زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

محفوظ شدہ الفاظ

زیادہ تلاش کیے گئے الفاظ

رِثائی

غم اور موت سے متعلق، ماتمی

ظَرْف

برتن

تِہائی

کسی چیز کے تین حصّوں میں سے ایک حصّہ، تیسرا حصّہ، ثُلث

لَعْنَت

لعن، پھٹکار، نفریں

قَہْر ڈھانا

کسی پر کوئی آفت لانا، ظلم کرنا، قہر توڑنا

مَزدُور

اجرت پر محنت و مشقت کا کام کرنے والا، تجارت اور صنعت کے شعبوں میں جسمانی محنت کا کام کرنے والا، دوسروں کے کھیتوں میں اجرت پر کام کرنے والا، محنت فروش

چَلے نَہ جائے آنگَن ٹیڑھا

کام کا سلیقہ نہ ہونے کے سبب دوسرے کو الزام دینا

آگے ناتھ نَہ پِیچھے پَگا

جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو، جس کا اپنا کوئی نہ ہو، لا ولد، لاوارث، اکیلا دم

ساحِر

جادوگر، ٹونے ٹوٹکے کرنے والا

کُڑمائی

شادی کا پیغام، شادی طے کرنا، رشتہ کرنا

نَظَر بَھر دیکھنا

بھرپور نظر سے دیکھنا، غور سے دیکھنا

خواجَہ تاش

ایک مالک کے دو یا زیادہ غلاموں یا نوکروں میں سے ہر ایک (ایک دوسرے کے لیے)

مَیّا

کرم، مہربانی، عنایت، رحم

قَفَس

(پرندوں كا) پنجرا، كابک

حسنِ طَلَب

کسی شے کو اشارہ اور کنایہ سے مانگنا، مثلاً کسی کی گھڑی پسند آئے تو اس کی تعریف کرنا

بَسَر

گزر، گزران، نباہ

بَسَر اَوْقات

زندگی کے دن (کسی نہ کسی طرح) کاٹنے کا عمل، گزر بسر، معاش و معیشت، گزران، گزر اوقات، گزارہ، رفع ضرورت، وجہ معیشت، قوت بسری، پرورش، روٹی کا سہارا

مُنْتَشِر

بکھرنے والا، پھیلنے والا، پراگندہ، بے ترتیب، تتربتر

پِنَک

وہ غنودگی یا اون٘گھ جو افیون یا پوست کے ڈوڈے وغیرہ یا کسی اور نشہ کے استعمال سے ہوتی اور اس میں گردن جھکی رہتی ہے یا آدمی اون٘دھ جاتا ہے، پینک

آنکھ اوٹ پَہاڑ اوٹ

جو چیز آنکھ کے سامنے نہ ہو اگر وہ قریب ہو تب بھی دور ہے

اشتقاق

’’عَقَبَ‘‘ سے بننے والے دوسرے الفاظ دیکھیے

اْعْقاب

اخلاق، اولاد، بعد کی نسلیں

تَعاقُب

پیچھا، بھاگتے ہوئے کا پیچھا کرنے کا عمل، پیچھے جانا، پیچھا کرنا، پیچھے دوڑنا

تَعَقُّب

تعاقب، تعاقب کرنا، نقشہ بنانا، تلاش، سزا

عاقِب

پیچھے آنے والا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام

عاقِبَت

آخر کار، انجام کار، بالآخر

عُقاب

چیل سے مشابہ ایک طاقتور بلند پرواز شکاری پرندہ، باز، شکرہ، شاہین، شہباز

عِقاب

سزا، عذاب، تکلیف، عذاب، دکھ، رنج

عُقابی

عُقاب سے منسوب یا متعلق، عقاب جیسا

عُقابَین

دو لمبی چوبیں جس پر نوشیراں کے وزیر بختک نے امیر احمزہ کو لٹکا دیا تھا اس کا ذکر داستان امیر حمزہ کے پہلے دفتر نوشیرواں میں آتا ہے

عَقَب

پیچھا، پچھواڑی، پسِ پشت، پیٹھ پیچھے، غیر موجودگی میں

عَقِب

ایڑی

عَقَبات

گھاٹیاں

عُقْبان

رک : عُقاب.

عَقَبَہ

دشوار گزار پہاڑی راستہ، مشکل گھاٹی

عَقْبی

پیچھے کا، پچھلی طرف کا، پچھلا

عُقُوبات

سزائیں، عذاب، سرزنش

عُقُوبَت

گناہ کی سزا، عذاب

عَقِیب

پیچھے آنے والا

عَواقِب

کاموں کے انجام، نتائج

مُتَعاقِب

پیچھے آنے والا، بعد میں آنے والا، متأخر

مُتَعَقِّب

جسے قصور کی سزا دی جائے

مُعاقَب

عذاب دیا ہوا ، سزا دیا ہوا۔

مُعاقِب

سزا دینے والا، عذاب دینے والا، عقوبت کرنے والا

مُعاقَبَت

عذاب کرنا یعنی باندھنا اور مارنا کسی کو

مُعاقَبَہ

(عروض) جب دو سبب خفیف کے دو ساکن متوالی تمکو ملیں ۔۔۔۔۔ اگر دونوں کی بحالی جائز ہوئی اور ساتھ ہی دونوں میں سے ایک کا سقوط بھی جائز ہوا تو اسی طرح کے ثبوت و سقوط معا ً کا نام معاقبہ ہے مثلا ً تم کو اختیار ہے کہ مفاعیلن کے اسباب کے ساکنوں کو نہ گراؤ اور مفاعیلن سالم کہو ۔۔۔۔۔ الغرض معاقبہ بھی حکم کا نام ہے

مُعَقِّب

پیچھے آنے والا ؛ متعاقب

یَعْقُوب

(عبرانی) مذکر۔ حضرت یوسفؑ کے باپ کا نام ان کا دوسرا نام اسرائیل تھا

بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words