تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"lagaa.iye" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"lagaa.iye" کے متعقلہ نتائج
لاغِیَہ
مراد : خلافتِ راشدہ کے زمانے کا ایک مسلم فرقہ جو امیرمعاویہ وغیرہ اور بعض صحابہ کو بُرا کہتا تھا
دو جُوتے لَگائِیے اَور کَہِیے قُصُور ہُوا
کسی کی انتہائی ذِلت کر کے جب کوئی معافی کا خواستگار ہوتا ہے تو کہتے ہیں .
لگائی رہے تو آپ سے، نہیں جائے باپ سے
عورت کسی کے قابو میں نہیں رہ سکتی، اگر بدچلن ہو جائے تو باپ کی بھی پرواہ نہیں کرتی
داغ لگائے لنگوٹِیا یار
پُرانے دوست ہی دغا دیتے ہیں، وہ تمہاری حقیقیت کو جانتے ہیں، تم اگر ان کو کوئی تکلیف دوگے تو وہ تمہارا راز کھول دیں گے
باڑ لگََائی کھیت کو باڑ کھیت کو کھائے راجا ہو چوری کَرے نِیاو کون چُکائے
جب حفاظت کرنے والا ہی نقصان پر آمادہ ہو تو کس سے داد فریاد کی جائے
باڑ لگائی کھیت کو باڑ کھیت کو کھائے، راجہ ہو چوری کرے تو نیاؤ کون چکائے
جہاں ستانے والے اور ایذا پہن٘چانے والے اپنے ہوں وہاں کہتے ہیں
مُنْھ لَگائی ڈومنی گاوے تال بے تال
۔ مثل۔ وہاں بولتے ہیں جب کوئی ذرا سی مہربانی کے سبب بہت سر چڑھے۔ (رویائے صادقہ) بی بی ہاں ہاں دیا اور سو دفعہ دیں گے ہزار دفعہ دیں گے۔ تم ہمارے آدمی سے بولنے والے کون ہو۔ مُنھ لگائی ڈومنی الخ۔
کاتِک کُتِیا، ماہ بِلائی، چیت میں چڑیا، سدا لگائی
کاتِک کے مہینے میں کتیا کو اور ماگھ میں بلی کو اور چیت میں چڑیا کو اور عورت کو ہمیشہ جوش شہوت ہوتا ہے
آگ لَگائے تَماشا دیکھے
اس موقع پر بولتے ہیں جب کسی کے متعلق یہ ظاہر کرنا ہو کہ وہ فتنہ فساد برپا یا ایذا پہنچا کر اس تماشے کو دیکھتا ہے
رانڈا گیا لُگائی کو ، آپ لائے یا بھائی کو
جہاں کوئی کام کرنے والا پہلے اپنے لیے کرے پھر دوسرے کے لیے تو کہتے ہیں اپنی ضروت دوسوے کی ضرورت پر مقدم ہے اس لیے ضرورت مند پہلے اپنی ضرورت پوری کرتا ہے .
مُنہ لَگائی ڈومْنی گاوے تال بے تال
مصاحب یا بے تکلف دوست یا عزیز خواہ کتنی ہی فضول بکواس کرے اسے ٹوکا نہیں جاتا ؛ ذرا سی مہربانی سے آدمی سر چڑھنے لگتا ہے ۔
کاتِک کُتِیا، ماہ بِلائی، چیت چڑی، بیسا کھ لگائی
کاتِک کے مہینے میں کتیا کو اور ماگھ میں بلی کو اور چیت میں چڑیا کو اور عورت کو ہمیشہ جوش شہوت ہوتا ہے
باوْلے کو آگ بَتائی اُس نے لے گَھر کو لَگائی
بے وقوف آدمی ذرا سے اکسانے میں مشتعل ہو کر اپنا نقصان کر بیٹھتا ہے
اِن بے چاروں نے ہِینْگ کہاں پائی جو بغل میں لگائی
اس کام کی اہلیت نہیں رکھتے، ان میں اس قدر فراست نہیں ہے، ان میں اتنی عقل کہاں کہ یہ کام کرتے
نَینا توہے پَٹَک دُوں دو ٹوک ٹوک ہو جائے، پَہلے مُنْہ لَگائے کے پِیچھے اَلَگ ہو جائے
اے آنکھوں تمھیں پھینک کر دو ٹکڑے کردوں کیونکہ تم پہلے تو عشق پیدا کرتی ہو پھر الگ ہو جاتی ہو
عَجَب تیری قُدرَت، عَجَب تیرے کھیل، چَھچُھوندَر لَگائے چَنبیلی کا تیل
حیرت اور تعجب کے موقع پر بولتے ہیں
مُنہ لَگائی ڈومْنی ناچے تال بے تال
مصاحب یا بے تکلف دوست یا عزیز خواہ کتنی ہی فضول بکواس کرے اسے ٹوکا نہیں جاتا ؛ ذرا سی مہربانی سے آدمی سر چڑھنے لگتا ہے ۔
چھاتی سے لَگائے رَہْنا
بہت حفاظت اور دیکھ بھال یا پیار ومحبت سے پاس رکھنا، جان کے برابر رکھنا، آنکھوں کے سامنے رکھنا
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔