تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"khizar" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"khizar" کے متعقلہ نتائج
خَزِیرَہ
ایک عربی کھانا جس میں گوشت کے ٹُکڑے دیگ میں ڈال کر پانی میں پکاتے ہیں جب پانی تھوڑا رہ جاتا ہے آٹا مِلا کر اُتار لیتے ہیں اگر اِس کھانے میں گوشت نہ ہو تو اسے عصیرہ کہتے ہیں.
خِزاں دِیدَہ
وہ پتہ یا پیڑ جو خزاں کی تکلیف اٹھا چکا ہو، جو خزاں کے غم سے دکھی ہو، خزاں رسیدہ، خزاں کا مارا
خواجَہ خِضَر
ایک پیغمبر کا نام جن کے متعلق یہ من گھڑت بات مشہور ہے کہ انہوں نے آب حیات پیا ہے اور قیامت تک زندہ رہیں گے اور وہ خشکی اور تری پر بھولے بھٹکوں کو راستہ دکھلاتے ہیں
مُوئی بھیڑ خواجَہ خِضَر کی نِیاز
جو چیز بگڑ کر خراب ہو جاتی ہے وہ اور کو دی جائے یا خیرات میں دے دی جائے تو کہتے ہیں
مُوئی بھیڑ خواجَہ خِضَر کے نام
جو چیز بگڑ کر خراب ہو جاتی ہے وہ اور کو دی جائے یا خیرات میں دے دی جائے تو کہتے ہیں
پیٹ ہَے یا خواجَہ خِضَر کی زَنْبِیل
(جس کے پیٹ میں الا بلا اترتی چلی جائے اور کبھی کھانے سے من٘ھ نہ موڑے ایسے آدمی کے پیٹ کو خواجہ خضر کی زن٘بیل کہتے ہیں ، حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کے پاس ایک زن٘بیل تھی جس میں ہر چیز سما جاتی تھی بعض دفعہ عمر عیار کی زن٘بیل بھی کہتے ہیں)
خِضْر نے ناؤ ڈُبوئی
رک : نیز ناؤ کِس نے ڈُیوٹی خواجہ نے خضر نے یعنی جن سے فائدہ کی اُمید تھی انھوں نے نُقصان پہنچایا ، خلافِ توقع نقصان پہنچنے پر بولتے ہیں
خِضْرِیُ المَشْرَب
صُوفیہ اِسلام کا ایک فرقہ خضری المشربِ کہلاتا ہے یہ لوگ بزعم خود بلاواسط جناب خِضر سے علم لدنی حاصل کرتے ہیں اور انہیں کی طرح خلق خُدا کے بِگڑے ہوئے کام سنوارتے ہیں
خُذروف
گول (لکڑی با پتھر کا) پتلا ٹکڑا جس کے بیچ میں دو سوراخ ہوتے ہیں جس میں ڈوری پرو کر دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر گھماتے ہیں تو اس میں گونج پیدا ہوتی ہے، لٹَو
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔