تلاش شدہ نتائج

محفوظ شدہ الفاظ

"آپ ہی کا ہے" کے متعقلہ نتائج

آپ ہی کا ہے

عجز و انکسار یا تواضع کے مترادف: میرا ہے

آپ ہی کا کھاتا ہُوں

میرے پاس جو کچھ ہے وہ آپ ہی کا ہے، آپ ہی کا دیا ہوا ہے، آپ ہی کی بدولت ملا ہے

آپ ہی کی جُوتِیوں کا صَدقہ ہے

آپ ہی کا فضل ہے، آپ ہی کا طفیل ہے، آپ ہی کی بدولت سب کچھ ہے

آپ کا ہے

مقصود یہ ہوتا ہے کہ (یہ مال) میرا ہے لیکن خلوص اور اتحاد ظاہر کرنے کے لیے کہتے ہیں کہ آپ کا ہے

آپ کا مُن٘ھ ہے

آپ کا پاس ہے

آپ کا گھَر ہے

اس جگہ یا گھر کو اپنا ہی سمجھیے، بے تکلفی سے رہیے

آپ کا پاس ہے

آپ کے لحاظ اور مروت سے (ایسا کرنے یا نہ کرنے پر) مجبور ہوں

آپ ہی ناک چوٹی گِرَفْتار ہے

بناو سنگار سے فرصت نہیں

آپ کا مُلاحَظَہ ہے

آپ کے لحاظ اور مروت سے (ایسا کرنے یا نہ کرنے پر) مجبور ہوں

آپ کا مُنْہ ہے

وہ آپ ہی اَپنی نَظِیر ہے

کوئی دوسرا ویسا نہیں ہے ، اس جیسا کوئی نہیں

مَشْعَلْچی آپ ہی اَنْدھا ہے

اوروں کو نصیحت کرے اور خود عمل نہ کرے، اوروں کو راہ بتانا خود گمراہ رہنا

آپ کا کیْا جاتا ہے

آپ کا کیا بگڑتا ہے

آپ کا کیا لیتا ہے

آپ کا کیا ہرج ہے، آپ کا کیا نقصان ہوتا ہے، آپ کو کیوں ناگوار ہے

آپ کا کیا پُوچْھنا ہے

مخاطب بڑا بے وقوف ہے، احمق ہے

آپ کا گَھر کَہاں ہے

جو شخص بے وقوفوں کی سی باتیں کرتا ہے اُس سے کہتے ہیں مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ بڑے نادان ہیں

آپ کا کیْا بِگَڑتا ہے

آپ کا کیا ہرج ہے، آپ کا کیا نقصان ہوتا ہے، آپ کو کیوں ناگوار ہے

آپ کے مُن٘ھ کا اُگال ، ہَمار ہے پیٹ کا آدھار

امیر کی اترن پترن بھی غریب کے گزارے کے لیے کافی ہوتی ہے، مالدار کی ادنیٰ توجہ سے مفلس کا بھلا ہو جاتا ہے

مُژدَہ باد اے مَرگ عیسیٰ آپ ہی بیمار ہے

(فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) اے موت خوش ہوکہ خود عیسیٰ بیمار ہے، جس سے مدد کی توقع تھی وہ خود بیمار پڑا ہے، مصیبت میں گرفتار ہے

ظالِم کا پَین٘ڈا ہی نِرالا ہے

جدھر سے ظالم گزرے کوئی ادھر سے نہیں جاتا ، نا انصافی کے بہتیرے رستے ہیں ظالم سب سے جدا طریق رکھتا ہے.

وَلی کا وَلی ہی پَہْچانتا ہے

۔مثل ۔ ہر قسم کے آدمی کو اسی قسم کا آدمی پہچان سکتا ہے۔ جب کوئی شخص اپنے طرح کے چالاک آدمی کی چالاکی کو تاڑ جائے اس کی نسبت بولتے ہیں۔؎

آپ کا بایاں قَدَم کِدَھر ہے

کسی کی چالاکی فتنہ پردازی یا شرارت کے موقع پر مستعمل، مترادف: آپ بڑے چالاک ہیں

ماٹ کا ماٹ ہی بِگڑا ہے

آپ کا قطْعِ کَلام ہوتا ہے

جب کوئی شخص کچھ کہتا ہو اور اثناے گفتگو اسے روک کر دوسرا شخص خود کچھ کہنا چاہے تو یہ جملہ استعمال کرتا ہے چونکہ بات میں بات کہنا خلاف ادب ہے اس لیے گستاخی کا عذر یوں کیا جاتا ہے

مَلاّح کا لَنْگوٹا ہی بِھیگتا ہے

غریب کا زیادہ نقصان نہیں ہوتا

دَھن ہی ہوتا ہے کَنیا کا بُرا

(ہندو) عورت کی قسمت (وجود) ہی خراب ہے (برے وقت مستعمل) .

ہاتھی کا پالان ہاتھی ہی اُٹھاتا ہے

رک : ہاتھی کا بوجھ الخ

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اٹھاتا ہے

۔ بڑے کام بڑے ہی حوصلہ والا کرتا ہے۔

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی اُٹھاتا ہے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

چُوہے کا جَنا بِل ہی کھودْتا ہے

نطفہ کا اظر ضرور ہوتا ہے ، ہر شخص اپنی اصل کی طرف جاتا ہے

تُمھارے ہی تو سُرخاب کا پَر ہے

(طنزاً) تم ہی تو بڑے زبردست ہو

دِل کا خُدا ہی حافِظ ہے

دل میں خوف سمایا ہوا ہے

جَگ میں دیکَھت ہی کا ناتا ہے

میل جول سے تعلقات بڑھتے ہیں ۔

کوئی جَلْتا ہے تو جَلْنے دو، مَیں آپ ہی جَلتا ہُوں

میں آپ ہی مصیبت میں ہوں ، کسی کی مصیبت سے مجھے کیا غرض

یَہاں کا باوا آدَم ہی نِرالا ہے

ساتْھ کو ہاتْھ کا دِیا ہی چَلْتا ہے

عاقبت میں خیرات ہی کام آئے گی، فقیروں کا مقولہ

دینے کا پاپ دینے ہی سے کَٹْتا ہے

قرضے کی مصیتب اسی وقت دور ہوتی ہے جب اس کی ادائئی کا خیال رہے اور اسے پورا کیا جائے

یَہاں کا بابا آدَم ہی نِرالا ہے

یہاں کی جو بات ہے وہ زمانے سے نئی اور انوکھی ہے

جی جان کا خُدا ہی ہے

زندگی کی کوئی امید نہیں، زندگی کا بچنا مشکل ہے ، زندگی کا خدا ہی محافظ ہے، اللہ ہی بچائے.

دِل کا کُچھ اَور ہی نَقْشَہ ہے

دل گھبراتا ہے ، دل پریشان ہے

دِل کا کُچھ اَور ہی نَقْشا ہے

دل گھبراتا ہے ، دل پریشان ہے

گور کا عَذاب مُرْدَہ ہی خُوب جانْتا ہے

رک : قبر کا حال مُردہ خوب جانتا ہے ، جو زیادہ مستعمل ہے

بَنْیے کا بیٹا کُچھ سوچ کَر ہی گِرتا ہے

دھوبی کا گَھر عِید ہی کو سُوجْھتا ہے

پرلے درجہ کے خسیس اور سوم کی نسبت بولتے ہیں جو اپنے کپڑے سوائے عید کے اور کسی دن نہ دُھلوائے.

ہاتھی کا بوجھ ہاتھی ہی سَنْبھال سَکتا ہے

بڑے کام بڑے ہی حوصلے والا کرتا ہے ؛ مالدار کی ٹکر مالدار ہی جھیلتا ہے ، زبردست سے زبردست ہی برسر آتا ہے

کوٹھی کُٹْھلے کو ہاتھ نَہ لَگاؤ، گَھر بار آپ کا ہے

زبانی بہت ہمدردی مگر کچھ دینے کو تیار نہیں، قیمتی چیز اپنے قبضہ میں، فضول چیزوں سے دوسروں کو خوش کرنا ہوتو کہتے ہیں

وَقت پَر گانٹھ کا پَیسا ہی کام آتا ہے

انسان کو فضول خرچی نہیں کرنی چاہیے بلکہ روپیہ جمع کرنا چاہیے

چِیُونٹِیوں کو مَوت ہی کا ریلا بَس ہے

روٹی پر کا گھی گر پڑا، مجھے روکھی ہی بھاتی ہے

نقصان ہو جائے تو پرواہ نہ کرنا

موری کا کِیڑا موری ہی میں خُوش رَہتا ہے

جو بُری جگہ یا صحبت میں رہنے کا عادی ہوجائے اس کا جی دوسری جگہ نہیں لگتا (رک : گو کا کیڑا گو میں خوش رہتا ہے) ۔

گُو کا کِیڑا گُو ہی میں خُوش رَہْتا ہے

جو شخص جیسی صحبت میں پلا ہوتا ہے ویسی ہی صحبت اس کو بھلی معلوم ہوتی ہے

حَجّام کا لَڑکا پَہلے اُسْتاد ہی کا سَر مُونڈْتا ہے

شادی ہے کُچْھ گُڑْیوں کا بِیاہ تھوڑا ہی ہے

جب کوئی بیاہ پر بہت کم خرچ کرنا چاہے تو کہتے ہیں ، بیاہ پر بہت خرچ ہوتا ہے .

نَدی تُو کیوں گَہراتی ہے کہ مَیں پاؤں ہی نَہیں ڈالتا

تم کیوں اِتراتے اور مزاح کرتے ہو میں پہلے ہی تم سے الگ رہتا ہوں مجھے تمہاری کچھ پروا نہیں ہے

نَدی تُو کیوں گَہراتی ہے کہ مَیں پاؤں ہی نَہیں دَھرتا

تم کیوں اِتراتے اور مزاح کرتے ہو میں پہلے ہی تم سے الگ رہتا ہوں مجھے تمہاری کچھ پروا نہیں ہے

اردو، انگلش اور ہندی میں آپ ہی کا ہے کے معانیدیکھیے

آپ ہی کا ہے

aap hii kaa haiआप ही का है

عبارت

آپ ہی کا ہے کے اردو معانی

  • عجز و انکسار یا تواضع کے مترادف: میرا ہے
rd-app-promo-desktop rd-app-promo-mobile

आप ही का है के हिंदी अर्थ

  • विनयशीलता, नम्रता या सत्कार का पर्याय: मेरा है

حوالہ جات: ریختہ ڈکشنری کی ترتیب میں مستعمل مصادر اور مراجع کی فہرست دیکھیں ۔

رائے زنی کیجیے (آپ ہی کا ہے)

نام

ای-میل

تبصرہ

آپ ہی کا ہے

تصویر اپلوڈ کیجیے مزید جانیے

نام

ای-میل

ڈسپلے نام

تصویر منسلک کیجیے

تصویر منتخب کیجیے
(format .png, .jpg, .jpeg & max size 4MB and upto 4 images)
بولیے

Delete 44 saved words?

کیا آپ واقعی ان اندراجات کو حذف کر رہے ہیں؟ انہیں واپس لانا ناممکن ہوگا۔

Want to show word meaning

Do you really want to Show these meaning? This process cannot be undone

Recent Words