تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آگ میں کُود پَڑنا" کے متعقلہ نتائج

آگ میں کُود پَڑنا

سخت سے سخت مصیبت جھیلنے کے لیے آمادہ ہونا ، جلنے مرنے سے نہ ڈرنا .

جَلتی آگ میں کُود پَڑنا

میں آگ لَگی ہونا

دل کا سوزشِ غم سے جلنا

آتْما میں آگ لَگی ہے

بہت ہی بھوک لگی ہے، بھوک بے چین کررہی ہے

دِل میں آگ بَھری رَہْنا

دل میں کمالِ جلن ہونا ، نہایت بے چین ہونا ، بے حد مضطرب ہونا .

دِل میں آگ لَگی ہونا

دل کا سوزشِ غم سے جلنا .

کَون پَرائی آگ میں گِرْتا ہے

کوئی کسی کی وجہ سے مصیبت مول نہیں لیتا.

آگ میں پُھون٘کنا

آگ میں ڈال کرجلا دینا

ہُولی میں آگ َلگانا

دِل میں آگ ہونا

دل میں گُداز ہونا، محبّت کا جوش ہونا

آگ کے مُنْھ میں ہونا

ایسی جگہ ہونا جہاں ہروقت آگ سے سابقہ پڑے.

غُصّہ میں آگ رَہنا

ہر وقت غصہ سے بھرا رہنا

غُصّے میں آگ رَہنا

ہر دم غصّے سے بھرا رہنا .

آگ کو آگ مارتی ہے

شریرشریر ہی سے دبتا ہے.

آگ میں دُھواں کَہاں

ہر بات کی بنیاد ضرور ہوتی ہے ، ہر علت کے لیے معلول ضرور ہے

دِل میں ایک آگ سی لَگ رَہی ہے

دل میں جلن محسوس ہورہی ہے ، اندر ہی اندر پُھنکا جا رہا ہوں .

ہَتھیلی میں چور پَڑنا

مہندی کے رنگ میں سفید دھبا رہ جانا ؛ دزدِ حنا بننا ، مہندی لگنے کے بعد ہتھیلی میں سفیدی رہ جانا ، ہتھیلی میں مہندی یکساں اور اچھی طرح نہ لگنا

ہَتیلی میں چور پَڑنا

مہندی کے رنگ میں ہتیلی میں سفیدی رہ جانا اور مہندی یکساں نہ لگنا

کُود پھان٘د لَگانا

بچوں کا اُچھلنا کودنا ، ہلڑ مچانا .

آگ کا ہَتِھیار

آتشی ہربہ، بندوق طمنچہ توپ وغیرہ

آگ کا کُرَہ

وہ کرہ جوآسمان اول (فلک قمر) کے جوف میں کرہ ہوا کو محیط ہے.

آگ بَھری ہونا

سوز و گداز ہونا

آگ ہو جانا

این٘دھن کا دہک جانا.

آگ کا پَرْکالَہ

انگارہ، پارہ آتش

مُن٘ہ میں تالا پَڑنا

چپ لگنا ، بول نہ سکنا زبان بندی ہونا ۔

مُن٘ہ میں گالی پَڑنا

گالی دینے کی عادت ہو جانا.

ہاتھ میں پَڑنا

قابو میں آجانا ، کسی کے اختیار میں چلا جانا ۔

آگ کا جلا آگ سے اچھا ہوتا ہے

آگ سے جلی ہوئی جگہ کو آگ سے سینکیں تو جلن کم ہو جاتی ہے، جس نے ایذا دی وہی تسکین پہنچا سکتا ہے

آگ سَرْد ہونا

آگ سرد ہونا

آگ بَگُولا ہونا

آگ رَوشَن ہونا

آگ روشن کرنا.(رک) کا لازم.

آگ باگ ہونا

رک : آگ ببولا + ہونا.

مُن٘ہ میں پَڑنا

(کوئی بات وغیرہ) مشہور ہوجانا ، زبان زد ہوجانا

آگ ٹَھنڈْی ہونا

آگ ٹھنڈی کرنا (رک) کا لازم.

آگ خاموش ہونا

آگ کی تیزی کم ہو جانا، آگ بجھ جانا

آگ کا ہَنْسْنا

آگ کا شررافشاں ہونا ، پتنْگے جھڑنا ، بھڑکنا .

تُو دیْورانی مَیں جِٹھانی ، تیرے آگ نَہ میرے پانی

(عو) دونوں مفلس اور کن٘گال ہیں

آگ کا بَنا ہُوا

تندخو، گرم مزاج

سِیماب آگ پَر ہونا

تڑپنا ، بہت زیادہ بیکلی میں بسر کرنا ، بیچین و مضطرب ہونا .

آگ اَور کوئِلَہ ہونا

رک : آگ بگولا + ہونا.

سِیماب آگ پَر ٹَھہَرنا

بے چینی ختم ہونا ، بیتابی مِٹنا ، ناممکن کا ممکن ہونا.

آگ سے پانی ہونا

غصہ اترنا ، غصہ ٹھنڈا پڑ جانا ، نرم جان

کوئی کِسی کی آگ میں نَہیں گِرتا

کوئی شخص دوسرے کی بلا اور مصیبت اپنے سر نہیں لیتا

نَہ چُولھے میں آگ، نَہ گَھڑے میں پانی

بالکل مفلس اور قلاش کے متعلق کہتے ہیں

آگ بھی نَہ لَگاؤں

رخ کرنا یا ہاتھ لگانا بھی جرم ہے ، کسی صورت بھی قابل قبول نہیں. (کسی چیز سے انتہائی نفرت ظاہر کرنے کے موقع پر مستعمل).

آگ کھانا اَنْگارے ہَگْنا

جیسا کرنا ویسا بھرنا، برے کام کا انجام براہونا، برائی کا بدلہ برائی ملنا

آگ پَر قَائم ہونا

آنچ لگنے سے ہوا میں نہ اڑنا (پارے وغیرہ کے لیے مستعمل).

آگ میں جو چیز پڑی وہ آگ ہے

صحبت کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے

آگ سے پانی ہو جانا

اَچَن٘بھے میں پَڑنا

حیران رہ جانا، تعجب کرنا

آگ پانی ایک جَگَہ ہونا

دو مخالف یا متضاد چیزوں کا میل ملاپ یا ایک جگہ جمع ہونا

آگ لَگے پَر پانی کَہاں

غصے کے وقت مروت و محبت نیز غرض یا خواہش کے وقت حیا اور غیرت نہیں رہتی

چِہ کُنَم میں پَڑنا

سوچ میں پڑنا تذبذب میں ہونا پس و پیش میں پڑ جانا .

لَر٘زے میں پَڑنا

لرزنا ، کان٘پنا

مُغالَطَہ میں پَڑنا

دھوکے میں آنا ، فریب میں مبتلا ہونا ۔

دَم میں پانی دَم میں آگ ہونا

ابھی کچھ ابھی کچھ ہونا، غیر مستقل مزاج ہونا، متلون مزاج ہونا

چِلَم پَر آگ بھی نَہ رَکْھوانا

ذلیل و خوار سمجھنا ؛ چلم بھی نہ بھروانا .

سِیماب آگ پَر قائِم ہونا

رک : سیماب آگ پر ٹھہرنا.

گِرِیباں میں ہاتھ پَڑنا

کسی کا گریبان پکڑا جانا.

چُولھے آگ نَہ گَھڑے پانی

بے حد مفلسی کی حالت، نہایت بے سروسامانی کا عالم

اردو، انگلش اور ہندی میں آگ میں کُود پَڑنا کے معانیدیکھیے

آگ میں کُود پَڑنا

aag me.n kuud pa.Dnaaआग में कूद पड़ना

محاورہ

آگ میں کُود پَڑنا کے اردو معانی

  • سخت سے سخت مصیبت جھیلنے کے لیے آمادہ ہونا، جلنے مرنے سے نہ ڈرنا
  • دوسرے کی مصیبت اپنے سر لینا
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

आग में कूद पड़ना के हिंदी अर्थ

  • कठिन कठिन सहने को तैयार हो जाना, जलने और मरने से न डरना
  • दूसरे की परेशानी अपने सर लेना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آگ میں کُود پَڑنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

آگ میں کُود پَڑنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words