تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آنکھیں گَرْم کَرْنا" کے متعقلہ نتائج

آنکھیں

آنکھ کی جمع فاعلی (واحد (آنکھ) کے ساتھ درج کیے ہوئے مستعملات کے علاوہ) حسب ذیل محاورات وغیرہ میں مستعمل

آنکھیں دیکھیں

صحبت اٹھائی ہے، تربیت پائی ہے

آنکھیں سینکْنا

گھورنا

آنکھیں پُھوٹیں

کوسنے کے طور پر

آنکھیں مانگْنا

بینائی کا خواستگار ہونا

آنکھیں اُمَنڈْنا

جوش گریہ ہونا، آن٘کھوں میں آن٘سو بھر آنا.

آنْکھیں چُنْدھیانا

روشنی یا دھوپ کی طرف دیکھنے یا چمکیلی چیز پر نظر کرے سے آنکھ کا پورا نہ کھلنا اور جھپکنے لگنا، نگاہ خیرہ ہونا، چمک کی تاب نہ لانا

آنکھیں چُندلانا

روشنی یا دھوپ کی طرف دیکھنے یا چمکیلی چیز پر نظر کرے سے آنکھ کا پورا نہ کھلنا اور جھپکنے لگنا، نگاہ خیرہ ہونا، چمک کی تاب نہ لانا

آنکھیں سِیْنا

پپوٹے سے پپوٹا ملاکر ریشم یا تاگے سے ٹانکے بھر دینا، پلک سے پلک سی دینا (بیشتر شکاری پرند کے ساتھ)

آنکھیں پونچْھنا

آنکھوں کے آنسو ہتھیلی یا کسی کپڑے سے خشک کرنا، رونا بند کرنا

آنکھیں پِسْنا

دیکھ کر لوٹ پوٹ ہوجانا، دل پسنا.

آنکھیں سُوجْنا

پپوٹوں پر ورم آنا (شدت گریہ وغیرہ سے)

آنکھیں پُھوٹ جائیں

کوسنے کے طور پر

آنکھیں ٹَھنْڈی رَہیں

اولاد کی خوشیاں محبوب کے دیدار اور طرح طرح کی فرحتوں اور مسرتوں سے آنکھوں میں طراوت آنا نصیب ہو، سکون قلب حاصل ہو

آنکھیں باندْھنا

آن٘کھیں بند کرنا، میچنا

آنکھیں سُرْخ کَرْنا

غصہ کرنا

آنکھیں کیا نَہِیں ہَیں

کیا سوجھتا نہیں (عموماً ضمیر اضافی کے ساتھ مستعمل)

آنکھیں ٹِمٹِمانا

آن٘کھوں کا اس طرح کھلا ہونا کہ پتلیوں کی ذرا ذرا چمک نظر آئے (جیسے تازہ مولود یا نئی نویلی دلھن کی آن٘کھیں).

آنکھیں سُرْخ ہونا

رو رو کے جاگتے جاگتے نشے یا غصے میں آنکھوں کا لال بھبوکا ہو جانا

آنکھیں چَڑھنا

آنکھیں چڑھانا کا لازم

آنکھیں غُرَیرْنا

آنکھوں سے غصے اور بیزاری کی ملی جلی کیفیت ظاہر کرنا

آنکھیں تَرَسْنا

دیکھنے کی بہت آرزو ہونا

آنکھیں پھوڑْنا

اندھا کر دینا، بینائی سے محروم کر دینا

آنکھیں بِھڑانا

رک : آن٘کھیں لڑانا.

آنکھیں گَڑانا

آنکھوں میں آنکھیں گڑانا

آنکھیں بَند رَکھنا

آن٘کھیں میچنا یا میچے رہنا ؛ جانور کی آن٘کھوں پر چمڑے کی ٹوپی یا ان٘دھیاری چڑھا دینا ؛ وحشی پرند خصوصاً باز وغیرہ کی آن٘کھیں دھاگے سے سی دینا.

آنکھیں دیکھی ہَیں

صحبت اٹھائی ہے، تربیت پائی ہے

آنکھیں سُجانا

اتنا رونا کہ آن٘کھوں پر ورم آجائے، روتے روتے آن٘کھوں کو متورم کرلینا.

آنکھیں چَڑھانا

نشے تکلیف یا غصے بغیرہ میں تیوری چڑھانا، اوپر کے پپوٹوں اور پتلیوں کو اوپر کی طرف اٹھا لینا

آنکھیں چَکا چَوندھ ہونا

خیرگی سے آنکھوں کا چندھیانا، تابش جلوہ کی تاب نہ لانا

آنکھیں فَرْش کَرْنا

کسی کے آنے پر کمال عاجزی اور شوق ظاہر کرنا، شاندار طور پر خوش آمدید کہنا

آنکھیں ہُوئِیں چار دِل میں آیا پیار، آنکھیں ہُوئِیں اوٹ دِلْ میں آئی کھوٹ

آمنے سامنے ہوتے ہی دل میں مروت اور محبت آ ہی جاتی ہے اور نگاہ سے اوجھل ہونے پر یہ پاس و لحاظ باقی نہیں رہتا

آنکھیں خُون میں ڈُوبْنا

مارے غصے کے آن٘کھیں لال ہو جانا

آنکھیں تَلووں میں بِچھانا

خوشامد یا پیار سے آنکھوں کو قدموں سے لگانا

آنکھیں فَرْش ہونا

آنکھیں فرش کرنا کا لازم

آنکھیں تَلْووں سے لَگانا

خوشامد یا پیار سے آنکھوں کو قدموں سے لگانا

آنکھیں تَلْووں سے مَلنا

خوشامد یا پیار سے آنکھوں کو قدموں سے لگانا

آنکھیں بَند ہُوئی جاتی ہیں

ایسی کیفیت یا سماں ہے کہ خود بخود نین٘د آئی جاتی ہے؛ اتنا ضعف ہے کہ آن٘کھیں کھولنے کی زحمت برداشت نہیں ہوتی.

آنکھیں کَہِیں دِلْ کَہِیں ہونا

نظر ایک طرف ہے اور توجہ دوسری جانب ہونا، بے اعتنائی برتنا

آنکھیں ٹَھنڈی رَکْھنا

خوشدلی اور خوشحالی کے مناظر سے آنکھوں کو تر و تازہ اور شاداب رکھنا، بے فکری اور اطمینان سے آنکھوں کو طراوت بخشنا

آنکھیں ٹَھنڈی کَرنا

اولاد کی خوشیاں اور طرح طرح کی فرحتوں اور مسرتوں کو دیکھنا یا دکھانا جن کے دیدار سے آنکھوں میں طراوت آئے، محبوب کی ملاقات یا خوش دلی و خوشحالی کے مناظر سے آنکھوں کا تر و تازگی اور شادابی حاصل کرنا

آنکھیں دو چار ہونا

آن٘کھیں دوچار کرنا کا لازم

آنکھیں کیا مُنھ پَر نَہیں

کیا سوجھتا نہیں

آنکھیں ساوَن بھادوں ہونا

زار و قطار رونا، آن٘کھوں سے مسلسل آن٘سو بہنا

آنکھیں پَٹَم ہو جائیں

(کوسنا) اندھا ہوجائے، دیدے پھوٹ جائیں

آنکھیں بِگاڑْنا

ناقص علاج یا بد پرہیزی سے آنکھ کی بینائی کو خراب یا زائل کردینا (خصوصاً آپریشن میں)

آنکھیں ٹَھنْڈی ہونا

آنکھیں ٹھنڈی کرنا کا لازم

آنکھیں پَھڑَکْنا

تہ دل سے مشتاق ہونا، دیدار کے لیے جی لوٹ پوٹ ہوجانا.

آنکھیں پَھڑْکانا

ناز و ادا سے دیدے مٹکانا.

آنکھیں سَفید کَرْنا

کثرت گریہ سے آن٘کھوں کی بصارت زائل کر دینا

آنکھیں چَنْدَن سی ہو جانا

پتلیاں اور ڈھیلے صاف و شفاف ہونا اور چمکنے لگنا

آنکھیں زَمِین سے لَگْنا

حیا و ندامت یا شرمندگی سے نیچے کی طرف دیکھنا اور آن٘کھیں اوپر نہ اٹھانا

آنکھیں تَلْووں سے رَگَڑنا

خوشامد یا پیار سے آنکھوں کو قدموں سے لگانا

آنکھیں سَفید ہونا

بصارت جاتی رہنا (اکثر شدت انتظار یا کثرت گریہ وغیرہ سے)

آنکھیں اَنْدَر بَیٹھ جانا

آن٘کھوں کے ڈھیلوں کا حلقے میں بیٹھ جانا (بیشتر ناتوانی یا بیماری کے باعث)

آنکھیں اَنگارا بَن جانا

آن٘کھوں کا بہت سرخ ہو جانا (شدت کریہہ یا غصے وغرہ کی وجہ سے)

آنکھیں بَڑی نِعْمَت ہَیں

خداے تعالیٰ نے جتنے اعضا عطا کیے ہیں وہ سبھی اس کی نعمتیں ہیں مگر آن٘کھوں کو سب نعمتوں پر فوقیت حاصل ہے (اکثر نابینا کی حالت پر تحسر یا باری تعالیٰ کے شکر کے موقع پر مستعمل.

آنکھیں چار طَرَفْ چَکَر مَکَر جانا

شوخی سے نگاہ کا ایک طرف نہ ٹھہرنا، شوخ دیدہ ہونا

آنکھیں پھاڑ کَر

خوب آنکھیں کھول کھول کر (تکنا یا دیکھنا کے ساتھ)

آنکھیں قَدَم سے مَلْنا

انتہائی تعظیم و ادب یا اخلاص و محبت سے پیش آنا

اردو، انگلش اور ہندی میں آنکھیں گَرْم کَرْنا کے معانیدیکھیے

آنکھیں گَرْم کَرْنا

aa.nkhe.n garm karnaaआँखें गर्म करना

محاورہ

آنکھیں گَرْم کَرْنا کے اردو معانی

  • غصے سے دیکھنا
  • آنکھیں سینکنا، گھورنا، دیدار کرنا

आँखें गर्म करना के हिंदी अर्थ

  • क्रोध से देखना
  • आँखें सेंकना, घूरना, दीदार करना

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آنکھیں گَرْم کَرْنا)

نام

ای-میل

تبصرہ

آنکھیں گَرْم کَرْنا

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone