹ کی ہانْڈی ایک دَفْعَہ چَڑْھتی ہے دو بار نَہِیں چَڑْھتی
کمزور چیز بار بار کام نہیں دیتی ، دغا فریب ہر بار کارگر نہیں ہوتا ، مکر اور دھوکا ہمیشہ کامیاب نہیں ہوتا ۔
ایک کی دارو دو، دو کی دارو چار
ایک شریر اور بدمعاش آدمی کو ٹھیک کرنے کے لئے دو چاہیے اور دو کو ٹھیک کرنے کے لئے چار
ہَزار دَوا اور ایک دُعا
بیمار کے لیے دُعا ضرور کرنی چاہیے اس سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے ، دُعا دواؤں سے زیادہ کارگر ثابت ہوتی ہے
پُھپّی بَھتِیجے ایک ذات، ماں بیٹے دو ذات
اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پھوپی اور (بھتیجی / بھتیجے) یعنی بھائی کی اولاد میں جو قربت ہوتی ہے سلسلۂ نسب کے قانون کے مطابق ماں (بیٹی / بیٹے) میں وہ رشتہ نہیں ہوتا .
حقہ ایک دم، دو دم، سہ دم باشد نہ کہ میراثِ جد وعم باشد
حقہ کے ایک یا دو تین کش پینے چاہئیں پھر آگے چلا دینا چاہیے
ایک جان، دو قالِب
آپس میں بہت خلوص رکھنے والے، دکھنے میں دو مگر اتحاد کے اعتبار سے ایک، ایک جان دو جسم
ایک سے ایک، دو سے گیارہ
ایک آدمی تو ہمیشہ ایک ہی رہے گا، لیکن دو کے ملنے سے ان میں گیارہ کی طاقت آ جاتی ہے
لینا نَہ ایک، دینا دو
حاصل نہ حصول غرض نہ مطلب نیز مفت کی علت، ناحق کی مصیبت، بیٹھے بٹھائے، خواہ مخواہ
دو مَیانوں میں ایک چُھری
دو عورتوں میں ایک مرد کی نسبت بولتے ہیں ، دو عورتوں کے لیے ایک مرد ناانصافی ہے .
پُھپّی بَھتِیجی ایک ذات، ماں بیٹی دو ذات
اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ پھوپی اور (بھتیجی / بھتیجے) یعنی بھائی کی اولاد میں جو قربت ہوتی ہے سلسلۂ نسب کے قانون کے مطابق ماں (بیٹی / بیٹے) میں وہ رشتہ نہیں ہوتا .
ساجَن ہم تُم ایک ہیں دیکَھت کے ہَیں دو، مَن سے مَن کو تول دو مَن کَدی نہ ہو
ہم تُم اصل میں ایک ہیں گو دو دِکھائی دیتے ہیں
بیوی خیلا دو چٹے ایک میلا
پھوہڑ اور کاہل عورتوں کے متعلق کہتے ہیں جو کچھ کپڑے دھلے ہوئے پہن لے اور کچھ میلے ہی رہنے دے
لینا ایک نہ دینے دو
حاصل نہ حصول غرض نہ مطلب نیز مفت کی علت، ناحق کی مصیبت، بیٹھے بٹھائے، خواہ مخواہ
لینا ایک نَہ دینا دو
حاصل نہ حصول غرض نہ مطلب نیز مفت کی علت، ناحق کی مصیبت، بیٹھے بٹھائے، خواہ مخواہ
لینا ایک نَہ دینا دو
حاصل نہ حصول غرض نہ مطلب نیز مفت کی علت، ناحق کی مصیبت، بیٹھے بٹھائے، خواہ مخواہ
دو تَلْواریں ایک مِیان میں نَہیں رَہ سَکْتِیں
ایک چیز کے دو برابر کے خواستگار نہیں رہ سکتے، دو ضدیں ایک جگہ اکٹھی نہیں رہ سکتیں، ایک ملک میں دو بادشاہ نہیں ہو سکتے، ایک بیوی کے دو خاوند نہیں ہو سکتے
پاہُنا پیارا پر ایک دو دِن
مہمان ایک دو دن رہے تو اچھا معلوم ہوتا ہے اگر زیادہ دن ٹھہر جائے تو باعث تکلیف ہوتا ہے.
بی بی خیلا دو چٹے ایک میلا
پھوہڑ اور کاہل عورتوں کے متعلق کہتے ہیں جو کچھ کپڑے دھلے ہوئے پہن لے اور کچھ میلے ہی رہنے دے
اُجول برن ادھینتا ایک چرن دو دھیان، ہم جانے تم بھگت ہو نِرے کَپَٹ کی کھان
بگلا بھگت یعنی ظاہر میں کچھ باطن میں کچھ، ظاہر میں نیک مگر اصلاً برا
دو تَلْواریں ایک مِیان میں نَہِیں رَہْتیں
ایک چیز کے دو برابر کے خواستگار نہیں رہ سکتے، دو ضدیں ایک جگہ اکٹھی نہیں رہ سکتیں، ایک ملک میں دو بادشاہ نہیں ہو سکتے، ایک بیوی کے دو خاوند نہیں ہو سکتے
دو جان ایک تَن رَہْنا
آپس میں بہت خلوص رکھنا ، دیکھنے میں دو مگر اتحاد کے اعتبار سے ایک ہونا ، متحد و متفق رہنا .
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔