تلاش شدہ نتائج
محفوظ شدہ الفاظ
"phir main" کے متعقلہ نتائج
تلاش شدہ نتائج
"phir main" کے متعقلہ نتائج
پھیر میں آنا
۔ چکّر میں آنا۔ گرش میں آنا۔ نقصان ہوجانا۔ (ابن الوقت) کلکٹر صاحب کے بگاڑ میں بھی وہ کئی ہزار کے پھیر میں آگیا۔ ۲۔فریب میں آنا۔ ؎ ۳۔ ناگہانی مصیبت میں پھنسنا۔
پَہاڑی مَینا ٹِیلو
بچوں کا ایک کھیل جس کا طریقہ یہ ہے کہ آدھے لڑکے ایک جگہ چھپ جاتے ہیں اور آدھے لڑکے دوسری جگہ دونوں طرف کے لڑکے پوشیدہ طور پر کسی دیوار وغیرہ پر چھوٹی چھوٹی لکیریں بناتے ہیں اس کے بعد دونوں طرف کے لڑکے بلن٘د آواز سے ’’پہاڑی مینا ٹیلو‘‘ کہتے ہیں اس کے بعد ادھر کے لڑکے اُدھر کی اور اُدھر کے لڑکے ادھر کی لکیروں کو کاٹتے ہیں جو سب لکیریں کاٹ دیتے ہیں وہ کھیل میں جیت جاتے ہیں اور اس کھیل کا نام ’’لکھی پہاڑی مینا ٹیلو‘‘ بھی ہے.
پَہاڑی مَینا
خوش آواز پرند مینا کی ایک قسم جو عام طور پر پہاڑ پر ہوتی ہے لوگ پکڑ کر گھروں میں پالتے ہیں.
آپ گھر کو پھر جائیے شاید دھوکے میں آپ بھول پڑے
کسی بے تکلف دوست یا عزیز کے بہت دن میں صورت دکھانے کے موقع پر شکایتاً مستعمل
سائِیں کے دَرْبار میں بَڑے بَڑے ہَیں ڈھیر، اپنا دانا بِین لے جِس میں ہیر نَہ پھیر
اپنی قسمت پر شاکر رہنا چاہیے اور جو ملے اس پر قناعت کرنی چاہیے
اَپنا مارے گا تو پِھر چھانْو میں بِٹھائے گا
اپنے پھر اپنے ہوتے ہیں، غیروں کی بہ نسبت اپنوں کا آسرا لینا بہتر ہے چاہے نا مہربان ہوں
بیاہ میں کھائی بُور، پِھر کیْا کھائے گی دُھور
اگر شادی میں سب خرچ کردیا تو پھر اوقات بسر کیوں کر ہو گی
کُتّے کی دُم کو بارَہ بَرَس نَلکی میں رَکھا پِھر ٹیڑھی
أمثل۔ طبیعت کی کجی سعی اور تربیت سے درست نہیں ہوتی۔ اس معنی میں ’’کُتّے کی دم موئے پر بھی ٹیڑھی‘‘
بیاہ میں کھائے بُور، پِھر کیْا کھائے گی دُھور
اگر شادی میں سب خرچ کردیا تو پھر اوقات بسر کیوں کر ہو گی
ہاتھی ہَزار لُٹے پِھر بھی لاکھ مَن کا
۔ مثل۔امیر آدمی کیسا ہی غریب کیوں نہ ہوجائے پھر بھی اس کی قدر باقی رہتی ہے۔ مالدار کے مفلس ہوجانے کے موقع پر مستعمل ہے۔
نَو مَن تِل کھائے پِھر تِلیر کے تِلیر
اتنا زیادہ کھانے کے بعد بھی دبلے پتلے رہے ؛ اتنی تعلیم حاصل کرنے پر بھی بے وقوف رہے
کُتّے کی دُم بارَہ بَرَس نَلْکی میں رَکھی پِھر بھی ٹیڑھی
what is bred in the bone will never come out of the flesh
پِی کے پاتَن سَر دَھرو دَھرو چَرن پَہ سیِْس، باسا ہو بَیکُنٹھ میں پِھر تو بِسوا بیس
عورت بیٹی کو نصیحت کرتی ہے کہ خاوند کی تابعداری کرنا اس سے جنت ملے گی
اُس نَر کے بھی ایک دِن، پَڑے گَلے میں پھانْد، جِس نے چوری لُوٹ پَر لئی کَمَریا بانْدْھ
چور ایک نہ ایک دن پکڑا جائے گا، چوری اور لوٹ کرنے والا آدمی بہت دنوں تک آزاد نہیں گھوم سکتا
اُس نَر کے بھی ایک دِن، پَڑے گَلے میں پھانْد، جِس نے چوری لُوٹ پَر لی کَمَر بانْدْھ
چور ایک نہ ایک دن پکڑا جائے گا، چوری اور لوٹ کرنے والا آدمی بہت دنوں تک آزاد نہیں گھوم سکتا
نِنّانویں کے پھیر میں آ پَڑنا
روپیہ جمع کرنے کی فکر میں پڑجانا ؛ لالچ میں پھنسنا ؛ لالچ کے سبب مصیبت میں پھنسنا
نِنّانویں کے پھیر میں آ جانا
روپیہ جمع کرنے کی فکر میں پڑجانا ؛ لالچ میں پھنسنا ؛ لالچ کے سبب مصیبت میں پھنسنا
جھاڑ سے چُھوٹا پَہاڑ میں اَٹْکا
کسی مشکل سے نکلنے کے بعد اس سے زیادہ بڑی مشکل میں پھنس جانے کے موقع پر بولتے ہیں
اِنچا کِھنچا وہ پھرے، جو پرائے بیچ میں پڑے
جو ضامن بنے یا دوسروں کے جھگڑے میں پڑے اس کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے
اینچا کھینچا وہ پھرے، جو پرائے بیچ میں پڑے
جو ضامن بنے یا دوسروں کے جھگڑے میں پڑے اس کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے
Delete 44 saved words?
کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔